Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

مضامین

رمضان المبارک کے بعد

 

رمضان المبارک کے بعد

Madinah Madinah

اللہ تعالیٰ کا ہم مسلمانوں پر نہایت کرم اور احسان کہ اس نے رمضان المبارک جیسا مبارک مہینہ نصیب فرمایا ۔ اللہ تعالیٰ اعمال کو قبول فرمائے اور مغفرت کا انعام عطاء فرمائے ۔ آمین

بلا شبہ ماہ رمضان اپنی خیر و برکت کے ساتھ آیا اور رحمت و مغفرت کی نوید دے کر رخصت ہوا ہی چاہتا ہے۔خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں مغفرت کا بیش بہا انعام ملا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو انعام والوں میں شامل فرمائیں۔ آمین

رمضان المبارک کے بعد تلاوت و تراویح کی حلاوتیں اسی کے ساتھ چلی جائیں گی،سحر و افطار کی لذتیں ہلالِ عیدکیساتھ ختم ہوجائیں گی۔آہ سحرگاہی اور نالۂ نیم شبی کا نورانی ماحول سال بھرکیلیے کہیں کھو جائے گا۔

لیکن  سب سے بڑا خسارہ جس کا مشاہدہ پچھلے کئی برس رہا کہ مسجدیں ویران ہو جاتی ہیں، مصلے سنسان ہو جاتے ہیں ، رمضان المبارک میں جو بندگان خدا تہجد ونوافل کا التزام کرتے ہیں  بعد میں  بے دریغ فرائض و واجبات سے غفلت برتنے لگتے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

فریضہ نماز کے سلسلہ میں جو مجرمانہ غفلت وداعِ رمضان کے بعد دیکھی جاتی ہے وہ مسلم معاشرے کیلئے بدنماداغ اور ملت اسلامیہ کے لیے تباہی کا پیش خیمہ ہے ،اگر لاپرواہی و کسل مندی کا یہ سلسلہ یوں ہی جاری رہا تو پھر ہمیں اللہ رب العزت کے دردناک عذاب سے پناہ مانگنی چاہیے ۔

 اس عمومی صورت حال کے برعکس اللہ تعالیٰ نے جن لوگوں کو اعمال صالحہ اور طاعت وعبادت کی توفیق بخشی،ثبات واستقامت کا حوصلہ دیا، وہ قابل رشک اور لائق تحسین ہیں…

اور انہیں اس بات پر اللہ کا شکر گزار ہونا چاہیے اور نیکی کے کاموں کے لیے اپنے آپ کو مزید تیار کر نے کی فکر کرنی چاہیے ۔ بے شک نماز سب سے اول اور سب سے آخر چیز ہے ۔ اس سے اوپر کچھ نہیں۔ نماز اﷲکی رضا کا سبب ، فرشتوں کی محبوب ترین چیز ، انبیاء کرام علیہم السلام کی سنت اور زندگی کا کیف و سرور ہے ۔  اس سے معرفت کا نور پیدا ہوتا ہے ، دعا ئیں قبول ہوتی ہے ، رزق میں برکت ہوتی ہے ،ہر حاجت پوری ہوتی ہے ۔فرض نماز کی پابندی کے بعد ایک اور بات جس کا دھیان رکھنا نہایت اہم ہے ۔ وہ زبان کی حفاظت اور اللہ کے ذکر سے زبان کو تر رکھنا ہے ۔جس طرح رمضان میں ہم نے زبان کو ذکرِ الہٰی سے تر رکھا ہے ۔فضول اور لغویات سے حتی الامکان پرہیز کیا ہے ۔ تو اس رمضان المبارک کے بعد بھی یہ عادت ڈالنے کی کوشش ہو کہ بدل بدل کر کبھی کوئی کلمہ، درود، آیت، دعا، بس شعوری کوشش کرنی ہے کہ زبان ذکر کرتی رہے ۔ کسی محفل میں ہوں، یا فون کال پر تو‘‘لا الہ الا اللہ’’ پڑھتے رہیں کیونکہ اس سے ہونٹوں میں جنبش نہیں ہوتی تو بغیر کسی کو پتہ چلے آپ کلمہ کا ورد کرتے رہیں گے ۔ یہاں یہ یاد دہانی کروا دوں کہ محفلیں، میل جول، اور فون کالز کی تعداد بھی کم رکھیں اور دورانیہ بھی محدود۔اس سے ایک فائدہ تو یہ ہو گا کہ آپ کی زبان اللہ کے ذکر سے تر رہے گی اور دوسرا یہ کہ آپ فضول اور لغو باتوں سے بچے رہیں گے۔کسی بھی نیک عمل کے مقبول ہونے کی علامت یہ ہے کہ اس عمل کے بعد کچھ مثبت تبدیلی ہے یا نہیں۔یاد رکھیں ! اگر ہم نے صرف رمضان کے لئے خود کو بدلا اور یکم شوال کو پھر ویسے ہو گئے جیسے ۲۹ شعبان میں تھے تو یہ ہمارے لئے خطرے کی بات ہے ۔ رمضان میں کی گئی ریاضتوںکے ضائع ہونے کا خدشہ ہے ۔ اس پر جس قدر رویا جائے کم ہے ۔ اس بدبختی پر جس قدر خود کو کوسا جائے کم ہے ۔اس رمضان المبارک کو مقبول بنانے کے لئے کم از کم خود کو نماز کا پابند کریں اور اپنی زبان کو ذکر اللہ سے تر کریں۔ یقین جانیں ہم بہت کچھ پا لیں گے ۔ ان دونوں کو اپنی زندگی میں لے آئیں اس کی عجیب برکتیں محسوس کریں گے ۔ ان شاء اللہ العزیز

٭…٭…٭

 

دین و دنیا کی بھلائیوں کی جامع دعاء

اَللّٰہُمَّ أَصْلِحْ لِی دِینِی الَّذِی ہُوَ عِصْمَۃُ أَمْرِی، وَ أَصْلِحْ لِی دُنْیَایَ الَّتِی فِیہَا مَعَاشِی، وَ أَصْلِحْ لِی آخِرَتِی الَّتِی فِیہَا مَعَادِی، وَ اجْعَلِ الْحَیَاۃَ زِیَادَۃً لِی فِی کُلِّ خَیْرٍ، وَ اجْعَلِ الْمَوْتَ رَاحَۃً لِی مِنْ کُلِّ شَرٍّ

یا اللہ درست کردے میرا دین جس سے میرا بچاؤ ہے۔ اور درست کردے میری دنیا جس میں میری روزی ہے اور درست کر دے میری آخرت جہاں مجھے لوٹ کر جانا ہے اور بنادے میری زندگی کو ہر خیر میں اضافے کا سبب اور بنا دے میری موت کو ہر شر سے راحت اور آرام کا سبب… (مسلم)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor