Bismillah

664

۸تا۱۴صفر المظفر۱۴۴۰ھ  بمطابق    ۱۹تا۲۵اکتوبر۲۰۱۸ء

گوشۂ مکتوب خادم۔ 634

gosha e maktoob e khadim

گوشۂ مکتوب خادم

(شمارہ 634)

مکتوبِ خادم    (1.3.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ کی "رضا"کے لئے کون اپنا جسم مضبوط بنائے گا؟..اللہ تعالیٰ کا "محبوب مؤمن" بننے کے لئے کون ورزش کا اہتمام کرے گا؟..بیلٹ، میڈل اور انعامات کے لئے لوگ کتنی محنت کرتے ہیں؟..دکھاوے،شہرت اور مال کے لئے لوگ کتنا سنورتے ہیں؟..کلبوں میں کئی کئی گھنٹے ،بیوٹی پارلروں میں طویل وقفے..کیا ملتا ہے؟ مگر جو مؤمن اللہ تعالیٰ کے دین کے لئے..خود کو مضبوط بنانے کی محنت کرے..وہ "محبت" کی اونچی منزل..اور عشق کے مہنگے مقام تک جا پہنچتا ہے..اُمت مسلمہ کے مقبول محدثین اور فقہاء راتوں کو اٹھ کر..اپنے جسم کو مضبوط بنانے کی محنت کرتے..اور اس عمل میں وہ ایسی لذت، سکون اور چین پاتے..جو دنیا کا کوئی محبوب اپنے عاشق کی نظر محبت سے نہیں پا سکتا..آگے بہت اونچی اور بہت سخت منزلیں ہیں..اپنے بستر کو زیادہ نرم نہ بنائیں..اپنے ماحول کو زیادہ آرام دِہ نہ بنائیں..اور خود کو زیادہ نازک مزاج نہ بنائیں..یہ دین فرائض والا دین ہے..مرتے دم تک فریضے ادا کرنے ھیں..تو اپنے جسم کو مشقت کا..اور درد سہنے کا عادی بنائیں..خود کو کسی کام سے اونچا نہ سمجھیں اور نہ اونچا بننے دیں..مثلا کسی عوامی بیت الخلاء میں جائیں اور وہاں گندگی نظر آئے تو آپ کا ایمان..آپ کو فورا "اِماطۃ الأذی" پر لگا دے..اذیت دینے والی چیز کو ہٹا دینا، صاف کر دینا ایمان کا ایک شعبہ ہے.. مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن، ہفتے واری عمل کی یاد دہانی ہے..

والسلام

خادم..

لا الہ الااللہ محمدرسول اللہ

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online