Bismillah

648

۳۰رمضان المبارک تا۶شوال ۱۴۳۹ھ  بمطابق    ۱۵تا۲۱ جون۲۰۱۸ء

یمن،سعودی اتحاد کی کارروائی میں 70حوثی باغی ہلاک، 21گرفتار

(شمارہ 647)

 یمن،سعودی اتحاد کی کارروائی میں 70حوثی باغی ہلاک، 21گرفتار

سعودی اتحاد نے الحدیدہ سے حوثیوں کو مار بھگایا،قبضہ کئے میزائلوں،  لانچرز کی تصاویر جاری،قصبے کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا
حوثیوں کے قبضے سے میزائل، خودکار ہتھیار، مارٹر گولے، راکٹ لانچرز اور دیگر عسکری ساز و سامان برآمد ،کی تصاویر جاری

صنعا (نیٹ نیوز) یمنی علاقے الحدیدہ میں سعودی اتحاد کی کارروائی میں 70 حوثی باغی ہلاک  جبکہ 21 کو زندہ پکڑ لیا گیا ہے۔ دوسری طرف صعدہ میں سعودی اتحاد کی بمباری سے 14 ساتھیوں سمیت اہم حوثی کمانڈر بھی مارا گیا ہے۔یمنی فورسز اور سعودی اتحاد نے الحدیدہ سے حوثیوں کو مار بھگایا،قبضہ کئے میزائلوں،  لانچرز کی تصاویر جاری،قصبے کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق یمن کے علاقے الحدیدہ میں عرب اتحادی طیاروں کی بمباری میں   ایران نواز حوثی ملیشیا کے 70 کارندے مارے گئے ہیں جبکہ یمنی فورسز نے علاقے میں ایئرپورٹ اور بندرگاہ کی طرف پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے جس میں 21 حوثی دہشت گرد فورسز نے زندہ پکڑ لئے ہیں۔ علاوازیںسعودی اتحاد نے یمنی شہر الحدیدہ سے حوثیو ں کو مار بھگایا ہے۔ یمنی فورسز اور سعودی اتحاد نے شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا جس کے بعد حوثیوں کے قبضے سے برآمد میزائلوں اور لانچرز کی تصاویر جاری کی ہیں۔سرکاری افواج اور سعودی اتحاد نے یمن کے مغربی شہر الحدیدہ کو باغیوں سے آزاد کروانے کے بعد حوثیوں کے زیر استعمال جنگی ساز و سامان کی تصاویر میڈیا پر جاری کردی ہیں۔ کئی دنوں سے جاری پیشقدمی کے نتیجے میں الحدیدہ میں واقع بندرگاہ، ائیرپورٹ سمیت پورے شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔یمنی افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے قبضے سے میزائل، خودکار ہتھیار، مارٹر گولے، راکٹ لانچرز اور دیگر عسکری ساز و سامان برآمد کیا گیا ہے جو انہوں نے اپنے زیر انتظام علاقے میں بنائے گئے زیر زمین بنائے گئے گوداموں اور خفیہ اڈوں میں چھپایا تھا

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online