Bismillah

621

۱۹تا۲۵ربیع الاول۱۴۳۸ھ   بمطابق۸تا۱۴دسمبر۲۰۱۷ء

گوشۂ مکتوب خادم۔ 613

gosha e maktoob e khadim

گوشۂ مکتوب خادم

(شمارہ 613)

مکتوبِ خادم    (5.10.2017)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ قبول فرمائے..الحمد للہ"کلمہ طیبہ" کی مہم خوب رہی..جس نے بھی اس میں جس قدر حصہ لیا اللہ تعالیٰ اسے اپنی شان کے مطابق اجر عطاء فرمائے .. اور دل میں "کلمہ طیبہ" نصیب فرمائے..مرشد من مرے وچ لائی ھو..لا الہ الا اللہ..لا الہ الا اللہ..اس ہفتے کا کام..کلمہ طیبہ کا پہلا حق، پہلا تقاضہ، پہلا حکم..نماز، نماز، نماز..یہ ایمان کا تھر ما میٹر ہے..نماز ٹھیک تو ایمان ٹھیک، سب کچھ ٹھیک..نماز نہیں تو کچھ بھی نہیں..نماز ھماری زندگی کا سب سے اہم کام بن جائے..سب سے پہلا کام بن جائے..سب سے پسندیدہ کام بن جائے..سب سے دلچسپ کام بن جائے..سب سے ضروری کام بن جائے..جان چلی جائے مگر ایک نماز بھی نہ جائے..قاتل سر پر کھڑا ہو تب بھی نماز نہ بھولے..نماز کا ذوق، نماز کا شوق، نماز کا عشق اور نماز کا اہتمام..ہر نماز باجماعت تکبیر اولیٰ .. پہلی صف..خواتین ہر نماز اول وقت..ساری زندگی نماز میں کمزوری نہ آئے..عمر بڑھتی جائے نماز اور پکی ہوتی جائے، زیادہ ہوتی جائے..نماز چھوڑنا کافروں والا کام..نماز میں سستی منافقوں والا کام..اور نماز سے بے پرواہی فاسقوں والا کام..اپنی نماز درست کریں، اپنی نماز کسی کو سنائیں..اس ہفتے اپنے گھر اور باہر سات افراد کو پکا نمازی بنائیں..ان سے نماز سنیں، ان کو نماز سنائیں..مغرب سے جمعہ شریف،مقابلہ حسن، عمل آیت الکرسی مرحبا..

والسلام

مکتوبِ خادم    (6.10.2017)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ کا شکر"نماز"عطاء فرمائی ..الحمدللہ .. حضرت آقا مدنیﷺکا احسان کہ معراج پر سے امت کے لئے"نماز"لائے..نماز ایک محکم اور قطعی فریضہ..یااللہ،یااللہ پکی نماز نصیب فرما..سچی نماز نصیب فرما..بے نمازی بدنصیب..یااللہ بدنصیبی سے ہماری ،ہمارے والدین اور اہل و اولاد کی حفاظت فرما ..ایک آدمی پر مصیبت آئے اور اس مصیبت میں اس کا سارا مال تباہ ھوجائے،گھر جل کر راکھ ہوجائے .. بچے سب مر جائیں..کتنی سخت مصیبت ہے؟مگر وہ مسلمان جس کی ایک نماز قضاء ہوجائے اس کی مصیبت اس سے زیادہ بڑی ہے..ایک نماز دنیا کے سارے مال ،سارے مکان اور ساری اولاد سے زیادہ قیمتی ہے..مؤمن کے مزے ہیں کہ جب اس کا دل چاہے کہ اللہ تعالیٰ اس سے باتیں فرمائے تو وہ قرآن کی تلاوت شروع کردے اور جب اس کا دل چاہے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے باتیں کرے تو وہ نماز شروع کر دے..نماز میں رزق کا راز پوشیدہ ہے جو پکا نمازی ہو سچا نمازی ہو اس کے رزق میں کبھی تنگی نہیں آتی..نماز میں قوت کا راز پوشیدہ ہے..مجاہدین کو حکم ہے کہ صبر اور نماز سے خود کو طاقتور بنائیں..اور اللہ تعالیٰ کی طاقت کو ساتھ لیں..بے نمازی نحوست کا پہاڑ ہے .. جس گھر میں ہو وہاں نحوست ،جس محلے میں ہو وہاں نحوست..یااللہ! منحوس بننے سے ہماری حفاظت فرما .. مسلمانو نماز..مسلمانو نماز ،مسلمانو نماز..آج سے ہی پکی نماز ،درست نماز ،سچی نماز..اور نماز کی دردمندانہ دعوت..

والسلام

مکتوبِ خادم    (7.10.2017)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ،اللہ،اللہ..دل میں درد اٹھتا ہے کہ مسلمان اور بے نمازی؟مسلمان اور نماز میں سستی؟..دل میں نفاق اترتا ہے تو نماز کی اہمیت کم ہوتی ہے..قرآن مجید سے پوچھ لیجئے..مؤمن وہ جو نماز کی حفاظت کرتا ہے،مؤمن وہ جو کبھی نماز نہیں چھوڑتا..مؤمن وہ جو نماز خشوع سے ادا کرتا ہے..اور منافق وہ جو نماز میں سستی کرتا ہے..آئیے آج سے ہی"نماز"کو پانے کی محنت کریں..اس بارے اپنے اوپر سختی کریں،اپنے نظام الاوقات کو درست کریں..نماز فرض عین ہے تو اس کا علم بھی فرض ہے..طہارت،وضو،نماز کا ضروری علم آج سے ہی حاصل کرنا شروع کریں..اپنے ٹچ موبائل کو اسی کام پر لگا دیں..وہ آپ کو بے ہودہ اور فضول خبروں کی جگہ وضو،نماز اور طہارت سکھائے .. آپ کو بتائے کہ بے نمازی کا شریعت میں کیا حکم ہے..تب آپ کا موبائل بھی نیک ہو جائے گا..اور آج کل جس کا موبائل نیک اس کا دل بھی نیک..اور سب سے مؤثرطریقہ نماز کو پانے کا یہ ہے کہ..اچھی طرح وضو کرکے دو رکعت نماز ادا کریں اور پھر دنیا و مافیہا سے بے خبر ہو کر دعاء میں لگ جائیں..یااللہ نماز عطاء فرما..یااللہ سچا ایمان سچی نماز عطاء فرما..یااللہ تہجد نصیب فرما..سحری کے وقت کااستغفار نصیب فرما .. یااللہ مرتے دم تک ایک نماز بھی نہ چھوٹے..ایک تہجد بھی نہ رہ جائے..ایک رات بھی سحری کااستغفار نہ چھوٹے..یااللہ یہ نعمت مستقل عطاء فرما..ارے دیکھو! ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام جیسے عظیم رسول یہی دعاء مانگ رہے ہیں.. رب اجعلنی مقیم الصلوٰۃ .. (ترجمہ)یااللہ مجھے پکا سچا نمازی بنا..

والسلام

مکتوبِ خادم    (8.10.2017)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ خیانت کرنے والوں کو ناپسند فرماتے ہیں ..بڑا سخت جملہ ہے..بڑی سخت وعید..اللہ تعالیٰ جن بندوں کو ناپسند فرمائے تو پھر وہ کہیں کے نہیں رہتے .. خیانت بڑا سخت گناہ ہے..مال میں خیانت،امانت میں خیانت،اطاعت میں خیانت..یااللہ خیانت سے آپ کی پناہ..برما کے مہاجرین کے لئے جماعت باقاعدہ تعاون جمع نہیں کررہی تھی..کئی اہل خیر نے رابطہ کیا..تب ایک کمیٹی بنائی گئی..اب الحمدللہ مہاجرین تک امداد پہنچانے کا معقول اور معتبر نظام مل چکا ہے..جو اہل خیر اس "مد"میں دینا چاہیں .. جماعت کے مرکز یا ضلعی مراکز میں دے سکتے ہیں .. جماعت ان شاء اللہ مستحقین تک پہنچا دے گی..پرسوں بروز منگل دس اکتوبر سے لے کر دس نومبر تک ایک ماہ..اس مد میں رقم جمع کرائی جاسکتی ہے..اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے ہمت کریں اور زیادہ سے زیادہ اموال کو اپنے لئے آخرت کا سرمایہ بنائیں..اس ہفتے"نماز" کی آواز لگ رہی ہے..قرآن و سنت میں وہ کون سی تاکید ہے جو نماز کے بارے میں نہیں آئی..اللہ کیلئے ہم سب اپنے اوپر رحم کھائیں اور نماز سے ایسی پکی یاری لگائیں کہ.. اب دوبارہ ہمیں یاددہانی کی ضرورت نہ پڑے..بلکہ ہم خود اس کے داعی بن جائیں..

والسلام

خادم

لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online