Bismillah

664

۸تا۱۴صفر المظفر۱۴۴۰ھ  بمطابق    ۱۹تا۲۵اکتوبر۲۰۱۸ء

غزہ کے10مقامات پر بمباری،فائرنگ سے خاتون سمیت5شہید، 52گرفتار

(شمارہ 647)

غزہ کے10مقامات پر بمباری،فائرنگ سے خاتون سمیت5شہید، 52گرفتار

نہتے فلسطینی کو سرحد روندنے پر گولیاں ماری گئیں،اسرائیل کیخلاف مظاہرے کے دوران فائرنگ سے نرس شہید، یہودیوں کیلئے مزید 2070 مکان تعمیرکرنے کی منظوری
نڈر فلسطینی بغیر ہتھیاروں اور کسی مدد کے ظالم اسرائیلی فوج کیخلاف سینہ سپر، امریکی سفارتخانے کی منتقلی کیخلاف ڈیڑھ ماہ سے شدید مظاہرے جاری،140 شہید ،سینکڑوں زخمی
غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں یہودی کالونیوں اور فوجی کیمپوں پر راکٹ حملے،آتش گیر پتنگوں سے غزہ کے قریب خوفناک آگ بھڑک اٹھی،ٹرین سروس معطل

مقبوضہ بیت المقدس(نیٹ نیوز)فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی دہشت گرد کارروائیاں جاری، غزہ میں10 مقامات پر بمباری، فائرنگ سے خاتون نرس سمیت 5 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ کریک ڈاؤن میں52 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا،راکٹوں حملوں میں 6 اسرائیلی فوجی اور یہودی زخمی ہوگئے،یہودیوں کیلئے مزید 2070 مکان تعمیرکرنے کی منظوری،نڈر فلسطینی بغیر ہتھیاروں اور کسی مدد کے  ظالم اسرائیلی فوج کیخلاف سینہ سپر، امریکی سفارتخانے کی منتقلی کیخلاف ڈیڑھ ماہ سے شدید مظاہرے جاری،140 شہید ،سینکڑوں زخمی،غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں یہودی کالونیوں اور فوجی کیمپوں پر راکٹ حملے کئے گئے،آتش گیر پتنگوں سے غزہ کے قریب خوفناک آگ بھڑک اٹھی،ٹرین سروس معطل۔ تفصیلات کے مطابق  نڈر فلسطینی بغیر ہتھیاروں اور کسی مدد کے ظالم اسرائیلی فوج کیخلاف سینہ سپر ہیں جن کے شدید مظاہرے تاحال جاری ہیں۔ ایک جانباز فلسطینی نے کلہاڑی کندھے پر رکھے صہیونی سرحد کو روند ڈالا۔ غزہ سے داخلے پر اسرا ئیلی فوجیوں نے گولیاں مار کر  موقع پر ہی شہید کر دیا، طبی رضاکاروں ،  نہتے مسلمان مردوں ، عورتوں اور بچوں کو جس بے دردی سے صہیونی فوج نشانہ بنا رہی ہے اس پر انسانی حقوق کی تنظیمیں، دوسرے ممالک اور اقوام متحدہ کڑی تنقید کر رہی ہیں مگر امریکی تھپکی پر اسرائیل کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔دوسری طرف فلسطینی شہریوں کی جانب سے غزہ کی پٹی کی سرحد کی دوسری طرف پھینکے گئے آتشیں کاغذی جہازوں کے نتیجے میں لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا جسکی وجہ سے ٹرین سروس بھی تعطل کا شکار ہو گئی۔ شمالی غزہ کی پٹی سے متصل 2 مقامات پر لگنے والی آگ نے 28 ہزار دونم کے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ اب تک یہ سب سے بڑی آتشزدگی ہے جو فلسطینیوں کے آتش گیر مواد لے جانیوالے کاغذی جہازوں سے لگی ہے، اسرائیلی فصلوں کوآگ لگا دی جس کے نتیجے میں وسیع رقبے پر تیزی کیساتھ آگ پھیل گئی اور فصلیں جل کر خاکستر ہوگئیںآگ بجھانے کے فائر بریگیڈ کی 12 ٹیمیں اور چار طیارے بھی مصرو ف ہیں،مشرقی بین المقدس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون شدید زخمی ہو گئیمغربی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایک اور فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ادھر اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گھر گھر تلاشی کی مہم کے دوران فلسطینی پارلیمنٹ کے ایک رکن سمیت کم سے کم 40 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز تلاشی کی کارروائیوں میں 69 سالہ ڈاکٹر ابراہیم سعیدابو سالم کو ان ک آبائی علاقے بیر نبالا سے حراست میں لے لیا۔راس الجوزہ کے مقام پر تلاشی کے دوران مازن القواسمہ، اسامہ القوسمہ، حاتمہ القواسمہ کو حراست میں لے لیا۔  تلاشی کے دوران ان کے گھروں میں بڑے پیمانے پر توڑپھوڑ بھی کی گئی۔فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔68یہودی آباد کار اور اسرائیلی فوجی پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک امتحانی مرکز پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد طلباء  زخمی ہوگئے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق دشمن فوج نے غزہ کے علاقے دیر البلح میں عبداللہ بن رواحہ اسکول پر بمباری کی جس کے نتیجے میں  متعدد طلباء  زخمی ہوگئے۔فلسطینی وزارت تعلیم کے مطابق قابض فوج نے اسکول پر متعدد گولے داغے۔ اس وقت وہاں پر طلباء  اور طالبات کی بڑی تعداد امتحانات میں مصروف تھی۔گولہ باری کے نہ صرف یہ متعدد طلباء  زخمی ہوگئے  بلکہ امتحانی مرکز میں خوف و ہراس پھیل گیا۔گولہ باری کے دوران بڑی تعداد میں طلباء  موجود تھے۔ واقعے کے فوری بعد انتظامیہ نے فوری حرکت میں آتے ہوئے طلباء  کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔فلسطینی وزارت تعلیم کے اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں امتحانی مرکز پر بمباری فلسطینیوں کے ساتھ دشمنی کا کھلا ثبوت ہے۔ قابض صہیونی فوج ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت غزہ میں اسکولوں، امتحانی مراکز اور اسپتالوں کو بمباری سے تباہ کررہی ہے۔فلسطینی نرس کے جنازے کے بعد ہزاروں فلسطینیوں نے شہید لڑکی کا انتقام لینے کے نعرے لگائے، جبکہ اسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔اسرائیل نے اپنی دہشت گردی کی روایت کو جاری رکھتے ہوئے فلسطین میں 10مقامات پر بمباری کی۔قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر وسیع پیمانے پر فضائی اور زمینی حملے جاری ہیں، اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ میں کئی مقامات پر بمباری کی۔ اسرائیل نے مغربی کنارے میں یہودیوں کے لیے مزید 2070 مکان تعمیر کرنے کی منظوری دیدی۔ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران فلسطینی روزہ داروں کو ہراں کیا، گھروں میں گھس کر لوٹ مار کی اور متعدد شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن سے یہودی آبادکاروں کی گاڑیوں پر سنگ باری کرنے والے 7 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر میں گھر گھر تلاشی کی مہم کے دوران نہتے فلسطینیوں سے ہزاروں شیکل کی نقد رقم اور طلائی زیورات چھین لیے۔غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں بیت ریما کے مقام پر اسرائیلی فوج کی کمانڈو یونٹ کے اہلکاروں نے  ایک فلسطینی نوجوان پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔قابض فوج نے متیم الریماوی کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس کے گھر میں توڑپھوڑ اور لوٹ مار کے بعد اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online