Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نعت (کون ہے وجہ تخلیق کون و مکاں)

 

کون ہے وجہ تخلیق کون و مکاں

کون ہے وجہِ تخلیقِ کون و مکاں

اور کوئی نہیں ہے حضور آپ ہیں

عبد و معبود کے آج بھی درمیاں

اور کوئی نہیں ہے حضور آپ ہیں

ماہ و خورشید ، لوح و قلم آپ کے

کہکشاں ساز نقش قدم آپ کے

زینتِ بحر و بر ، رونقِ آسماں

اور کوئی نہیں ہے حضور آپ ہیں

مرکزِ وحیِٔ رب آپ کی ذات ہے

لب پہ قرآن کے آپ کی بات ہے

ہر عبادت کی جاں ، شاملِ ہر اذاں

اور کوئی نہیں ہے حضور آپ ہیں

دولتِ علم و دانش عطاء آپ کی

بات کرتا نہیں رَد خدا آپ کی

دھڑکنوں میں نہاں ، ماورائے گماں

اور کوئی نہیں ہے ، حضور آپ ہیں

آپ کا ہر عمل ، آپ کی ہر اَدا

جس سے قائم ہے معیار اِنسان کا

حرفِ قرآنِ ناطق خدا کی زباں

اور کوئی نہیں ہے حضور آپ ہیں

جگر مرادآبادیؒ

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor