Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

مضامین

حُسنِ خاتمہ

 

حُسنِ خاتمہ

Madinah Madinah

موت سے کس کو چھٹکارہ ہے؟ جو بھی ذی روح چیز اس دنیا میں آئی ہے اس نے ایک نہ ایک دن اس دنیا سے جانا ہے اس پر موت طاری ہونی ہے، اس نے آخرت والی زندگی کی طرف منتقل ہوجانا ہے۔ کوئی بھی تو نہیں ہے جواس حقیقت کا انکار کرسکے۔

اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر کس قدر غالب اور قاہر ہے اس کی ایک جھلک اس موت ہے جواس نے ہر ذی روح پر لکھ دی ہے، اور کوئی بھی نہیں ہے جو اس کے شکنجے سے بچ سکے، بلکہ جب موت اپنے پنجے گاڑتی ہے تو سب ہی اس کے سامنے مغلوب ہوجاتے ہیں، یہ اس کی کھلی دلیل ہے کہ انسان خود سے کوئی بھی قدرت اور اختیار نہیں رکھتا، بلکہ ہر لمحہ اس پر اس کے رب کی قدرت و ارادے کا قبضہ رہتا ہے، اور کوئی انسان کتنی ہی طاقت اور قوت کیوں نہ بنالے لیکن وہ ذرا برابر بھی اللہ تعالیٰ کی قدرت و اختیار اور ارادے سے باہر نہیں نکل سکتا۔

قرآن کریم میں صاف صاف کہہ دیا گیا ہے:

کل نفس ذائقۃ الموت

’’ہر نفس نے موت چکھنی ہے‘‘

پھر آپ جانتے ہیں کہ جو چیزیں بھی چکھی جاتی ہیں اس میں دو نوعتیں ضروری ہوتی ہیں:

اچھا ذائقہ……بُرا ذائقہ

چنانچہ کوئی بھی کھانا ہو یا پینے کی چیز ہو، اس میں بعض چیزوں کا ذائقہ نہایت لذیذ اور مٹھاس بھرا ہوتا ہے جب کہ بعض مرتبہ کھانے اور پینے کی چیز انتہائی بدذائقہ اور کڑوی ہوتی ہے۔ موت کا معاملہ بھی یہی ہے۔

یہ بعض لوگوں کے حق میں نہایت لذیذ اور مٹھاس کا سبب بنتی ہے اور بعض لوگوں کے حق میں انتہائی بدذائقہ اور بُرے ثمرات و اثرات کا سبب بنتی ہے۔

مومن کے لیے یہ خوش خبری اسی لی دی گئی ہے :

تحفۃ المؤمن الموت

’’مومن کا تحفہ موت ہے‘‘

مومن موت کی وجہ سے اس دنیا کی مصیبتوں سے چھٹکارا پاجاتا ہے

مومن موت کی وجہ سے اس دنیا کی دشمنیوں سے نجات پاجاتا ہے

مومن موت کی وجہ سے اس دنیا کے غموں سے نجات پاجاتا ہے

مومن موت کی وجہ سے اس دنیا کی بیماریوں سے نجات پاجاتا ہے

مومن موت کی وجہ سے اس دنیا میں موجود شیطان سے نجات پاجاتا ہے

مومن موت کی وجہ سے اس دنیا میں موجود کافر اور منافق اور نفس کی شرارتوں سے آزاد ہوجاتا ہے

مومن موت کی وجہ سے بہت سے گناہوں اور گناہوں کے ماحول سے قطع تعلقی پر پکی مہر لگوا لیتا ہے

مومن موت کی وجہ سے اللہ تعالیٰ سے ملاقات کی ایک بڑی منزل طئے کر لیتا ہے

مومن موت کی وجہ سے اُخروی روحانی زندگی میں داخل ہوجاتا ہے جو اس دنیا کی زندگی سے کئی گنا بڑی ہے

مومن موت کی وجہ سے ان حقائق تک مشاہداتی رسائی حاصل کر لیتا ہے جنہیں وہ دنیا میں اپنے عقیدے اور یقین کی بنیاد پر محض غیبی طور پر تسلیم کیا کرتا ہے

مومن موت کی وجہ سے جنت کے قریب ہوجاتا ہے

الغرض کہ موت تو ہر نفس کے لیے یقینی ہے مگر خوش قسمت ہیں وہ اہل ایمان جو ایمان کی حالت میں، کلمہ طیبہ لاالہ الا اللہ پڑھتے ہوئے، درود شریف جیسے عظیم کلمات کا وِرد کرتے ہوئے، لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی طرف اور اللہ کے دین کی طرف بلاتے ہوئے، لوگوں میں نبی کریمﷺ کی عظمت و شان کا بیان عام کرتے ہوئے اس دُنیا سے رُخصت ہوتے ہیں، ان کی نیکیوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے ، اعمال نامے میں ثواب کا مسلسل اضافہ ہوتا رہتا ہے اور ان کی زندگی بعد والوں کے لیے عز م وہمت اور استقلال و استقامت کا ایک سبق بن جاتی ہے۔

٭…٭…٭

 

ادائیگی شکر، اولاد کی نیکی اور حسن خاتمہ کے لیے ایک جامع قرآنی دعاء

رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْکُرَ نِعْمَتَکَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَی وَالِدَيَّ وَ أَنْ أَعْمَلَ صَالِحاً تَرْضَاہُ وَ أَصْلِحْ لِي فِي ذُرِّیَّتِي إِنِّي تُبْتُ إِلَیْکَ وَإِنِّي مِنْ الْمُسْلِمِینَ)(سورۃ الأحقاف: 15)

ناکامی سے بچا کر ،کامیابی دِلانی والی ایک جامع قرآنی دعاء

رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَ إِسْرَافَنَا فِيْ أَمْرِنَا وَ ثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَ انْصُرْنَا عَلٰی الْقَوْمِ الْکَافِرِیْنَ(سورۃ آل عمران، الآیۃ:147)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor