Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

مضامین

نعت

نعت

ہوں روزِ ازل سے جو میں شیدائے محمد

اس واسطے ہے دل کو تمنائے محمد

وہ سر نہیں جس کو نہیں سودائے محمد

وہ دل نہیں جس دل میں نہیں جائے محمد

خود مرتبہ دان اُن کا خداوندِ جہاں ہے

کیا جانے کوئی رُتبہ والائے محمد

معراج کی شب پہنچے فلک پر جو شہِ دیں

تھا شور فرشتوں میں کہ وہ آئے محمد

ہیں ماہ اگر آپ تو اصحاب ہیں انجم

کس درجہء اعلیٰ پہ ہیں شیدائے محمد

تشبیہ اُسے دیتے ہیں کیوں سرو سے شاعر

طوبیٰ سے ہے بالا قدِ رعنائے محمد

کب ہوگی محبت انہیں خلاقِ جہاں سے

رکھتے نہیں انسان جو تولّائے محمد

کیوں کر نہ کروں شکر دِلا اُس کا میں ہر دم

ہے جس نے بنایا مجھے شیدائے محمد

(مولانا فتح محمددہلویؒ )

٭…٭…٭

 

Photo Madinah Madinah 

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor