Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

مضامین

خدا سے پوچھو مقام اُن کا

خدا سے پوچھو مقام اُن کا

بتا سکے گا نہ کوئی بندہ خدا سے پوچھو مقام اُن کا

بڑے ادب سے تھے نام لیتے پیمبرانِ کرام اُن کا

وہ بادشاہوں کے بادشہ ہیں وہ دونوں عالَم کے سربراہ ہیں

مِرے لئے کیا یہ فخر کم ہے کہ میں بھی ہوں اِک غلام اُن کا

خدا غفور الرحیم میرا ، نبی رئوف الرحیم میرا

خدا کا ہے کام بخش دینا تو بخشوانا ہے کام اُن کا

وہ حسنِ کون و مکاں ہیں بیشک وہ رحمتِ دو جہاں ہیں بے شک

وہ خیر ہی خیر ہیں سراپا لقب ہے خیر الانام اُن کا

بڑی محبت سے دیکھتے تھے ادھر صحابہ ادھر فرشتے

سکوت اُن کا ، کلام اُن کا ، نشست اُن کی ، خرام اُن کا

خدا کے بندو نبی کا فرماں تو اصل میں ہے خدا کا فرماں

خدا کا اس کو کلام سمجھو سنا جو تم نے کلام ان کا

جو ان کی محبوب اہلیہ ہیں وہ بنتِ صدیق عائشہ ہیں

انہی کا حجرہ ہے تا قیامت رہے گا جس میں قیام اُن کا

اسے کوئی میرا حال سمجھے کہ اس کو میرا خیال سمجھے

وہ میری نظروں میں بس رہے ہیں تو نقش ہے دل پہ نام ان کا

فیوض ان کے نہ ختم ہوں گے نہ اس جہاں میں نہ اُس جہاں میں

وہاں بھی فیض ان کا عام ہوگا یہاں بھی ہے فیض عام ان کا

بلند تھا بام ہر نبی کا بچشم ایماں جو میں نے دیکھا

مگر امیںؔ ان کی بات کیا ہے بلند تھا سب سے بام اُن کا

(سیدامین گیلانی رحمۃ اللہ علیہ)

٭…٭…٭

 

Photo Madinah Madinah 

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor