Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نعت (اَنوارِ مدینہ)

 

اَنوارِ مدینہ

اللہ رے یہ وسعتِ آثارِ مدینہ

عالَم میں ہیں پھیلے ہوئے اَنوارِ مدینہ

روشن رہیں دائم در و دیوارِ مدینہ

تا حشر رہے گرمیٔ بازارِ مدینہ

ہے شہر نبی آج بھی فردوس بداماں

جاری ہے وہی موسمِ گلبارِ مدینہ

پھرتے ہیں تصور میں وہ پرکیف مناظر

تا حدِ نظر ہیں گل و گلزارِ مدینہ

جس قلب میں یارانِ نبی کی ہو عقیدت

کھلتے ہیں اُسی قلب پہ اَسرارِ مدینہ

معمور صحابہؓ کی محبت سے رہے گا

وہ سینہ کہ ہے مہبطِ اَنوارِ مدینہ

وہ آلِ محمد ہوں کہ اَصحابِ محمد

ہیں زینتِ دَربارِ دُرر بار مدینہ

نسبت نہیں شاہوں سے نفیسؔ اَہلِ نظر کو

کافی ہے اُنہیں نسبتِ سرکارِ مدینہ

(سیدنفیس الحسینی شاہؒ)

 

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor