Bismillah

621

۱۹تا۲۵ربیع الاول۱۴۳۸ھ   بمطابق۸تا۱۴دسمبر۲۰۱۷ء

مشعل (ترجمہ: کتاب الجہاد، صحیح بخاری) 613

مشعل (ترجمہ: کتاب الجہاد، صحیح بخاری)

مترجم: مولانا طلحہ السیف (شمارہ نمبر 613)

حدیث۱۴۲: قتیبہ بن سعید اور محمد بن عباد، حاتم ابن اسماعیل، یزید بن ابی عیبد مولیٰ سلمہ بن اکوع، حضرت سلمہ ابن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ ہم رسول اللہﷺ کے ہمرکاب نکلے اور خیبر کو چلے اور ہم رات کو چلتے رہے تو قوم میں سے ایک آدمی نے حضرت عامر ابن اکوع رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا آپ ہمیں اپنے کچھ اشعار نہیں سنائیں گے اور حضرت عامر بن اکوع رضی اللہ عنہ شاعر تھے، چنانچہ حضرت عامر اُترے اور حدی خوانی شروع کی کہنے لگے:

الہٰی اگر تیری مدد نہ ہوتی تو ہمیں راہ راست نہ ملتی

نہ ہم زکوٰۃ دیتے اور نہ ہم نماز پڑھتے

ہمارے گناہ معاف کر، اسی کی ہمیں طلب ہے

اور دشمن سے مقابلہ کے

وقت ہمارے قدم ثابت رکھ

اور ہمیں تسلی و تشفی عطا فرما

اور جب ہم کو آواز دی جاتی ہے تو ہم جاپہنچتے ہیں اور آواز دینے کے ساتھ ہی لوگ ہم پر بھروسہ کرتے ہیں۔

رسول اللہﷺ نے فرمایا: یہ ہنکانے والا کون ہے؟ حاضرین نے عرض کیا:عامر ہے۔فرمایا :اللہ تعالیٰ اس پر رحم فرمائے قوم میں سے ایک آدمی نے عرض کیا: یارسول اللہ! اس کے لئے (شہادت) واجب ہوگئی، آپﷺ نے ہم کو اس سے فائدہ اٹھانے دیا ہوتا، پھر ہم خیبر پہنچے اور خیبر والوں کا محاصرہ کیا اور ہمیں بہت سخت بھوک لگی، اس کے بعدآپﷺ نے فرمایا :اللہ تعالیٰ نے خیبر تمہارے ہاتھوں پر فتح کردیا، جب روز فتح کی شام ہوئی تو لوگوں نے بہت آگ روشن کی، رسول اللہﷺ نے فرمایا: یہ آگ کیسی ہے؟ کس چیز کے نیچے یہ جلارہے ہیں؟ صحابہ نے عرض کیا: گوشت کے نیچے، فرمایا: کس چیز کا گوشت ہے؟ عرض کیا: خانگی گدھوں کا گوشت ہے، آپﷺ نے فرمایا: اسے پھینک دو اور ہانڈیوں کو توڑ ڈالو، ایک شخص نے عرض کیا: اسے پھینک کر ہانڈیاں دھو ڈالیں، آپﷺ نے فرمایا: چاہے ایسا ہی کرو، جب قوم نے صف بندی کی، تو عامر رضی اللہ عنہ کی تلوار چھوٹی تھی، وہ ایک یہودی کے پیر میں مارنے لگے تو خود لوٹ کر ان کے گھٹنے میں لگی اور اسی زخم سے انتقال فرما گئے، جب سب واپس ہوئے، تو سلمہ رضی اللہ عنہ نے کہا: وہ میرا ہاتھ پکڑے ہوئے تھے، رسول اللہﷺ نے جب مجھے خاموش خاموش دیکھا، فرمایا: اے سلمہ تیرا کیا حال ہے؟ میں نے عرض کیا میرے ماں باپ آپﷺ پر قربان، لوگ کہتے ہیں کہ عامر رضی اللہ عنہ کا سارا عمل برباد ہوگیا، آپﷺ نے فرمایا: کون کہتا ہے، میں نے کہا فلاں فلاں شخص اور اسید بن حضیر انصاری، آپﷺ نے فرمایا: جو ایسا کہتا ہے غلط کہتا ہے، اس کے لئے دوہرا ثواب ہے، حضورِ اکرمﷺ نے اپنی دونوں انگلیوں کو جمع کرکے فرمایا: وہ طاعت الہٰی میں کوشش کرنے والا مجاہد ہے کم عرب اس طرح زمین پر چلے ہیں۔

حدیث۱۴۳:ابو الطاہر، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، عبدالرحمن بن عبداللہ بن کعب، حضرت سلمہ ابن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ خیبر کے دن میرا بھائی رسول اللہﷺ کے ہمرکاب ہوکر خوب لڑا مگر اتفاق سے اس کی تلوار لوٹ کر اسی کے لگ گئی اور اسی سے اس کا انتقال ہوگیا، رسول اللہﷺ کے اصحاب نے اس کے بارے میں چہ میگوئیاں شروع کردیں، اور شک کرنے لگے اور کہنے لگے یہ شخص خود اپنے ہتھیار سے مرگیا، اسی طرح اس کے بارے میں کچھ شکایت کی جب رسول اللہﷺ خیبر سے واپس ہوئے تو میں نے عرض کیا:یارسول اللہ! مجھے اجازت دیجئے کہ میں آپﷺ کو کچھ رجز سنائوں، چنانچہ رسول اللہﷺ نے انہیں اجازت مرحمت فرمادی، حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جو کہو اس کو سمجھ لینا، میں نے کہا:

بخدا اگر اللہ کی مدد نہ ہوتی تو ہمیں راہ راست نہ ملتی

اور نہ ہم  زکوٰۃ دیتے اور نہ نماز پڑھتے

رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: تم نے سچ کہا ہے۔

اور ہم پر اپنی رحمت نازل فرما

اور کفار سے مقابلہ کے وقت ہمارے قدم ثابت رکھ

اور مشرکین نے ہم پر جو ہجوم کر رکھا ہے

جب میں یہ رجز پوری کرچکا تو رسول اللہﷺ نے فرمایا: یہ اشعار کس کے ہیں، میں نے عرض کیا:میرے بھائی (عامر رضی اللہ عنہ) نے کہے ہیںرسول اللہﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس پر رحم فرمائے، میں نے عرض کیا: یارسول اللہ! کچھ لوگ اس پر نماز پڑھتے ہوئے ڈرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ اپنے ہتھیار سے مرا ہے، رسول اللہﷺ نے فرمایا :وہ اطاعت الہٰی میں کوشش کرتے اور راہ خدا میں جہاد کرنے کی حالت میں مرا ہے، ابن شہاب بیان کرتے ہیں کہ میں نے سلمہ بن اکوع کے ایک لڑکے سے دریافت کیا، تو انہوں نے اپنے والد سے یہی روایت اسی طرح نقل کی، باقی یہ ہے کہ میں نے جب یہ کہا کہ بعض لوگ اس پر نماز پڑھتے ہوئے ڈرتے ہیں تو فرمایا: وہ جھوٹے ہیں وہ توجاہد اور مجاہد مرا ہے، اس کو دوہرا ثواب ہے اور آپﷺ نے اپنی انگلیوں سے اشارہ فرمایا۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online