Bismillah

656

۲۸ذوالقعدہ تا ۴ ذوالحجہ ۱۴۳۹ھ  بمطابق    ۱۷تا۳۰اگست۲۰۱۸ء

طالبان کے وسیع حملے،2اسرائیلی کمانڈوز،4بر طانوی فوجیوں سمیت76اتحادی ہلاک

(شمارہ 647)

 طالبان کے وسیع حملے،2اسرائیلی کمانڈوز،4بر طانوی فوجیوں سمیت76اتحادی ہلاک 

فراہ میں مجاہدین نے نشانہ بنایا،اسرائیلی کمانڈوز امریکی فوجیوں کے بھیس میں تھے،اسرائیلی فورسز کا پورا یونٹ ہرات کے علاقے شین ڈنڈ منتقل
طالبان نے اسرائیلی ہیلی کاپٹر گرانے کی تصدیق کردی،4 فوجی زخمی بھی ہوئے،کابل میں بکتر بند بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی،4 برطانوی فوجی واصل جہنم ہوئے
 ننگرہار، بلخ، بغلان، غزنی اور کنڑ میں مجاہدین کے تباہ کن حملے،6 ٹینک اور 26 فوجی کام آئے،بدخشاں میں فوجی مراکز پر قبضہ،24 ہلاکتیں ہوئیں
  پل عالم شہر پولیس اسٹیشن مجاہدین کانشانہ بنا،تخار میں درجنوں چوکیاں چھوڑ کر فرار،کٹھ پتلی فوج  کے ہاتھوں چیئرمین سینٹ کے خاندان کے 17 افراد قتل

کابل(نیٹ نیوز)افغانستان میں الخندق آپریشن میں تیزی، طالبان کے وسیع حملوں میں 2 اسرائیلی، 4 برطانوی فوجیوں سمیت 76 اتحادی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، مجاہدین نے ہیلی کاپٹر مار گرایا، فراہ میں مجاہدین نے نشانہ بنایا،اسرائیلی کمانڈوز امریکی فوجیوں کے بھیس میں تھے،اسرائیلی فورسز کا پورا یونٹ ہرات کے علاقے شین ڈنڈ منتقل،طالبان نے اسرائیلی ہیلی کاپٹر گرانے کی تصدیق کردی،4 فوجی زخمی بھی ہوئے،کابل میں بکتر بند بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی،4 برطانوی فوجی واصل جہنم ہوئے، ننگرہار، بلخ، بغلان، غزنی اور کنڑ میں مجاہدین کے تباہ کن حملے،6 ٹینک اور 26 فوجی کام آئے،بدخشاں میں فوجی مراکز پر قبضہ،24 ہلاکتیں ہوئیں،  پل عالم شہر پولیس اسٹیشن مجاہدین کانشانہ بنا،تخار میں درجنوں چوکیاں چھوڑ کر فرار،کٹھ پتلی فوج  کے ہاتھوں چیئرمین سینٹ کے خاندان کے 17 افراد قتل۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے شمال مغربی صوبہ فراہ میں اسرائیلی کمانڈوز مارے جانے کے انکشاف کے بعد ان کا پورا یونٹ ایران سے ملحق ہرات کے فوجی اڈے شین ڈنڈ منتقل کردیا گیا۔ افغانستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 28 مئی کی شب ڈیڑھ بجے کے قریب فراہ کے ضلع دورو کے علاقے دتکان میں کارروائی کے دوران طالبان نے ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا تھا جس کے نتیجے میں  2 فوجی ہلاک  اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔ اس وقت امریکی فوج کے ساتھ طالبان نے بھی یہی دعوی کیا تھا کہ مرنے والے امریکی فوجی ہیں تاہم بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ ہیلی کاپٹر اسرائیلی ڈیفنس فورس کے کمانڈوز یونٹSARAYMATKAL سے تعلق رکھتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی کمانڈوز مارے جانے کے بعد اسی روز ان کا پورا یونٹ علاقے سے منتقل کر دیا گیا تھا۔ جمعرات کو طالبان نے بھی ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوجی افغانستان میں امریکی شناخت اپنا کر لڑ رہے ہیں۔ لہذا مظلوم فلسطینیوں کا حساب لینے کیلئے اسرائیلی کمانڈوز کے خلاف لڑنا واجب ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طالبان کے اس بیان کے بعد کابل میں سیکورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیںبرطانوی اور کٹھ پتلی فوجوں پر کابل اور بدخشان صوبوں میں حملے اور دھماکے ہوئے۔آمدہ رپورٹ کے صوبہ کابل ضلع دہ سبز کے پلیگون کے علاقے میں برطانوی بکتر بند ٹینک بارودی سرنگ کا نشانہ بن کر تباہ ہوا اور اس میں سوار صلیبی کمانڈر اور خاتون آفسر سمیت4 غاصب واصل جہنم ہوئے۔دوسری جانب ضلع موسہی کے کوزقشلاق کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں ایک فوجی مارا گیا۔رپورٹ کے مطابق کٹھ پتلی فوجوں نے صوبہ بدخشان ضلع کوہستان میں مجاہدین کے  مراکز پر حملہ کیا، جنہیں شدید مزاحمت کا سامنا ہوا اور لڑائی چھڑگئی، جو دو پہر تک جاری رہی، جس کے نتیجے میں 9 فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی اور دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ فراہ ضلع پرچمن کے مرکز کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ کابل انتظامیہ کے ضلعی سربراہ  حاجی داؤد، ڈسٹرکٹ پولیس چیف کمانڈر عبدالولی، اینٹلی جنس چیف مدیر عبدالظاہر اور ضلعی مرکز میں تعینات تمام اہلکاروں نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے،جنہوں نے متعدد ہاموی فوجی ٹینک، رینجر گاڑیاں اور کافی مقدار میں مختلف النوع ہلکے و بھاری ہتھیار بھی مجاہدین کے حوالے  کردیے اور اب مرکز امارت اسلامیہ کا کلمہ طیبہ سے مزین سفید پرچم لہرا رہا ہے اور مرکز میں مجاہدین مقیم ہیں۔واضح رہیکہ الخندق آپریشن کے سلسلے میں ایک ماہ کے دوران گیارہواں ضلعی مرکز ہے،جس پر مجاہدین کا قبضہ ہورہا ہے۔الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے ننگرہار، بلخ، بغلان، غزنی اور کنڑ صوبوں میں حملہ کیا، صوبہ ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد شہر کے قریب حکمت عملی کے تحت ہونے والے دھماکہ سے پولیس رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے اور مغرب کے وقت جلال آباد شہر  میں تالاشی چوک کے قریب مجاہدین کے حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور مجاہدین نے دو کلاشکوفیں غنیمت کرلی۔دریں اثناء ضلع سرخ رود کے چارباغ کے علاقے میں مجاہدین نے پولیس آفسر ضابط شاہ خان کو قتل کردیا، اسی طرح سنیچر کیروز  صبح کے وقت ضلع غنی خیل کے شیرگڑھ کے مقام پر بم دھماکہ سے ایک فوجی ہلاک اور  دوسرا زخمی ہو۔رپورٹ کے مطابق  صوبہ بلخ ضلع چاربولک کے زیگ زیگ نو ارید کے علاقے میں مجاہدین نے پولیس اہلکاروں پر ہونے والے دھماکوں سے ایک فوجی ٹینک اور ایک سپلائی گاڑی تباہ ہونے کے علاوہ دو اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے اور ضلع خاص بلخ کے صافیان کے علاقے میں مجاہدین نے ایک جنگجو کو قتل کردیا اور ان کے کلاشنکوف اور دیگر فوجی سازوسامان کو غنیمت کرلی۔صوبہ بغلان سے آمدہ رپورٹ کے مطابق  ضلع پل خمری کے خواجہ الوان کے علاقے میں مجاہدین نے فوجی کاروان پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں تین فوجی ٹینک اور آئل بھرا ٹینکر تباہ ہونے کے علاوہ ایک آئل بھرے ٹینکر کو مجاہدین نے غنیمت کرلی، اس کے ساتھ دشمن کو ہلاکتوں کا سامنا بھی ہوا۔ہمارے نمائندے نے صوبہ کنڑ سے اطلاع دی ہے کہ مجاہدین نے ضلع ناڑا کے مربوطہ علاقوں میں دشمن کے خلاف وسیع کاروائی کا آغاز کیا،  جس میںاللہ تعالی کی نصرت سے وسیع علاقے شنگر، کرچگل، مچمنی، ناگوس، بڈانی اور ٹٹاق نامی گاؤں سے دشمن کا مکمل  صفایا کروایا گیا اور مجاہدین نے دشمن نے مراکز کو مراکز کو بھی نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں سرڈزلی اور غازی کنڈاو نامی فوجی مراکز اور شامگل نامی فوجی چوکی مجاہدین شدید محاصرے کی حالت میں ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبہ غزنی کے صدر مقام غزنی شہر کے گنج کے علاقے میں کاروان پر ہونے والے حملے میں ایک ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ ایک اہلکار زخمی جبکہ دو ہلاک ہوئے اور ساتھ ہی مجاہدین نے  عشاء کے وقت ضلع شلگر کے مرکز کے قریب جلگہ کے مقام پر واقع پولیس چوکی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں سات اہلکار ہلاک ہوئے۔تخار، مراکز اور چوکیاں فتح، کمانڈر سمیت 5 گرفتار، 20 اہلکار مارے گئے۔ادھر مشرقی صوبہ ننگرہار میں افغان فوج نے طالبان کے نام پراولسی جرگہ( افغان سینیٹ) کے چیئرمین فضل ہادی مسلم یار کے خاندان کے 17افراد کو فائرنگ کرکے قتل اور 8کو زخمی کردیا ،صوبائی گورنر نے 9افراد کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے واقعہ کو غلط فہمی کا نتیجہ قرار دے دیا ۔افغانستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد کے قریب واقع ضلع چپرہار کے علاقے دولت زئی میں افغان فوج آپریشن کر رہی تھی کہ اس دوران فوج نے ایک گھر پر چھاپہ مارا اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 17افراد کو قتل کردیا۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online