Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

’’قادیانیت کاجھوٹا اخلاقی جال‘‘ (نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی)

Naqsh-e-Jamal 517 - Mudassir Jamal Taunsavi - qadiyaniat-ka-jhoota-akhlaqi-jaal

’’قادیانیت کاجھوٹا اخلاقی جال‘‘

نقش جمال .مدثر جمال تونسوی (شمارہ 517)

یہ بات ہمارے لیے کس قدر افسوس ناک ہونی چاہئے کہ ’’ختم نبوت‘‘ کے منکرین، مرتد قادیانیوں کے خلاف نہ صرف یہ کہ امت مسلمہ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ جیسا جہاد نہیں کر سکی بلکہ یہ افسوس اس وقت مزید بڑھ جاتا ہے کہ انگریزوں کا اگایا ہوا یہ پودا ابھی تک خود کو مسلمان کہلوانے اور اسلامی شعائر استعمال کرنے پر بضدہے اور عالمی کفریہ طاقتیں ان کی پشت پناہی کرتے ہوئے انہیں ہرممکن سہولت فراہم کر کے مسلمانوں کی بیخ کنی اور اسلامی تعلیمات کو بگاڑنے کے لیے مواقع فراہم کررہی ہیں۔

یہ قادیانی خود چھپا کر مسلمانوں میں جو زہر پھیلاتے ہیں ان میں سے ایک زہریلہ وار’’اخلاق‘‘ کے نام سے ہے۔ یہ بہت ہی سادہ مزاج اور زبان میٹھی کرکے کسی بھی عام مسلمان کو ملیں گے اور اسے باتوں باتوں میں یہ باور کرائیں گے کہ دیکھو ’’قادیانی کتنے بااخلاق ہوتے ہیں، ہرایک کو نرم مزاجی سے ملتے ہیں‘‘وغیرہ وغیرہ۔ جبکہ اس کے برعکس قادیانیوں کے مخالفین ہمیشہ انہیں کافراور مرتد وغیرہ کہہ کر گویا ہاتھ دھو کران کے پیچھے پڑے رہتے ہیں۔ اس کا مقصدیہ ہوتا ہے کہ عام مسلمانوں کے دل میں اولاً قادیانیوں کے بارے میں ہمدردی پیدا کی جائے اور پھر انہیں اپنے ارتدادی اور کفریہ جال میں پھنسا کر اسلام سے (نعوذباللہ) محروم کردیا جائے۔ 

حالانکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ قادیانی جو نبی کریمﷺ کی ختم نبوت کے منکر بلکہ ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالنے والے مرزا غلام احمد قادیانی بدبخت کو نبی مانتے ہیں ان سے بڑا بداخلاق اور کون ہوسکتا ہے؟ بھلا جو ایک بدخصلت شخص کو کائنات کے سب سے افضل ترین انسان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے پر نہ صرف یہ کہ اسے مجرم نہیں سمجھتا بلکہ اسے اپنا نبی مانتا ہے تواس سے بڑھ کربرائی، بداخلاقی اور گھٹیاپن کیا ہوسکتا ہے؟؟

مگر بہر کیف قادیانیوں کی طرف سے اس قسم کی وھوکہ بازی جاری رہتی ہے۔ ایساہی کچھ معاملہ ہمارے ایک دوست عالم دین کو پیش آیاتو انہوںنے اسے قلم بندکر لیا جس میں انہوں نے قادیانیوں کے جھوٹے اخلاقی جال اور طریقہ واردات کو بھی ذکر کیا ہے اور پھر خود قادیانیوں کے جھوٹے نبی مرزادجال کی تحریروں سے ایسی بعض عبارات پیش کی ہیں جس سے ان قادیانیوں کے اخلاقیات کی ایک تصویر ہمارے سامنے آجاتی ہے اور معلوم ہوجاتا ہے کہ یہ لوگ جو ’’اخلاق‘‘ کا لفظ بولتے ہیںو ہ محض دھوکہ ہے ورنہ ان کی حقیقت اور حقیقی جذبات مسلمانوں کے بارے میں انتہائی مکروہ اور بداخلاقیت سے بھرے ہوئے ہیں۔ ہمارے یہ فاضل دوست سوشل میڈیا پر قادیانیت کا بھرپور تعاقب کررہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور گمراہوںکے لیے ہدایت کا سبب بنائے۔

’’بعض احباب مجھے یہ کہتے ہیں کہ آپ تو ہر وقت ،ہاتھ دھو کر قادیانیوں کے پیچھے پڑے رہتے ہیں.ان کے خلاف ہی اکثر پوسٹیں کرتے ہیں،اور زبان و قلم کو ان کے خلاف متحرک رکھتے ہیں.

حالانکہ قادیانی تو بااخلاق ہوتے ہیں.بہت محبت سے ملتے ہیں،گرمجوشی اور الفت سے مصافحہ کرتے ہیں انتہائی ہمدردی سے خیروعافیت دریافت کرتے ہیں.میٹھی اور رسیلی زبان میں گفتگو کرتے ہیں.ان کے لہجے میں عاجزی ہوتی ہے،اور ان کے الفاظ ملائم اور ٹھنڈے ہوتے ہیں.وغیرہ وغیرہ

اکثر لاعلم اور سادہ لوح دوست سمجھانے پر سمجھ جاتے ہیں اور آخر میں شکریہ ادا کرتے ہیں.

جبکہ کچھ "دیسی لبرل" بدستور بحث ومباحثہ جاری رکھتے ہیں اور قادیانیوں کی حمایت پر ہی تلے نظر آتے ہیںتو ان سے عرض ہے کہ :

محترم !میری تو قادیانیوں سے جنگ ہے.آپ کی تو قادیانیوں سے کوئی جنگ نہیں اور نہ آپ ان کے پیچھے ہاتھ دھوکر پڑے ہیں.آپ ان کے لئے ایک بے ضرر انسان ہیں.میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ جیسے افراد جو ساحل کے تماشائی ہیں ان کے بارے میں قادیانی کتنے بااخلاق ہیں؟

قادیانیوں سے صلح جو دوستو!

قادیانیوں کی درج ذیل عبارتیں ملاحظہ کیجئے:

1)جو شخص تیری پیروی نہیں کرے گا اور تیری جماعت میں داخل نہیں ہوگا، وہ خدا اور رسول کی نافرمانی کرنے والا جہنمی ہے۔(اشتہار مرزا غلام قادیانی، مندرجہ تبلیغ رسالت،9/27)

2)میری ان کتابوں کو ہر مسلمان محبت کی نظر سے دیکھتا ہے اور اس کی معارف سے فائدہ اٹھاتا ہے اور میری دعوت کی تصدیق کرتا ہے اور اسے قبول کرتا ہے مگر رنڈیوں (بدکردار عورتوں) کی اولاد نے میری تصدیق نہیں کی.(آئینہ کمالات اسلام،547)

3)میرے مخالف جنگلوں کے سور ہوگئے اور ان کی عورتیں کتیوں سے بڑھ گئیں۔(نجم الہدیٰ،15)

4)جو ہماری فتح کا قائل نہیں ہوگا تو سمجھا جائے گا کہ اس کو ولدالحرام(حرامی) بننے کا شوق ہے اور وہ حلال زادہ نہیں (انوار الاسلام30)

5) وہ شخص جس کو میری دعوت پہنچی ہے اور اس نے مجھے قبول نہیں کیا وہ مسلمان نہیں(حقیقۃ الوحی163)

قادیانی عام بے ضرر مسلمانوں کو جس کے ہاتھ اور زبان سے انہیں کوئی مزاحمت نہیں سہنا پڑتی، ان کے بارے میں قادیانیوں کے یہ چند نظریات اور عقائدذکر کئے ہیں.

پھر سوال کیا جاتا ہے کہ:

اگر یہ قادیانی اندر سے اتنے کالے اور زہریلے ہوتے ہیں تو پھر ظاہری طور پر اتنے بااخلاق اور بامروت کیوں ہوتے ہیں؟

دوستو! یاد رہے کہ دنیا کے ہر لٹیرے اور فریبی کو ایسا ہی روپ اختیار کرنا پڑتا ہے.

جب کوئی اغواء کار کسی بچے کو اغوا کرنا چاہتا ہے تو اسے بڑے پیار سے اپنے پاس بلاتا ہے.اس کے سر پر ہاتھ پھیرتا ہے.ماتھا چومتا ہے اور مسکراتے ہوئے اسے ٹافی کھانے کے لئے دیتا ہے.بچہ اسے اپنا ہمدرد سمجھ کر ٹافی منہ میں ڈال لیتا ہے.ٹافی میں بے ہوش کرنے والی دوائی ہوتی ہے. ادھر اس نے ٹافی کھائی، ادھر وہ بے ہوش ہوا اور جب اسے ہوش آیا تو کسی عقوبت خانے میں اسیر ہوتا ہے۔مچھلی کاشکار کانٹے پر گوشت وغیرہ کا ٹکڑا لگا کر کیا جاتا ہے.

قادیانیت کے دلفریب اخلاق کے گرویدہ سادہ دل دوستو یاد رکھو!

1)قادیانیوں کی میٹھی بات کے پیچھے ایک جال ہوتا ہے.

2)ان کی مسکراہٹ کے پیچھے ایک زہر قاتل ہوتا ہے

3)ان کی اسلامی گفتگو کے پیچھے مرزا قادیانی کی جعلی نبوت کی ہولناک سازش ہوتی ہے.

4)ان کی نمائشی تعمیر ایک "منظم تخریب" ہوتی ہے

5)ان کی دوستی کے پیچھے ارتداد اور کفر کا دودھاری خنجر ہوتا ہے

6)ان کی معاشی مدد کے پیچھے کفر کا پھندا ہوتا ہے

7)ن کی تعلیم کے پیچھے ذہنی ارتداد کے بیج ہوتے ہیں‘‘

اس لیے ہمیں چاہئے کہ ہم ان آستین کے سانپوں سے ہوشیار ہو کر رہیں، ان سے کسی بھی قسم کے میل ملاپ کے معاملے میں چوکنے ہو کررہیں، ان سے خود مذہبی بحث میں نہ الجھیں اور نہ ہی ان کی بظاہردلفریب باتوں سے متاثر ہوں۔ کسی بھی معتبر عالم دین سے براہ راست مل کریا مستند اور عام فہم کتاب پڑھ کر ان کے غلط عقائد اور باطل حیلوں سے پوری طرح آگاہی حاصل کریں تاکہ ان سے ملاقات ہو توانہیں قادیانی کی جھوٹی نبوت سے باز آنے کی تلقین کریں، اسے اسلام اور ختم نبوت کی سچی دعوت دیں تاکہ آپ کی ملاقات اس پر اثر انداز ہووگرنہ کم از کم یہ فائدہ تو ہوگا کہ آپ پر اس کاکوئی وار نہیں چل سکے گا!!

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor