Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

مضامین

یادِ مدینہ

یادِ مدینہ

اِلٰہی دِکھا دے بہارِ مدینہ

کہ دِل ہے بہت بے قرارِ مدینہ

یہ دِل ہواور اَنوار کی بارشیں ہوں

یہ آنکھیں ہوں اور جلوہ زارِ مدینہ

ہوائے مدینہ ہو بالوں کا شانہ

ہو آنکھوں کا سُرمہ غبارِ مدینہ

کبھی گرد کعبہ کے ہوں میں تصدّق

کبھی جا کے ہوں میں نثارِ مدینہ

کبھی لطف مکہ کا حاصل کروں میں

کبھی جا کے لوٹوں بہارِ مدینہ

رہے میرا مسکن حوالیٔ کعبہ

بنے میرا مدفن دِیارِمدینہ

پہنچ کر نہ ہو لَوٹنا پھر وہاں سے

وہیں رِہ کے ہوں جاں سپارِ مدینہ

بصد عیش سوؤں میں تا صبحِ محشر

جو ہو میرا مرقَد کنارِ مدینہ

میں جائوں وہاں نیک اَعمال لے کر

کہ یارب نہ ہوں شرمسارِ مدینہ

اِلٰہی بصد شوق مجذوب پہنچے

یہ ناکام ہوکام گارِ مدینہ

(خواجہ عزیز الحسن مجذوبؒ)

 

Photo Madinah Madinah 

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor