Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

مضامین

نعت

نعت

یہ حقیقت ہے کہ جینا وہی جینا ہوگا

جب مِرے پیشِ نظر حُسنِ مدینہ ہوگا

شوقِ دل رہنما بن کے چلے گا آگے

جب رواں سوئے حرم اپنا سفینہ ہوگا

آنکھ جب روضہ اقدس کی جھلک دیکھے گی

یا خدا کیسا مُبارک وہ مہینہ ہوگا

میری آنکھوں میں سمٹ آئے گا حُسنِ کونین

جس طرف آنکھ اُٹھاؤں گا مدینہ ہوگا

جب نگاہیں درِ احمد کی بلائیں لیں گی

صِرف آنکھیں ہی نہیں قلب بھی بینا ہوگا

حاضری ہوگی بصد شوق مواجہ کی طرف

دِل حضوری میں سعادت کا خزینہ ہوگا

نغمہ صل علی ہوگا لبوں پر جاری

اور ماتھے پہ ندامت کا پسینہ ہوگا

چومتا نقشِ قدم اُن کے پھروں گا ہر سو

کیا پُرکیف یہ جینے کا قرینہ ہوگا

بابِ جبریل سے گزروں گا دعائیں پڑھتا

ذوق اور شوق سے معمور یہ سینہ ہوگا

اُن کی جب چشم کرم ہوگی دل کیفی پر

دل نہیں، پھر تو یہ انمول نگینہ ہوگا

(محترم زکی کیفی رحمۃ اللہ علیہ)

٭…٭…٭

 

Photo Madinah Madinah 

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor