Bismillah

645

۸تا۱۴رمضان المبارک ۱۴۳۹ھ  بمطابق ۲۵تا۳۱مئی۲۰۱۸ء

گوشۂ مکتوب خادم۔ 630

gosha e maktoob e khadim

گوشۂ مکتوب خادم

(شمارہ 630)

مکتوبِ خادم    (1.2.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں..(ترجمہ)ہم نے انسان کو بہترین انداز میں بنایا ہے، پھر ہم اسے سب سے نیچے پھینک دیتے ہیں .. مگر جولوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے تو ان کے لئے نہ ختم ہونے والا اجر ہے(سورۃ التین)ان تین آیات میں سمجھا دیا گیا کہ..جو ایمان والے اپنے وقت کو نیک اعمال میں لگاتے ہیں..ان کے لئے نہ پستی ہے نہ خسارہ..ان کو نہ بڑھاپا نقصان پہنچا سکتا ہے نہ بیماری..نہ موت ان کے لئے نقصان دہ ہے نہ آخری عمر کی کمزوری..ان کا عمل، ان کا اجر، ان کا ثواب چلتا رہتا ہے، بڑھتا رہتا ہے..بڑھاپے میں بھی، بیماری میں بھی، معذوری میں بھی..اور مرنے کے بعد بھی..مزید تفصیل سمجھنی ہو تو سورۃ التین(پارہ30)کی تفسیر پڑھ لیں..نیک اعمال میں سب سے اہم اور قیمتی"فرائض" ہیں..پھر "واجبات"..یہ جو کام بتائے جاتے ہیں کہ آج ایصال ثواب..آج سید الاستغفار .. آج دعوت نماز وغیرہ..ان کو بوجھ نہ سمجھیں..یہ سعادت ہی سعادت ہے..الحمدللہ ہفتہ واری کام کی محنت خوب جا رہی ہے .. کئی حضرات نے اس کے عجیب فوائد و ثمرات کی اطلاع دی ہے ..اب چند ہفتے یہ ترتیب ہوگی کہ ہر ہفتے..میں اپنے لئے ایک کام مقرر کرلوں..اور آپ میں سے ہر کوئی اپنے اپنے لئے..اس طرح سے ہم سب کو خود اپنا وقت قیمتی بنانے اور پکڑنے کی خوب مشق ہو جائے گی ان شاء اللہ..چند ہفتوں کے بعد پھر سابقہ ترتیب بحال کرنے کی کوشش کریں گے ان شاء اللہ مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن، عمل آیۃ الکرسی مرحبا!

والسلام

مکتوبِ خادم    (2.2.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ جمعہ کے دن کی روشنی،مغفرت اور برکت ہم سب کو عطاء فرمائے..حدیث شریف میں آیا ہے جو کوئی جمعہ نماز کے بعد سو مرتبہ پڑھے..سجان اللہ العظیم و بحمدہ..اللہ تعالیٰ اس کے ایک ہزار گناہوں کو معاف فرما دیتے ہیں اور اس کے والدین کے چوبیس ہزار گناہ بخش دیتے ہیں(عمل الیوم واللیلۃ لابن السنی)یہ تو ہوئی مغفرت اب آئیے روشنی والی حدیث پر..ارشاد فرمایا:مجھ پر درود کی کثرت کیا کرو روشن رات اور روشن دن میں بیشک تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے(الطبرانی)اس حدیث میں جمعرات کو..اللیلۃ الزاہراء ..اور جمعہ کو الیوم الازہر..ارشاد فرمایا:روشن دن..بارونق دن .. الازہر کے کئی معنی ہیں..روشن،بارونق..تازہ دودھ،سفید رنگ کا شیر .. چاند.. وغیرہ..جمعہ کے دن میں یہ تمام خصوصیات موجود ہیں..اس دن اندھیرے دور ہوتے ہیں..عقل کے اندھیرے ، دل کے اندھیرے،قسمت کے اندھیرے،فتنوں کے اندھیرے ..آج جمعہ کے دن سب اس بات کاعزم کریں کہ .. بدنظری .. سے سچی توبہ..بدنظری ایک کالی اور اندھیری بیماری ہے.. دل ، چہرے اور نامہ اعمال کو سیاہ کرنے والی بیماری ..جان بوجھ کرکسی غیرمحرم عورت پرپہلی نظربھی نہ ڈالیں .. آنکھیں پاک ہوںگی تو جمعہ کے انوارات بھی نظر آئیں گے اورمساجدکے بھی ان شاء اللہ

والسلام

مکتوبِ خادم    (3.2.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالی کے محبوب نبی حضرت محمد ﷺنے ارشاد فرمایا: تمہارے "حجامہ" کا بہترین دن سترہ، انیس اور اکیس (تاریخ ) کا دن ہے..اور میں معراج کی رات فرشتوں کی جس جماعت کے پاس سے بھی گزرا تو انہوں نے کہا: اے محمد!حجامہ کو لازم پکڑیں(ترمذی،حاکم)آج ہفتے کے دن حجاز تا افغانستان سترہ جمادی الاولیٰ کی تاریخ ہے..جبکہ پاکستان میں سولہ تاریخ ہے .. معلوم ہوا کہ"حجامہ" کے دن آگئے ہیں..جو بیماریوں سے عاجز ہوں، جو صحت کے طلبگار ہوں، جو سنت کے عاشق ہوں وہ متوجہ ہو جائیں"حجامہ" کا مبارک عمل احادیث صحیحہ سے ثابت ہے .. یہ اعجاز نبوی اور علاج ربانی ہے..یہ کرامت ہی کرامت ہے .. شیطان کو چونکہ اس سے تکلیف ہوتی ہے اس لئے وہ اس سے ڈراتا ہے، سست کرتا ہے..اور اس کے بارے میں شبہات ڈالتا ہے..شیطان ہمارا دشمن ہے..وہ ہمیں بیمار، کمزور اور ناقص دیکھ کر خوش ہوتا ہے جو مسلمان حجازی تاریخوں کے مطابق حجامہ کرانا چاہیں وہ آج بروز ہفتہ اور پھر پیر اور بدھ کے دن کی ترتیب بنا لیں اور جو پاکستانی تاریخوں کے مطابق کرانا چاہیں وہ..اتوار، منگل اور جمعرات کا نظام بنا لیں..کل بروز جمعہ جو مکتوب بھیجا گیا تھا وہ دراصل ایک پرانا مکتوب تھا جو کہ..بعض حضرات کی فرمائش پر دوبارہ جاری کیا گیا..اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایمان کامل، صحت و شفاء عافیت اور حسن خاتمہ عطاء فرمائیں..

والسلام

مکتوبِ خادم    (3.2.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ"جہاد کشمیر" کو کامیاب فرمائے..کشمیر کے لفظ میں(ک، ش، م، ی، ر)کشش ہے، شیرینی ہے، محبت ہے، یگانگت ہے ، رواداری ہے..کشمیر میں کشمکش ہے، شہادت ہے، مردانگی ہے، یلغار ہے، رعب ہے..کشمیر میں کیف ہے، شوق ہے، مستی ہے، یُمن ہے، روحانیت ہے..کشمیر میں کرامت ہے ، شجاعت ہے، مقابلہ ہے، یاد ہے، روح ہے..کشمیر کل بھی مسلمانوں کا تھا..آج بھی مسلمانوں کا ہے..اور تا قیامت مسلمانوں کا رہے گا ان شاء اللہ..کشمیر آج زخمی ہے مگر سر بلند ہے..مظلوم ہے مگر حوصلہ مند ہے..وہ برہمنی سامراج کی شکست کا دیباچہ..اور جہادہند کا باب اول ہے..کشمیر نام ہے عزت کا ، غیرت کا،شجاعت کا اور سرفرازی کا..ہمارا ہر دن کشمیر سے"یوم یکجہتی" ہے..مگر قوم 5فروری کا دن جگاتی ہے توہم بھی .. ساتھ شامل رہتے ہیں..کشمیر ملک کی شہ رگ ہے..ہمارے کلیجے وہاں مدفون ہیں..ہمارے پیارے وہاں مستور ہیں..اسی لئے رشتہ اٹوٹ اور عزم انمٹ ہے..جماعت کا بڑا جلسہ کل بروز اتوار..جامع مسجد بطحیٰ کراچی میں مغرب کے بعد ہے..اہل کراچی اس سال"وفا" کا ناقابل فراموش منظر دکھائیں..باقی سارے ملک میں بائیس شہروںمیں ان شاء اللہ..پُر شکوہ ریلیاں نکالی جائیں گی..ذکراللہ، دعوت الی اللہ اور توبہ الی اللہ سے معمور ..عمل کی لذت سے مخمور..یااللہ! قبول فرما..کامیاب فرما..

والسلام

مکتوبِ خادم    (4.2.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ"جماعت" کو قبولیت اور ترقی عطاء فرمائے "استدراج" سے حفاظت فرمائے..ماشاء اللہ ہر طرف سے "قابل شکر" "حوصلہ افزاء " کارگزاری آرہی ہے..پشاور کے دورہ تربیہ میں چھ سو سے زائد افراد شریک ہیں..ماشاء اللہ لا قوۃ الا باللہ..اللہ تعالیٰ ان سب حضرات کو مغفرت اور حیاۃ طیبہ عطاء فرمائے..تجدید ایمان، تجدید توبہ، تجدید عزم کے لئے جمع ہونے والے ان سب اہل دل کو میرا سلام..اللہ تعالیٰ اسی طرح ہر جماعتی صوبے کے لئے اپنے"دورہ تربیہ" کا انتظام فرما دے..یہی دل کی دعاء اور آرزو ہے..اللہ تعالیٰ کے بندے، اللہ تعالیٰ سے جڑ جائیں..اور دین اسلام کی خاطر ہر قربانی کے لئے تیار ہو جائیں..آج بطحیٰ مسجد کراچی کے اجتماع کی..تمام اہل کراچی، اہل سندھ اور قریبی بلوچستان کے اہل ایمان کو..قلبی دعوت ہے ..ہمت کریں، عزم لے کرآئیں..ایمان دل میں اُتار کر واپس جائیں..آپ سب کے لئے یہ دعوت میری طرف سے بھی ہے ..اور حضرات شہداء کرام..خصوصاً پیارے طلحہ شہید کی طرف سے بھی ہے..اجتماع کے منتظمین اللہ تعالی کی طرف رجوع رکھیں .. اجتماع میں ذکراللہ، دعوت الی اللہ اور توبہ الی اللہ کا ماحول رکھیں .. اور مجمع کی عزت نفس کو مجروح نہ کریں بلکہ اس بارے میں جو دینی اور جماعتی ہدایات ہیں ان پر مضبوطی سے عمل کریں..اگر آپ نے ان اصولوں کا خیال رکھا تو یہ اجتماع آپ کے لئے..مستقل صدقہ جاریہ بن جائے گا..نہ ختم ہونے والا، نہ رکنے والا..ان شاء اللہ..

والسلام

خادم

لا الہ الااللہ محمدرسول اللہ

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online