Bismillah

681

۹تا۱۵ جمادی الثانی۱۴۴۰ھ  بمطابق ۱۵تا۲۱ فروری۲۰۱۹ء

بزم یوسفی کی خدمات (نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی)

Naqsh-e-Jamal 677 - Mudassir Jamal Taunsavi - Bazm e Yousafi

بزم یوسفی کی خدمات

نقش جمال .مدثر جمال تونسوی (شمارہ 677)

یہ حضرت اقدس مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہید کی مسجد الفلاح ہے، بہت سے اکابر علماء کرام بھی جمع ہیں، اور حضرت مولانا محمدمسعود ازہر حفظہ اللہ تعالیٰ کا بیان ہے۔ اسی دوران حضرت لدھیانوی شہید خود مسجد میں تشریف لاتے ہیں، اور پھردنیا حیرت انگیز ایمان پروریہ منظر دنیا دیکھتی ہے کہ حضرت لدھیانوی شہید نے اپنا دست مبارک حضرت مولانا محمد مسعودازہر حفظہ اللہ کے ہاتھ میں دیا اور فرمایاکہ میں بیعت علی الجہاد کررہا ہوں اور اب آپ جہاں چاہئیں میری تشکیل کردیں،حالانکہ حضرت لدھیانوی شہید جماعت کے سرپرست تھے مگر انہوںنے فقط زبانی سرپرست ہونے پر اکتفاء نہیں کیا بلکہ عملاً جہاد کی اس اہم دعوت اور تحریک کا حصہ بن گئے ۔

حضرت لدھیانوی شہید کے انہی احسانات کی یاد میں جب جماعت کے شعبہ ا لمرابطون کے تحت دینی مدارس کے طلبہ کے مابین سالانہ تقریری مقابلوں کا سلسلہ شروع کیا گیا تو اسے حضرت لدھیانوی شہید کی طرف منسوب کرتے ہوئے ’’بزمِ یوسفی‘‘ کا نام دیا گیا اور الحمد للہ کہ یہ سلسلہ اتنا مقبول ہوا کہ گزشتہ کئی سالوں سے اس کی گونج پورے ملک میں سنائی دیتی ہے اور بزم یوسفی کے ماتحت تقریری مقابلوں کا سلسلہ پورے ملک میں پھیل چکا ہے اور حالات کے بے پناہ اُتار چڑھاؤ کے باوجود ہر سال تسلسل کے ساتھ یہ اجتماعات منعقد ہورہے ہیں۔

بزم یوسفی شعبہ المرابطون کی طرف سے اب تک درج ذیل مشکل اور اہم موضوعات پر تقریری مقابلے منعقد ہوچکے ہیں، جس میں دینی مدارس کے سینکڑوں طلبہ اپنی تقریری صلاحیتوں کے جوہر دکھاکر اس فن میں تربیت اور کمال کی منزل کی طرف بڑھ چکے ہیں۔

چونکہ یہ تقریری مقابلے میں دو حصوں میں ہوتے ہیں:

اولاً ڈویژنل سطح پر

ثانیاً ملکی سطح پر

چنانچہ ڈویژنل سطح پر جو تقریری مقابلے ہوچکے ہیں ان میں تقریروں کے عنوانات درج ذیل ہیں:

علم اورجہاد۔

نبی پاکﷺ اور جہاد ۔

 قرآن اور جہاد ۔

 صحابہ کرامؓ اور جہاد۔

شوق شہادت۔

تصوف اور جہاد۔

حرمت ناموس رسالت اور گستاخوں کی شرعی سزا۔

غزوہ بد ر کے روشن پہلو۔

فقہاکرام اور جہاد ۔

غزوہ احد معارف و اسباق۔

غزوہ احزاب معارف و اسباق۔

غزوہ خیبر معارف و اسباق۔

غزوہ بنی قریظہ معارف اسباق۔

جب کہ فائنل، ملکی سطح پر جن عنوانات پر تقریریں ہوئی ہیںان کے عنوانات درج ذیل ہیں:

 اَکابرِ دیوبند اور جہاد۔

 اسلام اور جہاد کی تیاری ۔

 تاریخ جہاد عہد نبوی سے آج تک۔

محدثین کرام اور جہاد۔

 علمائِ اُمت کی جہادی تصانیف۔

مسلمانوں کابحری جہاد۔

غزوہ بدر معارف و اسباق۔

غزوہ حدیبیہ معارف واسباق۔

 غزوئہ بنونضیر معارف و اسباق ۔

غزوہ فتح مکہ معارف و اسباق ۔

اس سال سنہ ۱۴۴۰ھ میں اس سلسلے کا فائنل تقریری مقابلہ جامع مسجد سبحان اللہ، بہاولپور میں منعقد ہوا، جس کا عنوان تھا: فتح مکہ معارف اور اسباق۔اجتماع کے لیے جامع مسجد کے ہال اور درودیوار کو خوبصورت پینافلیکسز وغیرہ سے سجایا گیا تھا۔ مہمانوں کی آمد جمعرات صبح سے ہی شروع ہوگئی تھی، اور چونکہ یہ ملکی سطح کا مقابلہ تھا اس لیے پورے ملک کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر سے شرکاء اس میںشامل تھے، جو دوردراز کے سفر کرکے یہاں پہنچے تھے۔

اجتماع کے مہمان خصوصی مجاہدین کے ہردلعزیز رہنما حضرت مولانا مفتی عبدالروف اصغر صاحب حفظہ اللہ تعالیٰ تھے، اور اجتماع کے آخر میں ان کا روح پرور ، ولولہ انگیز اور چشم کشا بیان پورے اجتماع کی جان ثابت ہوا، جس سے طلبہ مدارس کو اُن فتنوں سے بھی آگاہی ہوئی جنہیں دینی مدارس میں رائج کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، اور دینی مدارس کے طلبہ کو اپنے اسلاف و اکابر کی سیرت و کردار سے جڑے رہنے کا موثر درس بھی ملا۔

تقریری مقابلے کے منصفین میں حضرت مولانا ارشاد احمد صاحب بہاولپور، حضرت مولانا محمد عمران صاحب ہری پور، اور حضرت مولانا محمد عمار صاحب (برادرصغیر امیر المجاہدین)بہاولپور شامل تھے۔ جب کہ اجتماع میں نقابت کی ذمہ داری جامعۃ الصابر کے مدرس حضرت مولانا مفتی محمد اکرم صاحب نے نبھائی۔

تقریری مقابلے میں شریک خطباء کی تعداد۳۲تھی۔ ان میں سے پہلی پوزیشن طالب علم محمد مدثر بن امتاج حسین درجہ رابعہ مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن بالاکوٹ نے حاصل کی اور انعام میں درج ذیل چیزیں حاصل کیں:۱۰۰۰ نقد،ایک تلوار، پگڑی، رومال، فتح الجوادمکمل چار جلدیں ، اوردوسری پوزیشن طالب علم محمد ابرار بن فیض الرحمان درجہ سابعہ جامعۃ الرشید کراچی نے حاصل کی اور انعام میں۷۰۰۰ نقد، فتح الجواد، تلوار پگڑی، اوررومال حاصل کیا، جب کہ تیسری پوزیشن طالب علم محمد حذیفہ بن حکیم محمد طاہر انور صاحب درجہ حفظ مدرسہ اویس قرنی، مرکز عثمانؓ و علیؓ، بہاولپور نے حاصل کی اور انعام میں۵۰۰۰ نقد ،فتح الجوادمکمل سیٹ، تلوار پگڑی، اوررومال حاصل کیا۔اس موقع پراکابر جماعت کے ہاتھوں اول دوم سوم آنے والے طلباء کی دستار بندی بھی کرائی گئی۔

ان تین پوزیشنوں کے علاوہ اس مرتبہ شعبہ المرابطون بزم یوسفی کی طرف سے دس نمبروں تک خصوصی انعامات کا اہتمام کیا گیا تھا۔جس کی تفصیل اس طرح ہے:

چوتھی پوزیشن شاہ محمد بن مولانا اشرف مدرسہ عبداللہ بن مسعود (کوہاٹ)

پانچویں پوزیشن محمد مزمل بن محمد انور مدرسہ تعلیم القرآن بالاکوٹ

چھٹی پوزیشن محمد رضوان۔ مدرسہ جامعہ قدسیہ بہاولپور

ساتویں پوزیشن محمد جمیل افتاب بن محمد حنیف جامعۃ قاسمیہ فیصل آباد۔

آٹھویں پوزیشن سجاد احمد بن پیر زمان دارالعلوم اسلامیہ لاہور۔

نویں پوزیشن صفوان الیاس بن قاری محمد الیاس مدرسہ مہمد عثمان بن عفان کراچی

دسویں پوزیشن محمد حسان بن مولانا علی اسد اللہ جامعۃ النور کراچی

ان سب کوخصوصی انعام: ۱۰۰۰ نقد، ایک تلوار، اوررومال دیا گیا۔ جب کہ ان کے علاوہ باقی شریک خطباء کو بھی ۵۰۰ نقد، تلوار، رومال کی شکل میں انعام سے نوازا گیا۔

نیز اس موقع پر شعبہ المرابطون کے صوبائی وڈیژن منتظمین کو بھی حسنِ کارکردگی پر شعبہ المرابطون اور جماعت کی طرف سے خصوصی انعام دیا گیا جو کہ تلوار اور رومال کی صورت میں تھا۔اس تقریری مقابلہ میں منصفین حضرات کو بھی ۔ حضرت مفتی عبدالروف اصغر صاحب کے دست مبارک سے شعبہ وبزم یوسفی کی طرف سے تلوار کا ہدیہ پیش کیا گیا۔ نیز بزم یوسفی ہی کی طرف سے مہمان خصوصی حضرت مفتی عبدالرئوف اصغر صاحب اور نقیب محفل مفتی محمد اکرم صاحب مدرس جامعۃ الصابر بہاولپور کو تلوار کا ہدیہ پیش کیا گیا جس کی سعادت حضرت مولانا محمد رفیق ومفتی رفیق احمد صاحب مدرسانِ جامعۃ الصابر کو حاصل ہوئی۔

اجتماع کے شرکاء کے جذبات کو گرمانے کے لیے جامعۃ الصابر کے فضلاء مولانا محمد رمضان صاحب اور مولانا محمد فرہاد صاحب نے حمد و نعت اور جہادی نظموں سے سامعین کے ولولوں کو خوب جِلا بخشی اور رات گئے تک مسجد کا ماحول ایمانی صداؤں سے گونجتا رہا۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online