Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نعت شریف

نعت شریف

ہم مدینے سے اللہ کیوں آگئے، قلبِ حیراں کی تسکیں وہیں رہ گئی

دِل وہیں رِہ گیا، جاں وَہیں رہ گئی،چشمِ پُرنَم بھی اپنی وہیں رِہ گئی

یاد آتے ہیں ہم کو وہ شام وسحر، وہ سکونِ دل وجان وروح ونظر

یہ اُنہی کا کرم ہے اُنہی کی عطا، ایک کیفیتِ دِل نشیں رہ گئی

اللہ اللہ وہاں کا درود وسلام، اللہ اللہ وہاں کا سجود وقیام

اللہ اللہ وہاں کا وہ کیفِ دوام، وہ صلوٰۃِ سکوں آفریں رِہ گئی

جس جگہ سجدہ ریزی کی لذت ملی، جس جگہ ہر قدم اُن کی رحمت ملی

جس جگہ نور رِہتا ہے شام وسحر، وہ فلک رِہ گیا وہ زمیں رِہ گئی

پڑھ کے ’’نصر من اللہ فتح قریب‘‘، جب ہوئے ہم رواں سوئے کوئے حبیب

برکتیں رحمتیں ساتھ چلنے لگیں، بے بسی زندگی کی یہیں رِہ گئی

زندگانی وہیں کاش ہوتی بسر، کاش بہزاد آتے نہ ہم لوٹ کر

اور پوری ہوئی ہر تمنا مگر یہ تمنائے قلبِ حزیں رِہ گئی

(بہزاد لکھنوی)

 

Photo Madinah Madinah 

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor