Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

مدینہ میں بسر ہو جاؤں

مدینہ میں بسر ہو جاؤں

مَر کے اپنی ہی اَداؤں پہ اَمر ہو جاؤں

اُنﷺ کی دہلیز کے قابل میں اگر ہو جاؤں

اُنﷺ کی راہوں پہ مجھے اتنا چلانا یارب!

کہ سفر کرتے ہوئے گردِ سفر ہو جاؤں

زندگی نے تو سمندر میں مجھے پھینک دیا

اپنی مٹھی میں وہ لے لے تو گوہر ہو جاؤں

میرا محبوبﷺ ہے وہ راہبر کون و مکاں

جس کی آہٹ بھی، میں سن لوں تو خضر ہو جاؤں

اس قدر عشق نبیﷺ ہو کہ مٹا دوں خود کو

اس قدر خوفِ خدا ہو کہ نڈر ہو جاؤں

ضرب دوں خود کو جو اُنﷺ سے تو لگوں لاتعداد

وہ جو مجھ میں سے نکل جائیں صفر ہو جاؤں

آرزو اب تو مظفرؔ جو کوئی ہے تو یہ ہے

جتنا باقی ہوں مدینہ میں بسر ہو جاؤں

 

Photo Madinah Madinah 

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor