Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نعت رسول مقبول ﷺ

نعت رسول مقبول ﷺ

جمالِ عالَمِ اِمکاں ، کمالِ فکر و نظر

تِرے کمال پہ حیراں ، جمال پر شَشدر

عطا و لُطف و کرم کا مُحیط آپ کی ذات

فلاح و رُشد و ہدایت کا آپ ہی محور

مقام آپ کا ہر اِک مقام سے بالا

قیام آپ کا ہر ایک روح کے اندر

وہ معرفت کے شناوَر ، علوم کا مَنبع

وہ نورِ علم کا مخزن ، فیوض کے مصدر

وہ ہادیوں کے بھی ہادی ، پیمبروں کے اِمام

وہ بیکسوں کا سہارا ، وہ شافعِ محشر

مجھے ہو حشر میں تِشنہ لَبی کا کیوں شکوہ؟

مِرے حضور وہاں ہوں گے ساقئِ کوثر

رسولِ رحمت و اُمّی لقب ، اَمیرِ اُمَم

وہ لُطف و رحمتِ ربِّ جلیل کے مَظہر

(زکی کیفی )

٭…٭…٭

 Photo Madinah Madinah 

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor