Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

ہد یہ نعت بحضورِ سرورِ کائناتﷺ

ہد یہ نعت بحضورِ سرورِ کائناتﷺ

زمیں پہ نازشِ اِنساں محمد عربیﷺ

فلک پہ نور کا ساماں محمدِ عربیﷺ

دُکھی دِلوں کے لیے چارہ ساز ذکرِ نبی

ہر ایک درد کا درماں محمدِ عربیﷺ

تمہارے دَم سے ہے ’’ تصویرِ کائنات میں رنگ‘‘

تمہی حیات کا عنواں محمدِ عربیﷺ

مٹے ہیں فاصلے کون و مکاں کے آج کی شب

ہیں آج عرش پہ مہماں محمدِ عربیﷺ

ہر اُمّتی کی شفاعت خدا کی مرضی سے

تمہاری شان کے شایاں محمدِ عربیﷺ

شفیعِ امّتِ مرحوم، ہادئ برحق

گواہ آپ کا قرآں محمدِ عربیﷺ

تمہارے بعد نہ ہوگا کوئی خدا کا نبی

ہیں آپ ختمِ رسولاں محمدِ عربیﷺ

خلیل کو بھی دِکھا دیجیے رُخِ اَنور

اسے ہے بس یہی اَرماں محمدِ عربیﷺ

از محمد خلیل الر حمٰن

٭…٭…٭

 

Photo Madinah Madinah 

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor