Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

مضامین

نعت شریف

نعت شریف

ہوا ہے اِفشا یہ راز مجھ پر، سبب ہے کیا دِل کی بے کلی کا

نہ جانے کس دن ملے گا موقع جوارِ رحمت میں حاضری کا

اُنہیںکی نسبت سے ہو رہا ہے یہ در بھی وا علم و آگہی کا

حیات جن کی ہے درسِ اُلفت ، سبق ہے ایثار و بندگی کا

غرور ہے جس کو مال و زر پر ، وہ جس کو ہے زعم خسروی کا

کبھی تو اُن کی گلی میں جائے ، مزہ تو چکھے گداگری کا

رموزِ حق کے وہی ہیں محرم ، پیامِ حق ہیں وہی مُجسم

وہی مُکرّم، وہی مُعظّم ، ہے اُن پہ ایماں ہر اُمتی کا

کمالِ خلّاق ذات اُن کی ، رضائے رزّاق بات اُن کی

ہر اِک جہت سے حیات اُن کی نصابِ کامل ہے متقی کا

صبا سے کوئی تو آج کہہ دے ، نویدِ شہر جمیل لا دے

وگرنہ گلزارِ دِل میں اب تو ہر ایک گل کا ہے رنگ پھیکا

کلامِ تفریقِ حق و باطل، کیا جہاں نے اُنہیں سے حاصل

ہیں جب وہی رہنمائے منزِل تو پھر کسے خوف گمراہی کا

حضورِ والا کی شانِ اقدس کا تذکرہ گر نہیں تو ’’ناداں!‘‘

نہ گفتگو کا ہے کوئی مطلب ، نہ کوئی مقصد ہے شاعری کا

 

Photo Madinah Madinah 

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor