Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

مضامین

جو فردوسِ تصور ہیں

جو فردوسِ تصور ہیں

جو فردوسِ تصور ہیں وہ منظر یاد آتے ہیں

مدینے کے گلی کوچے برابر یاد آتے ہیں

جو لگتا ہے، کوئی کنکر بدن پر دین کی خاطر

تو دل کو وادیٔ طائف کے پتھر یاد آتے ہیں

فضاؤں میں اگر کوئی پرندہ رقص کرتا ہے

تو آنکھوں کو مدینے کے کبوتر یاد آتے ہیں

مراتب پائے ہیں کیا کیا تِری نسبت سے تاروں نے

ابوبکر وعمر ، عثمان و حیدر یاد آتے ہیں

اخوت اور ایثار و محبت جن کا شیوہ تھا

وہ عالی ظرف اصحابِ پیمبر یاد آتے ہیں

زمانے کی گراں خوابی کا عالَم دیکھ کر ازہر

نبی کے دیں کی بیداری کے پیکر یاد آتے ہیں

(ازہر دُرّانی)

٭…٭…٭

 

Photo Madinah Madinah 

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor