Bismillah

689

۶تا۱۲شعبان المعظم۱۴۴۰ھ  بمطابق ۱۲تا۱۸۱اپریل۲۰۱۹ء

یوم یکجہتیٔ کشمیر… تجدیدِ عہد اور تجدِید وفا کادن (اداریہ)

یوم یکجہتیٔ کشمیر… تجدیدِ عہد اور تجدِید وفا کاد ن

اداریہ (شمارہ 680)

یوم یک جہتی کشمیر ہر سال پورے ملک میں اور دنیا کے دیگر بھی متعدد علاقوں میں پانچ فروری کو جوش وخروش سے منایا جاتا ہے،کشمیر کی آزادی اور اس دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے سیمینارز،مباحثے اور مذاکرات منعقد کئے جاتے ہیں۔کشمیری بھائیوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے یہ باور کروایا جاتا ہے کہ ہم اُن کے ساتھ ہیں۔ یوم یک جہتی منانے سے کشمیریوں کی آواز عالمی برادری تک پہنچتی ہے اور اس سے مسئلہ کشمیر کے بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہونے میں مدد ملتی ہے لیکن کیا ہم پاکستانیوں اور حکمرانوں کی طرف سے اتنا ہی کردینے سے کشمیر کاز کو کوئی تقویت پہنچ سکتی اور آزادی کی منزل قریب آسکتی ہے؟

دوسری طرف صورت حال یہ ہے کہ کشمیریوں پر بھارتی افواج کی طرف سے نت نئی شکلوں میںمظالم کا سلسلہ آئے روز بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے، اور اسی کے نتیجے میں آئے روز بے گناہ کشمیریوں کی شہادتوں اور ان کی گرفتاریوں کی خبریں بھارت کا مکروہ چہرہ عیاں کرتی رہتی ہیں۔ یہ پوری صورت حال ایک لمحہ فکریہ ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کے دلوں سے جدو جہد آزادی کا جذبہ ختم کرنے کیلئے ان کی نسل کشی کا ہولناک سلسلہ جاری کر رکھا ہے، جبکہ بھارتی قابض فوج نہتے شہریوں کو قتل کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتی، بلکہ اسے ترجیح دیتی چلی جارہی ہے۔ اب تک بھارتی درندہ صفت ا فواج جن لا تعداد کشمیریوں کو شہید کر چکی ہے ان میں بڑی تعداد ان مظلوم عوام کی ہے جنہیں محض لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے کیلئے درندگی کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔ ہر روز کارروائی کی آڑ میں جوانوں کو شہید کرنا بھارتی فوج نے اپنا مشغلہ بنا رکھا ہے اور کوئی غیر انسانی اقدام کے خلاف آواز اٹھانے والا نہیں جو بھارت کو حقوق انسانی کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں کرنے سے روکے۔

کشمیری قوم کا عزم و استقلال پوری امت مسلمہ کے لیے ایک طرف فرض کفایہ کی ادئیگی بھی ہے اور دوسری جانب پوری امت مسلمہ کی عدم توجہی پر ایک شرمناک المیہ بھی۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ بھارت کی ہٹ دھرمی ، انسانی حقوق کی سنگین پامالی ،ہزار وںشہداء کی گمنام قبروں کی دریافت ، وہاں مسلط شدہ کالے قوانیں اور بلااشتعال سیز فائر لائن پر فائرنگ ، آزادکشمیر اور پاکستان میں " را "کی تخریبی کاروائیوں جیسے مذموم اقدامات کو بے نقاب کرنے کے لئے بین الاقوامی اداروں سے دوٹوک بات کی جائے ، اور بھارت کے سامنے کسی بھی سطح پر دباؤ میں آنے کے بجائے ان کی جارحیت کے خلاف کشمیری قوم کے ساتھ حقیقی معنوں میں کندھے سے کندھا ملایا جائے ، اس مسئلے کو قومی سلامتی کے ترجیحات مسائل میں اولین جگہ دی جائے، اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ، باوقار، سمجھدار اور قومی سلامتی کے ساتھ مخلص لوگوں کو متحرک کیاجائے اور انہیں ایسا بااختیار بنایا جائے کہ وہ اس مسئلے کے حل کی جانب پوری یکسوئی کے ساتھ قدم آگے بڑھاسکیں، یہ اہل پاکستان اور اہل کشمیر کی دِلی آواز ہے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online