Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

مٹی کو سونا بنائیے! (نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی)

Naqsh-e-Jamal 607 - Mudassir Jamal Taunsavi - Mitti ko Sona

مٹی کو سونا بنائیے!

نقش جمال .مدثر جمال تونسوی (شمارہ 607)

کیمیا کہتے ہیں تانبے کو سونا بنانا۔ پرانے وقتوں میں لوگ ایسے فن اور ہنر کی تلاش میں جنگل جنگل پھرا کرتے تھے کہ شاید کہیں سے اس کا سراغ مل جائے اور پرانے پرانے سنیاسی باباؤں کے پاس جا کر ان کی خدمت میں خود کو ذلیل و خوار کرتے تھے کہ شاید وہ کیمیاگری کا فن و ہنر سکھا دے ۔ اس مقصد کے لیے لوگوں نے جو جسمانی و مالی مشقتیں اور تکلیفیں برداشت کیں کہ عام آدمی کے لیے ان کا تصور بھی مشکل ہے۔ مگر جب ایک چیز کا جنون ہو جائے تو پھر اس کے آگے سب کچھ ہلکا محسوس ہوتا ہے۔ انسان یہ سب کچھ دنیا کی چند روزہ دولت اور عیش و آرام حاصل کرنے کے لیے کیا کرتے تھے ۔آج بھی لوگ اس مقصد کے لیے کیا کچھ نہ نہیں کرتے۔

مگر اللہ تعالیٰ کی رحمت پر قربان جائیے کہ اس نے اپنے بندوں پر کتنی شفقت اور مہربانی فرمائی ہے اور انسان کو اپنی آخرت جو اس کی اصل اور ہمیشہ کی زندگی ہے ، اسے پائیدار اور خوبصورت اور پُرعیش بنانے کے لیے کچھ مختصر دن ایسے دے دیئے ہیں جن کی بدولت انسان ،آخرت کے وہ خزانے جمع کر سکتا ہے جس کا اس دنیا میں صحیح تصور بھی نہیں ہو سکتا۔

یہ وہ دن ہیں جسے حدیث پاک میں ’’افضل ایام الدنیا‘‘ یعنی دُنیا کے افضل ترین دِن قرار دیا گیا ہے۔

آئیے پہلے ہم چند سوالات اپنے سامنے رکھتے ہیں: ۔

ان افضل ترین دنوں میں شریعت نے کیا کیا انعامات اور احسانات رکھے ہیں؟ 

ان افضل ترین دنوں میں اللہ تعالیٰ کی اپنے بندوں پر رحمت کس طرح متوجہ ہوتی ہے؟

ان افضل ترین دنوں میں کون کون سے ایسے واقعات پیش آئے جو رہتی دُنیا تک یادگار بن گئے؟

ان افضل ترین دِنوں میں وہ کون سے اعمال کیے جاتے ہیں، جو کسی اور دن میں نہیں ہو سکتے؟

ان افضل ترین دنوں میں اللہ تعالیٰ کو کون کون سے اعمال بے حد پسند ہیں؟

ان افضل ترین دِنوں کو کس طرح قیمتی بنایا جا سکتا ہے؟

ان افضل ترین ایام میں کون کون سے اعمال کو کثرت سے کرنا چاہئے؟

ان اعمال میں چھوٹے اور بڑے اعمال کی قدر و قیمت کس قدر بڑھ جاتی ہے؟

اکابر اہل علم اور صحابہ کرام ان دِنوں کو کس طرح گزارا کرتے تھے؟

قربانی کے عمل میں کتنی برکت اور کتنی فضیلت ہے؟

ان دِنوں کے روزوں کی کیا فضیلت ہے؟

ان دنوں میں ذکر کی کیا فضیلت ہے؟

ان سب سوالات کے جوابات ، ایمان افروز ترغیبات، روح پرور دعائیں، سیرت طیبہ کے کچھ روشن ترین پہلو، ان ایام میں بعض صحابہ کی والہانہ تکبیرات اور ملحدین کے شکوک و شبہات کو بیخ و بن سے اکھاڑتی تحریرات کا خوبصورت مجموعہ ’’افضل ایام الدنیا‘‘ کے عنوان سے کتابی شکل میں شائع ہوا ہے اور یہ کتاب جس عظیم شخصیت کے قلم کاشاہکار ہے وہ امیر المجاہدین حضرت مولانا محمدمسعودازہر حفظہ اللہ تعالیٰ ہیں، جن کے قلم میں تاثیر اور برکت کا ایک زمانہ مشاہدہ کر رہا ہے اور بہت سے اللہ والوں نے اس کی تصدیق فرمائی ہے اور صورت حال یہ ہے کہ :

دوست، دشمن سب تِرے مجذوب قائل ہیں مگر

کوئی قائل ہے زباں سے، کوئی قائل دل سے ہے

اگر آپ اپنی زندگی کے ان مختصر فقط دس دنوں میں یہ چاہتے ہیں کہ زندگی قیمتی بن جائے اور تانبا سونا بن جائے تو یہ کتاب فقط چند لمحوں میں آپ کو اس فن کیمیا گری سے واقف کرا دے گی۔ ان شاء اللہ

اس کتاب میں درج ذیل دس اعمال پر خصوصی تحریریں شامل ہیںـ

(۱) حج بیت اللہ… جو صرف اس مہینے میں اداء کیا جاتا ہے

(۲)قربانی… صاحب استطاعت مسلمانوں پر واجب ہے اور صرف اس مہینے کے تین دنوں میں اداکیاجاسکتا ہے

(۳) عید الاضحی… قربانی، نماز، خوشی اور اللہ پاک کی طرف سے اپنے بندوں کی دعوت کا دن اسی مہینے میں ہے

(۴)تکبیرات تشریق… اس مہینے کے پانچ دنوں میں ہر فرض نماز کے بعد تکبیر واجب ہے

(۵) عشرہ ذی الحجہ کے روزے… یعنی اس مہینے کے پہلے نو دنوں میں روزے رکھنے کا خصوصی اجر ہے

(۶) یوم عرفہ کا روزہ… اس مہینے کی نو تاریخ جو ’’یوم عرفہ‘‘ کہلاتی ہے، اس کے روزے کا خاص اجر ہے

(۷)چار ایام میں روزے کی حرمت… یعنی اللہ تعالیٰ نے پورے سال میں جن پانچ دنوں کا روزہ حرام قرار دیا ہے ان میں سے چار دن: دس، گیارہ، بارہ، تیرہ ذی الحجہ اسی مہینے میں ہیں۔

(۸)لیالی عشر کی فضیلت… یعنی اس مہینے کے پہلے دس دنوں اور دس راتوں کی خاص فضیلت ہے کہ ان میںکی جانے والی ہر عبادت اللہ تعالی کے ہاں بہت محبوب اور قیمتی ہے

(۹) بال اور ناخن نہ کٹوانا…

یعنی جن افراد نے قربانی کرنی ہو ان کے لیے مسنون ہے کہ ذو الحجہ کا چاند نظر آنے کے بعد قربانی ذبح ہونے تک اپنے بال او رناخن نہ تراشیں۔

(۱۰)معاصی (گناہوں) سے بچنے کا خاص اہتمام

ان ایام میں اپنے اوقات کا جائزہ لیں، اپنی صحت کا جائزہ لیں، اور اپنے مال پر بھی پوری طرح نظر ڈالیں اور پھر جتنا ہو سکتے اپنا وقت، اپنی جان اور اپنا مال اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے اس کی راہ میں قربان کرنے کی نیت اور تیاری کر لیں ۔ اس سے ہمارے یہ دن تو بہترین ذخیرہ بن ہی جائیں گے اور ہماری زندگی بھی مٹی سے سونا بن جائے گی بلکہ اس سے بھی کئی گنا بہتر۔

کتاب مارکیٹ میں آچکی ہے۔ آج ہی حاصل کیجئے، اپنے دوستوں کو ہدیہ دیجئے ، اپنے گھر میں تعلیم کرائیے اور اسی حقیقی کیمیاگری کا فن حاصل کیجئے۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor