Bismillah

648

۳۰رمضان المبارک تا۶شوال ۱۴۳۹ھ  بمطابق    ۱۵تا۲۱ جون۲۰۱۸ء

لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال بھارتی گولہ باری سے 5 افراد شہید، 15 زخمی

(شمارہ 645)

لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال بھارتی گولہ باری سے 5 افراد شہید، 15 زخمی

شہداء میں خاتون اور اس کے 3 بچے بھی شامل،فورسز نے بٹل سیکٹر کے گاؤں ڈارہ شیراور سیالکوٹ اور شکر گڑھ سیکٹر کو نشانہ بنایا گیا

اسلام آباد (نیٹ نیوز)لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولی باری سے 5 افراد شہید اور 15 زخمی ہوگئے، شہداء میں خاتون اور اس کے 3 بچے بھی شامل،فورسز نے بٹل سیکٹر کے گاؤں ڈارہ شیراور سیالکوٹ اور شکر گڑھ سیکٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق  بلا اشتعال فائرنگ  اور گولہ باری کے نتیجے میں پاکستانی خاتون3 بچوں سمیت شہید ہوئی جبکہ 10 پاکستانی زخمی بھی ہو گئے، جنہیں اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھارتی افواج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اکھنور سیکٹر کے گاؤں خان ور میں نور حسین نامی محنت کش کے گھر میں مارٹر گولہ گرنے سے 4بے گناہ افراد شہید ہو گئے۔ شہدا میں نور حسین کی اہلیہ 40سالہ کلثوم، بیٹیاں 18سالہ مہوش، 10 سالہ صفیہ اور 14 سالہ بیٹا حمزہ شامل ہیں۔ بھارتی فائرنگ کی وجہ سے 10 بے گناہ شہری زخمی بھی ہوئے۔ ادھر  آزاد جموں اور کشمیر کے بٹل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوگیا۔مقامی پولیس کے عہدیدار محمد عزیز کے مطابق بٹل سیکٹر کے گاؤں ڈارہ شیر خان میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے درخت کاٹنے والا 55 سالہ مظفر چوہدری زخمی ہوگیا۔فائرنگ کے واقعے کے بعد طبی امداد کے لیے مظفر چوہدری کو اہل خانہ کی جانب سے 7 کلو میٹر دور علاقے میں منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online