Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

مضامین

نعت شریف

نعت شریف

روح سکون پائے ، قلب بھی ہوگا مطمئن

اُن کی رضا اسی میں ہے پڑھتے رہو یہ رات دن

صَلِّ عَلیٰ نَبِیِّنَا ، صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ

اُن پہ درود کب سے ہے ، اُن پہ درود جب سے ہے

جب نہ تھے ماہ و سال و سن ، جب نہ تھے رات اور دن

صَلِّ عَلیٰ نَبِیِّنَا ، صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ

یہ ہے ازل سے تا ابد ، اس کی نہیں ہے کوئی حد

اس کا عروج ماہ و سال ، اس کا فروغ دن بہ دن

صَلِّ عَلیٰ نَبِیِّنَا ، صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ

ہوتی نہیں ہے مستجاب ، ہوتی نہیں ہے باریاب

ربِّ حضور کے حضور ، کوئی دعاء درود بِن

صَلِّ عَلیٰ نَبِیِّنَا ، صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ

وہ تو ہیں رحمت تمام ، جود و کرم اُن کا ہے عام

تیری نظر وہیں رہے ، اپنے گناہ کو نہ گن

صَلِّ عَلیٰ نَبِیِّنَا ، صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ

جس نے ادیب حرزِ جاں اپنا اسے بنا لیا

اس کو ہیں پھر نہ مشکلیں ، پھر نہ اسے کوئی کٹھن

صَلِّ عَلیٰ نَبِیِّنَا ، صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ

 

Photo Madinah Madinah 

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor