Bismillah

656

۲۸ذوالقعدہ تا ۴ ذوالحجہ ۱۴۳۹ھ  بمطابق    ۱۷تا۳۰اگست۲۰۱۸ء

بیت المقدس سے … تازہ بہ تازہ (محمد فیض اللہ جاوید)

بیت المقدس سے … تازہ بہ تازہ

محمد فیض اللہ جاوید (شمارہ 631)

گزشتہ جمعۃ المبارک میں قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی تازہ کارروائیوں کے دوران 21 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ دوسری جانب قابض فوج نے گھروں میں تلاشی کی آڑ میں قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی۔

میڈیاکے مطابق سوموار کو اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تازہ کارروائیوں کے دوران 21 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ ان میں سے بعض فلسطینی اسرائیلی فوج کو مزاحمتی کارروائیوں میں پہلے ہی مطلوب تھے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے تھے۔مقامی نامہ نگاروں کے مطابق الخلیل کے جنوب مشرقی قصبے یطا میں اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی کے خلاف فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے۔اس موقع پر فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوج میں جھڑپ بھی ہوئی۔ اسرائیلی فوج نے نماز فجر کیبعد شہریوں کے گھروں میں گھس کرانہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

عینی شاہدین نے میڈیا کے نمائندہ کو بتایا کہ قابض فوج نے الخلیل شہر میں زیف کے مقام پر سات جیپوں کے ساتھ چھاپہ مارا۔ صہیونی فوجی نبیل ابو مریر کے گھر میں داخل ہوئے اور گھرمیں گھس کر لوٹ اور توڑپھوڑ کی۔ اس موقع پرمشتعل فلسطینیوں نے صہیونی فوج پر سنگ باری کی۔قابض فوج نے فلسطینی شہریوں پر براہ راست فائرنگ، صوتی بموں، آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ دیگر پرتشدد حربے استعمال کئے۔

ادھر الخلیل میں العروب کے مقام پرنماز فجر کے بعد اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی کے دوران نادر عویضات، منیب ابراہیم غنیمات اور صوریف سے سیف ابو زینہ، جنین کے یعبد اور کفر راعی قصبوں سے دو فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ قابض فوج نے ولید ابو بکر نامی فلسطینی نوجوان کے گھر میں گھس کر اس کی موٹرسائیکل ضبط کرنے کے ساتھ بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی۔

بیت لحم میں اسرائیلی فوج نے14 امیر مراد طاطقہ، 15 سالہ عامر اور 15 سالہ علی حمزہ دیریہ کو، رام اللہ سے شرحبیل الخطیب، القدس میں شعفاط کیمپ سے احمد شمسانہ کوحراست میں لیا گیا جب کہ قلقیلیہ، نعلین، ابو دیس اور یطا میں بھی اسرائیلی فوج نے چھاپے مارے۔اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے نواحی علاقے سے 28 سالہ احمد مجدیالعرابید کو حراست میں لے لیا۔ اس دوران قابض فوج نے العرابید کے گھر میں بھی لوٹ مار مچائی۔

مغربی رام اللہ میں بلعین کے مقام پر تلاشی کے دوران محمد برناط اور یاسین یاسین کو حراست میں لے لیا گیا۔ ان کی گرفتاری کے موقع پر بھی اسرائیلی فوج نے گھروں میں موجود نقدی اور زیورات لوٹ لیے۔

٭…٭…٭

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ہزاروں فلسطینی بچوں نے غزہ کی ناکہ بندی اور اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف جلوس نکالا۔ احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں کی تعداد میں بچے اور بچیاں شریک تھیں۔میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی میں سماجی تنظیموں کی اپیل پر نکالی گئی ریلی کے دوران شریک بچوں نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر صہیونی ریاست کی دہشت گردی اور غزہ کی ناکہ بندی کے خلاف نعرے درج تھے۔اپنی آواز اتنی بلند کرو کہ پوری دنیا سن سکے کے عنوان سے نکالی گئی ریلی کے دوران بچوں نے غزہ کی ناکہ بندی فوری ختم کرنے کے حق میں نعرے بازی کی۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی کو موت کے گھاٹ میں تبدیل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی ناکہ بندی کے نتیجے میں لاکھوں افراد کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ صہیونی ریاست کی طرف سے غزہ پر باربار جنگیں مسلط کرکے علاقے کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا گیا۔

بچوں نے استفسار کیا کہ آخرغزہ کی پٹی کی بجلی، پانی گیس، خوراک اور دیگر بنیادی ضروریات بند کرکے انہیں کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھوک نے غزہ کے عوام کی کھال اتار دی ہے۔ بچے، بوڑھے، جواں، مرد خواتین صہیونی ریاست کی طرف سے مسلط کردہ افلاس کے باعث جانوں کی بازی ہار رہے ہیں۔احتجاجی ریلی سے بچوں نے بھی خطاب کیا۔ 13 سالہ محمد ابو شملہ نے کہا کہ وہ دنیا کے دھر بچوں کی طرح عزت اور وقار کی زندگی چاہتے ہیں نہ ذلت وعار کی زندگی۔ عرب اور مسلمان ممالک اہالیان غزہ کے لیے اپنی سرحدیں کھولدیں تاکہ غزہ کے بچوں کو بنیادی انسانی سہولیات مل سکیں۔

ابو شملہ نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے بچے 95 فی صد آلودہ پانی پینے پرمجبور ہیں۔دس سالہ شہد قشطہ نے کہ کہا کہ صہیونی دشمن فلسطینی بچوں سے ان کا بچپن چھین رہی ہے۔ میں برادری پر زور دیتی ہوں کہ وہ فلسطینی بچوں کو بچائیں۔خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کے علاقے پر اسرائیلی ریاست نے 2007ء سے معاشی پابندیاں مسلط کر رکھی ہیں۔ ان پابندیوں کے نتیجے میں ہرطبقہ فکر کا شہری متاثر ہو رہا ہے۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online