Bismillah

613

۲۲تا۲۸محرم الحرام۱۴۳۸ھ   بمطابق ۱۳تا۱۹اکتوبر۲۰۱۷ء

برمی مہاجرین و مظلومین کے لیے فنڈ مہم (اداریہ)

برمی مہاجرین و مظلومین کے لیے فنڈ مہم

اداریہ (شمارہ 613)

برما کے مظلوم اہل ایمان کے حالات سن کر کوئی بھی ایسا مسلمان نہ ہوگا جس کا دل ان کے درد سے تڑپا نہ ہوگا اور کوئی بھی مسلمان ایسا نہ ہوگا جس کے دل میں ان سے ہمدردی پیدا نہ ہوئی ہوگی اور نہ ہی کوئی مسلمان ایسا ہوسکتا ہے جس نے اپنے مقدور بھر ان کی مدد کا خیال دل میں نہیں لایا ہوگا مگر یہ سب کچھ ہوگا کیسے؟

یہ وہ سوال ہے جس نے بہت سے قدم روکے ہوئے تھے، یہی وہ پریشانی تھی جس کے سبب بہت سے ہاتھ رکے ہوئے تھے اور یہی وہ مسئلہ تھا جس کی وجہ سے بہت سے اصحاب خیر اپنے مال کو حسرت بھری نظر سے دیکھ رہے تھے کہ وہ اس کے ذریعے اپنے ان مظلوم بھائیوں کے لیے کچھ بھی کرنے سے قاصر ہیں

مگر اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطاء فرمائے ’’الرحمت‘‘کے قائدین اور کارکنان کو جنہوںنے اس حوالے سے طویل محنت کرنے کے بعد اس مشکل کا حل تلاش کرلیا ہے اور ان مہاجرین ومظلوم کی مدد و نصرت کے لیے قابل اعتماد اور مستند ذرائع تک رسائی حاصل کر لی ہے اور الرحمت کی رفاہی خدمات اور ان خدمات میں امانت و دیانت اور انتھک محنت سے اہل پاکستان بخوبی واقف ہیں اور ملک میں کوئی بھی بڑی آفت آئی ہو تو تمام ریکارڈ اس بات کا گواہ ہے کہ الرحمت کے کارکنان اس مشکل میں اپنے بھائیوں کی مددکے لیے حاضر ہوئے ہیں اور سخت ترین مشکلات کو عبورکرتے ہوئے انہیں یہ خدمات سرانجام دی ہیں جس کا اعتراف مخالفین کی زبان سے بھی ہوچکا ہے ۔

اس وقت الرحمت کی طرف سے دس اکتوبر سے لے کر دس نومبر تک ایک ماہ کے لیے ملک بھر میں برمی مہاجرین کی مددو نصرت اور اعانت کے لیے فنڈڈ مہم شروع کی گئی ہے اور اس کے لیے ملک بھر میں موجود الرحمت کے ضلعی مراکز میں اس فنڈ کے لیے ایک مستقل ترتیب طئے کردی گئی ہے جس کے تحت اس پورے ماہ میں ان مہاجرین کے لیے جمع کیے جانے والے فنڈ کو پوری امانت کے ساتھ جمع کرکے اسے ان مہاجرین کی رفاہ کے لیے خرچ کیاجائے گااور معتبر ذرائع کے ذریعے ان مہاجرین تک یہ تمام تعاون پہنچایا جائے گا۔

اہل پاکستان کے لیے ایک نادر اور قابل شکر موقع ہے کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے وہ اپنے ان مظلوم مہاجر بھائیوں کے ساتھ دل کھول کر تعاون کرسکتے ہیں، اور نہ صرف خود بلکہ اس مہم کو بھرپور انداز سے کامیاب بنانے کے لیے مکمل کوشش کی جائے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online