Bismillah

652

۶ تا۱۲ذوالقعدہ ۱۴۳۹ھ  بمطابق    ۲۰تا۲۶جولائی۲۰۱۸ء

امریکہ کی پاکستان کودھمکیاں عالمی دہشت گرد امریکہ کب باز آئے گا؟ (اداریہ)

امریکہ کی پاکستان کودھمکیاں  عالمی دہشت گرد امریکہ کب باز آئے گا؟

اداریہ (شمارہ 626)

پاکستان کے خلاف امریکہ کی طرف ایک بار پھر سخت ترین بیانات اور دھمکیاں سامنے آرہی ہیں اور خاص کر جب سے ٹرمپ امریکہ کی کرسی صدارت پر براجمان ہوا ہے تب سے امریکہ کے تیور خاصے بدلے ہوئے ہیں ۔یہ سب کچھ اس انداز سے ہورہا جیسا کہ پاکستان امریکہ کی کالونی ہو اوریہاں کے رہنے والے امریکہ کے غلام ہوں۔ عالمی امن و انصاف کے چیمپئن بننے والے امریکہ کا ایک آزاد اسلامی حکومت جو ایٹمی قوت بھی رکھتی ہے کے ساتھ جس طرح کا رویہ اپنائے ہوئے ہے اس سے ایک بار پھر یہ بھی ثابت ہوگیا ہے کہ امریکہ عالمی امن کے بجائے عالمی دہشت گردی ہے بلکہ دنیا بھر میں جاری دہشت گردی کا ایک بہت بڑا سبب بھی یہ امریکہ اور اس کی جارحانہ پالیسیاں ہی ہیں۔

چنانچہ حال ہی میں ایک بار پھر امریکی محکمۂ دفاع نے پاکستان کے کردار کو داغ دار کرتے ہوئے اور اسے عالمی سطح پر بدنام کرتے ایک بیان جاری کیا ہے جو ایک طرف حقائق کے برعکس مطالبہ ہے وہیں ایک آزاد ایٹمی ریاست کی آزاد خارجہ پالیسی اور داخلی سلامتی کو بھی چیلنج کرنے والا ہے۔ خبر کے مطابق امریکہ محکمۂ دفاع کا کہنا ہے کہ امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔پیٹناگون کے ترجمان کرنل روب میننگ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے ہماری توقعات سیدھی سادھی ہیں کہ طالبان، حقانی نیٹ ورک کی قیادت اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو مزید پاکستانی سرزمین پر محفوظ پناہ گاہیں دستیاب نہ ہوں اور نہ ہی پاکستانی سرزمین سے کارروائیاں کر سکیں۔انھوں نے کہا کہ ایک ثابت قدم فیصلے پر پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے پر تیار ہیں۔پینٹاگون کے ترجمان روب میننگ نے بتایا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے عوض اتحادی فنڈ یعنی کولیشن سپورٹ فنڈز کی مد میں سال 2017 کی 90 کروڑ ڈالر کی امداد معطل کر دی گئی ہے۔انھوں نے اس کے ساتھ وضاحت کی کہ یہ امداد منسوخ نہیں کی گئی اور نہ ہی اس کا نیا شیڈول دیا گیا ہے بلکہ اسے معطل کیا گیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ پاکستان کو سال 2017 کے کولیشن سپورٹ فنڈز میں سے تاحال کوئی رقم نہیں ملی جبکہ سال 2016 کے فنڈ سے پچاس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی رقم 2017 کے شروع میں ملی تھی۔انھوں نے مزید کہا کہ فنڈز کی معطلی اس وقت مستقل نہیں ہے جبکہ سکیورٹی امداد اور دیگر زیر غور ترسیلات کو منجمد کر دیا جائے گا تاہم اس وقت ان کو منسوخ نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی ری شیڈول کیا جا رہا ہے کیونکہ ہم امید رکھے ہوئے ہیں کہ پاکستان ان دہشت گردوں اور عسکری گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے گا جن کے خلاف ہم چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو بتایا دیا ہے کہ اس کو اس سمت میں کیا مخصوص اور ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

پاکستان کو اس موقع پر امریکہ کے سامنے یہ واضح کر دیناچاہئے کہ وہ ایک آزاد ملک ہے اور اس کی شناخت خالصتا اسلامی ہے۔ اس لیے امریکہ ہو یا کوئی اور اسے پاکستان پر دباؤڈالنے کی کوشش نہیں کرنا چاہئے۔ اگر پاکستان نے اپنی یہ شناخت برقرار رکھ لی تو یقینا امریکہ کی بدمعاشی کچھ نہیں بگاڑے سکے گی۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online