Bismillah

618

۲۷صفرتا۳ربیع الاول۱۴۳۸ھ   بمطابق ۱۷تا۲۳نومبر۲۰۱۷ء

مشعل (ترجمہ: کتاب الجہاد، صحیح بخاری) 576

مشعل (ترجمہ: کتاب الجہاد، صحیح بخاری)

مترجم: مولانا طلحہ السیف (شمارہ نمبر 576)

حدیث۴۹۵:ہر برے بھلے سے غداری کرنے والے کا گناہ

 حضرت عبداللہ بن مسعود اور حضرت انس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ نبی کریمﷺسے بیان کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: قیامت کے دن ہر غدار کے لیے ایک جھنڈا ہوگا۔ ان راویوں میں سے ایک کا بیان ہے: وہ جھنڈا نصب کیا جائے گا اور دوسرے کا بیان ہے: وہ قیامت کے دن دکھایا جائے گا جس سے دغا باز کی شناخت ہوگی۔

حدیث۴۹۶:ہر برے بھلے سے غداری کرنے والے کا گناہ

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے نبی کریمﷺکو یہ فرماتے ہوئے سنا:ہر غدار کے لیے ایک جھنڈا ہوگا جو اس کی دغا بازی کے سبب گاڑا جائے گا۔

حدیث۴۹۷:مکہ معظمہ کی حرمت

 حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺنے فتح مکہ کے دن فرمایا: اب (مکہ سے) ہجرت نہیں رہی، البتہ جہاد کی نیت اور اس کا حکم باقی ہے، اس لیے جب تمہیں جہاد کے لیے نکلنے کا حکم دیا جائے تو فوراً نکل پڑو۔ آپ ﷺنے فتح مکہ کے دن یہ بھی فرمایا: جس دن اللہ تعالیٰ نے زمین و آسمان کو پیدا کیا اسی دن اس شہر کو حرام قرار دے دیا، اس لیے یہ شہر اللہ کی حرمت کے باعث قیامت تک کے لیے حرام ہی رہے گا۔ واقعہ یہ ہے کہ مجھ سے پہلے یہاں کسی کے لیے لڑنا جائز نہیں ہوا اور میرے لیے بھی دن کی صرف ایک گھڑی کے لیے جائز کیا گیا۔ یہ شہر اللہ تعالیٰ کی حرمت کی وجہ سے قیامت تک کے لیے حرام ہے، لہٰذا اس کا کانٹا نہ توڑا جائے اور نہ اس کا شکار ہی ستایا جائے، نیز یہاں کی گری پڑی چیز بھی نہ اٹھائی جائے، البتہ جو شخص (مالک تک پہنچانے کے لیے) اس کی شہرت کرے وہ اٹھا سکتا ہے۔ اس جگہ کی گھاس بھی نہ کاٹی جائے۔

حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اذخر کی اجازت دیں کیونکہ یہ لوہاروں کے لیے اور گھروں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ آپﷺنے فرمایا: اچھا اذخر کاٹنے کی اجازت ہے۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online