Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نعت رسول مقبول ﷺ

نعت رسول مقبول ﷺ

یا رب مرے جیون کو مدینے کی ہوا دے

توحید کے نغمے مری ہستی کو سُنا دے

رحمت تو تری عام ہے ، لیکن مرے مولا

قدرت کے نظارے بھی مدینے میں دکھا دے

محبوبﷺ مرے دل میں ہی رہتا تو ہے پھر بھی

بس روضۂ اقدس مرے سینے سے لگا دے

میں گنبد خضریٰ کے نظاروں میں نہاؤں

مولا تو مرا گھر بھی مدینے میں بنا دے

ہے نور محمدﷺ مری آنکھوں میں تو مولا!

خوشبوئے محمدﷺ بھی مرے دل میں بسا دے

بس ایک ہی خواہش ہے مرے پیارے نبیﷺ سے

جنت میں وہ کوثر مجھے ہاتھوں سے پلا دے

اعزاز بڑا اس سے بھلا کیا ہو کسی کا

جیون کی اگر شام مدینے میں خدا دے

برسات ہو رحمت کی مدینے میں خدایا

لہروں میں کرم کے تو ذرا گلؔ کو بہا دے

گل بخشالوی

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor