Bismillah

645

۸تا۱۴رمضان المبارک ۱۴۳۹ھ  بمطابق ۲۵تا۳۱مئی۲۰۱۸ء

گوشۂ مکتوب خادم۔ 643

gosha e maktoob e khadim

گوشۂ مکتوب خادم

(شمارہ 643)

مکتوبِ خادم    (2.5.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللّٰہ اکبر کبیرا..والحمد للّٰہ کثیرا .. وسبحان اللّٰہ بکرۃ واصیلا..الحمد للہ"اِنفاق فی سبیل اللہ مہم"شروع ہو گئی ہے..آج اِشراق کے بعد بندہ نے..اپنا پہلا چندہ مرکز میں جمع کرا دیا ہے..اللہ تعالیٰ سے امید ہے کہ آخرت کی منزلوں میں کام آئے گا ..اور اللہ تعالیٰ کے بھروسے پر روز چندہ دینے کی نیت کر لی ہے..اللہ تعالیٰ آسان فرمائے، قبول فرمائے..اور مہم کی کامیابی اور مہم میں محنت کرنے والوں کی مغفرت کی دعاء کے لئے..روز دو رکعت نماز کی نیت کر لی ہے .. آج سے یکم شوال تک..چار سجدے اور پھر دعاء ..اللہ تعالیٰ آسان فرمائے، قبول فرمائے..اور مہم کے دوران وقتاً فوقتاً مکتوب جاری کرنے کی بھی نیت کر لی ہے .. روزانہ نہیں..بلکہ کبھی کبھار..اگر روزانہ کی توفیق مل گئی تو سعادت ہے..اس سال کی مہم میں جو بڑی فکر ہے وہ ہے"حُسنِ خاتمہ" کی..اللہ تعالیٰ میرا اور آپ سب کا خاتمہ اِیمان پر بالخیراور بہترین فرمائے..فتنوں کا سیلاب ہے..ہاتھی تک پھسل رہے ہیں..نظریات بدلے جا رہے ہیں..عقیدے بکھر رہے ہیں .. عقیدتیں مٹتی جارہی ہیں..مال، حکومت، کیمرے اور لگژری کی چمک دمک نے..ایمان اور تقویٰ کے مراکز پر حملہ کر دیا ہے..ہم دین کے عالی کام کی محنت میں مہم چلائیں..اور اللہ تعالیٰ سے اس کی رضاء ، اس کے فضل اور اپنے لئے حُسْنِ خاتمہ کا رو، رو کر سؤال کریں..

والسلام

مکتوبِ خادم    (3.5.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ کسی کو تھوڑی عمر دیتے ہیں اور کسی کو زیادہ .. مگر انسان کی کامیابی کامدار چھوٹی یا بڑی عمر پر نہیں ہے .. بس جس کا خاتمہ"ایمان" پر ہو گیا وہ کامیاب ہے .. جو جہنم سے بچا لیا گیا اور جنت میں داخل کیا گیا وہی کامیاب ہے..دنیا میں کسی کی ظاہری ترقی دیکھ کر .. احساس کمتری میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے..کیونکہ اصل نعمت"ایمان"ہے اور اصل فکر"اچھے خاتمے"کی ہے ..شعبان کے ان ایام میں.."حسن خاتمہ" کی دعاء کو اپنا"وِرد" بنا لیں..کیونکہ فتنوں کے سیلاب کا بند ٹوٹ چکا ہے..وہ لوگ جوکل تک جہاد کے حامی تھے..آج جہاد کو مٹانے کے لئے بڑی بڑی کانفرنسیں کر رہے ہیں اور اپنے اَنجام سے بے فکر ہو کر..دنیا داری میں پھنستے جا رہے ہیں..یہ سب کچھ کرنے سے نہ ان کی عمر بڑھے گی اور نہ درجہ..حضرت مفتی رشید احمدصاحب نے ایک رسالہ تحریر فرمایا تھا..یہ رسالہ"اَحسن الفتاویٰ" کی پہلی جلد میں موجود ہے..حضرت نے فرمایا کہ اسکولوں، کالجوں میں دینی تعلیم جاری کرنے کی ضرورت ہے..مگر دینی مدارس میں انگریزی علوم داخل نہیں کرنے چاہئیں..جو بھی یہ ظلم کرے گا اس کے اپنے نظریات تبدیل ہو جائیں گے..اور پھر ان مدارس میں انگریزی تعلیم، دینی تعلیم پر غالب آجائے گی..اور دین کے مراکز دنیا کے اَڈے بن جائیں گے..تب اس کا شدید وَبال اُن لوگوں پر ہو گا جنہوں نے یہ ظلم کیا ہو گا..اللہ تعالیٰ کی رضاء کے لئے اور حُسنِ خاتمہ کے لئے اِنفاق فی سبیل اللہ مہم میں بھرپور محنت کریں .. مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن مبارک..

والسلام

مکتوبِ خادم    (4.5.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ کے پیارے اور مقبول بندوں کا"خاتمہ" بڑا شاندار ہوتا ہے..آخری وقت میں ان پر فرشتے نازل ہوتے ہیں..وہ انہیں خوشخبریاں سناتے ہیں..اور شیطان کے وسوسے سے بچاتے ہیں..یعنی شادی کی بارات کا ماحول بن جاتا ہے..خوشیاں ہی خوشیاں .. اور پھر جب روح نکلنے لگتی ہے آواز آتی ہے..اے مطمئن انسان! چل اپنے رب کی طرف..تیرا رب تجھ سے راضی اورتو اس سے راضی..چل اپنے اِکرام، اپنے اِنعام اوراپنی جنت کی طرف..اللہ، اللہ، سبحان اللہ و بحمدہ..جبکہ بُرا خاتمہ بہت سخت اورمنحوس ہوتا ہے..یوں لگتا ہے کہ انسان کو بڑے گرینڈر میں ڈال کر پیسا جا رہا ہے..اور اس کے سر پر پہاڑ رکھ دیا گیا ہے..اور اس کی رگوں کو خاردار لوہے کے آنکڑوں سے گھسیٹا جا رہا ہے ..دور دور تک اندھیرے، غم، درد اور حسرت..جن چیزوں میں دِل لگایا تھا سب چِھن گئیں..اور وہاں کا سفر شروع جہاں اس کے لئے کچھ بھی نہیں..یا اللہ! آپ کی پناہ..انسان پر شیطان کا سب سے خطرناک حملہ موت کے وقت ہوتا ہے..یا اللہ! آپ کی پناہ، آپ کی حفاظت..بھائیو! مہم کو رسم نہ سمجھو..بلکہ "حُسن خاتمہ" کا ذریعہ بناؤ..آخری زمانے کے اہلِ حق کی بڑی نشانی"جہاد فی سبیل اللہ"ہے..شکر ادا کرو..اور اِخلاص میں ڈوب کر محنت کرو..ہر دن تازہ نیت..ہر دن نیا عزم..ہر دن نیا حوصلہ..آج سترہ شعبان ہے حجامہ کی تاریخیں آگئی ہیں..پاکستانی چاند کے حساب سے جمعہ، اتوار اور منگل..حجازی چاند کے حساب سے جمعرات (جو گزر گئی)، ہفتہ اور پیر..

والسلام

مکتوبِ خادم    (5.5.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ کو"دین اسلام"سے"محبت" ہے.. مسلمانوں کو چاہیے کہ اِسلام کی نعمت ملنے پر..اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کریں..اب چند مفید باتیں

(۱)حسن خاتمہ" کے لئے اس دعاء کا ہمیشہ التزام کریں..اللہم أحسن عاقبتنا فی الأمور کلہا واجرنا من خزی الدنیا و عذاب الآخرۃ

(۲)حُسنِ خاتمہ" کے لئے ضروری ہے کہ دل اور زبان کو ایک جیسا رکھیں..زبان سے کسی کے لئے محبت کا اظہار اور دل میں اس سے نفرت..زبان سے اطاعت کا اظہار اور دل میں نافرمانی..ایسا ہرگز نہ کریں

(۳)جب بیوی کے دل میں خاوند کے لئے نفرت اور خاوند کے دل میں بیوی کے لئے نفرت آئے تو غور کریں کہ بیت الخلاء جاتے وقت دعاء پڑہتے ہیں یا نہیں..کپڑے بدلتے وقت بے پردہ ہونے سے پہلے بسم اللہ پڑہتے ہیں یا نہیں؟ دراصل ایسے مواقع پر دعاء نہ پڑھی جائے تو بے پردہ حالت میں شیطانی جنات نظر لگادیتے ہیں اور میاں بیوی کو ایک دوسرے سے نفرت میں ڈال دیتے ہیں

(۴)بیت الخلاء جانے کی دعاء اللہم انی أعوذ بک من الخبث و الخبائث

(۵)آج اٹھارہ شعبان ہے جن مسلمانوں کی اب تک قرآن مجید سے یاری نہیں بنی..آج کلمہ طیبہ ایک سو بار پڑھ کر قرآن مجید سے یاری لگائیں..روز ہاتھ میں لے کر زیادہ سے زیادہ پڑھیں..قرآن مجید سے محبت اور رغبت"حسن خاتمہ"کا ذریعہ ہے

(۶)مہم کی کامیابی اور اس میں خدمت کی توفیق کے لئے دو رکعت روز ادا کریں..یہ رکعتیں اور سجدے بہت کام آئیں گے

(۷)حجامہ کی یاد دِہانی ہے رمضان سے پہلے شیطانی اثرات دُھل جائیں گے ان شاء اللہ..

والسلام

مکتوبِ خادم    (6.5.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ کے بعض بندے..موت کے تذکرے، اور موت کی یاد سے..خوش ہوتے ہیں..وہ موت کو قریب پا کر"پُر جوش" ہوجاتے ہیں..باہمت بن جاتے ہیں کہ..محبوب سے ملاقات کا نام"موت" ہے..اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ان بندوں میں سے بنائے جبکہ..کئی مسلمان موت کے تذکرے اور موت کی یاد سے"بجھ" جاتے ہیں، مایوس ہوجاتے ہیں..اور بے ہمت بن جاتے ہیں..اللہ تعالیٰ ہمیں ان میں شامل نہ فرمائے..اگر ہمیں دنیا میں کسی سے ملاقات کا شوق ہو تو ..ہم اس ملاقات کی کس طرح پُر جوش تیاری کرتے ہیں ..اور کس قدر بے تابی سے اس ملاقات کا انتظار کرتے ہیں..اور کیسے کیسے ہدیے اور تحفے ساتھ لینے کی فکر کرتے ہیں..اللہ تعالیٰ تو محبوب حقیقی ہے..سب سے بڑا، سب سے پیارا، سب سے زیادہ مہربان..ایسے محبوب سے ملاقات کا خیال ہی..انسان کے اندر بجلیاں بھر دیتا ہے..وہ کام جو ہم مہینوں میں نہیں کر سکتے .. موت یعنی ملاقاتِ محبوب کو قریب پا کر ہم وہ کام دِنوں میں کر سکتے ہیں..ماضی میں ایمان والوں نے جب بھی موت کو اپنے قریب محسوس کیا وہ نہایت تیزی سے .. نیک کاموں میں لگ گئے..اور انہوں نے بڑے بڑے کارنامے سرانجام دیئے..عظیم فتوحات حاصل کیں .. موت وقت سے پہلے نہیں آتی خواہ کوئی کتنا چاہے .. مگر"حُسن خاتمہ" کی فکر ہمارے نامہ اعمال کو..اور ہمارے دلوں اور ہمارے چہروں کو حسین بنا دیتی ہے .. اس سال"مہم" کی محنت"حسن خاتمہ" کی طلب میں ..اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے کریں..

والسلام

مکتوبِ خادم    (7.5.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ مہم میں محنت کرنے والے..تمام"رُفقا" کی مغفرت فرمائے..انہیں ایمان کامل اور آخر میں "حُسن خاتمہ" کی نعمت..اور جنت الفردوس کا اِنعام عطاء فرمائے..ان کی ہر قدم پر نصرت اور حفاظت فرمائے..ان کو رزق حلال وافر نصیب فرمائے..ان کو تقویٰ اور اَچھے اَخلاق سے مالامال فرمائے..اپنے ملائکہ کے ذریعہ ان کی مدد فرمائے..آمین

(۱)جب مہم کی محنت کے لئے نکلیں تو کہا کریں..بسم اللہ، والحمدللہ یہ الفاظ کہنے والوں کو کامیابی اور برکت ملتی ہے..پھر تین بار درود شریف، تین بار سورہ فاتحہ، تین بار سورہ اخلاص، تین بار درود شریف پڑھ کر دعاء کریں .. ان شاء اللہ قبول ہوگی..یہ عمل پیدل چلتے یا سواری پر بھی کر سکتے ہیں..یہ عمل کرکے جب مہم میں اُتریں گے تو ان شاء اللہ عجیب نصرت دیکھیں گے..ویسے جب بھی گھر سے کسی کام کے لئے نکلیں تو راستے میں یہ عمل کرکے اس کام میں کامیابی کی دعاء کریں تو ان شاء اللہ مکمل کامیابی مل جاتی ہے..سورہ فاتحہ بہت بڑی چیز ہے،سورہ اِخلاص بڑی قوت ہے اور درود شریف تو ماشااللہ درود شریف ہے..چابی، پاس وَرڈ اور رد نہ ہونے والی درخواست۔

(۲)قرآن مجید میں حُسن خاتمہ کی کئی دعائیں ہیں ، ہمیں چاہیے کہ اخلاص کے ساتھ مانگا کریں مثلاً

 "ربنا فاغفرلنا ذنوبنا وکفرعنا سیئاتنا وتوفنا مع الابرار"

اور"ربنا افرغ علینا صبرا وتوفنا مسلمین"

اور"فاطر السموات والارض انت ولی فی الدنیا والاخرۃ توفنی مسلماوالحقنی بالصالحین..آمین

والسلام

مکتوبِ خادم    (8.5.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ ہمارے"آنسوؤں" کو قیمتی بنائے..کیا کبھی ہم نے اپنے"اِیمان پر خاتمے"کی دعاء میں..دو آنسو بہائے"حسن خاتمہ" کی قیمت معلوم ہو اور بُرے خاتمے کا وبال پتا ہو تو پھر آنسو نکلتے ہیں اور دعاء کو قبولیت کے مقام تک لے جاتے ہیں..آہ! مسلمان کے آنسو کتنے قیمتی ہیں..مگر کیسی فضول چیزوں پر بہہ کر ضائع ہوجاتے ہیں..وہ آنسو جو جہنم کی آگ کو بُجھا سکتے ہیں..کتنی اَدنیٰ خواہشات اور پریشانیوں پر رول دئیے جاتے ہیں..یااللہ! اچھا خاتمہ..یااللہ! اِیمان پر خاتمہ..یااللہ! مقبول شہادت پر خاتمہ..یااللہ! بُرے خاتمے سے حفاظت..گناہ کی حالت والا خاتمہ..گناہ کی نیت والا خاتمہ..غفلت والا خاتمہ..بُرے عقیدے، بُری صحت اور بُرے عزائم کے ساتھ خاتمہ .. یا اللہ! آپ کی پناہ..فرمایا جو جس حالت پر مرے گا اُسی حالت پر اُس کا حشر ہوگا..یااللہ، یا حی، یا قیوم! ہماری ہر حالت سنوار دیجئے..عقیدہ بھی سنوار دیجئے..عمل بھی سُدھار دیجئے..نیت بھی درست فرما دیجئے..راستہ بھی سیدھا فرما دیجئے..اِرادے بھی نیک بنا دیجئے..ربنا لاتزغ قلوبنا بعد إذ ہدیتنا وہب لنا من لدنک رحمۃ إنک أنت الوہاب..یا اللہ! اِنفاق فی سبیل اللہ مہم کی محنت کو..ہمارے حُسنِ خاتمہ کا ذریعہ بنا دیجئے..

والسلام

خادم

لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online