Bismillah

648

۳۰رمضان المبارک تا۶شوال ۱۴۳۹ھ  بمطابق    ۱۵تا۲۱ جون۲۰۱۸ء

الرحمت کے تحت ملک گیر انفاق فی سبیل اللہ مہم

(شمارہ 647)

الرحمت کے تحت ملک گیر انفاق فی سبیل اللہ مہم

الرحمت کے تحت ملک بھر میں دینی مدارس، ایک سو مساجد، ہزاروں شہداء کرام، اسیران اسلام کے گھرانوں کی کفالت کا انتظام کیا جاتا ہے
 مفتی عبدالروف اصغر ،مولانا طلحہ السیف ، مولانا محمد عمار ، مولانا الیاس قاسمی ، مولانامجاہدعباس ،مولانا عبدالعزیز ایثارو دیگر کے مدلل بیانات

بہاولپور(القلم نیوز)رمضان کا تیسرا عشرہ نجات کا شروع ہوچکا ہے، حصول مغفرت کا ایک بہترین ذریعہ جان اور مال سے جہاد کرنا ہے، یہ ایک عمدہ تجارت ہے جو رب تعالی کے ساتھ ہوتی ہے، اس تجارت میں کوئی خسارہ نہیںہوتا۔ اہل ایمان کو چاہیے کہ ان مبارک ایام میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرنے   اور مغفرت پانے کی کوشش کریں ۔ان خیالات کا اظہار الرحمت کے تحت ملک گیر ’’اِنفاق فی سبیل للہ مہم‘‘ کے تحت یومیہ سینکڑوں دعوتی بیانات و پروگرامزمیں کیا گیا، جن میں کبار علمائے کرام اور دینی کارکنان دعوت جہاد اور دعوت انفاق کا پیغام پھیلاتے ہیں۔ علمائے کرام نے یہ بھی واضح کیا کہ الرحمت کے تحت ملک بھر میں دو درجن سے زائد دینی مدارس، ایک سو مساجد، ہزاروں شہداء کرام، اسیران اسلام اور غازیان کرام کے گھرانوں کی کفالت کا انتظام کیا جاتا ہے۔ اور دیگر بھی متعدد دینی وجہادی شعبہ جات کا کام جاری ہے۔ یہ سب کچھ اہل ایمان کے تعاون سے ہو رہا ہے۔ اس مہم میں بیان کرنے والے علمائے کرام میں الرحمت کے اکابر علماء میں سے مفتی محمد عبدالروف اصغر صاحب، مولانا طلحہ السیف صاحب، مولانا محمد عمار صاحب، مولانا قطب الدین صاحب، مولانا محمد الیاس قاسمی صاحب، مولانا محمد مجاہدعباس صاحب،مولانا عبدالعزیز ایثار صاحب، مولانا محمد فیصل صاحب، مولانا استاذ عبدالرشیدصاحب، وغیرہ حضرات خاص طور سے شامل ہیں۔ اس ملک گیر انفاق فی سبیل اللہ مہم کے تحت ہزاروں افراد مستفید ہوئے اور ہورہے ہیں۔ سینکڑوں علماء ومفتیان کرام نے عوام والناس کو انفاق فی سبیل اللہ کی دعوت دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اللہ کے راستے جہاد فی سبیل اللہ میں مال خرچ کرنا، کسی مجاہد کو سامانِ جہاد فراہم کرنا یا کسی مجاہد کے پیچھے یا شہداء کے پیچھے اُن کے گھر والوں کی خیر خواہی کے ساتھ دیکھ بھال کرنا، اس کی تعلیم ہمیں اللہ کا قرآن دیتا ہے اور نبی علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اپنی امت کو یہ عمل کرکے بھی دکھایا ہے کہ کس طرح جہاد کے اخراجات اور شہداء کے گھروں کی کفالت کرنی ہے۔ ہمیں ہمارے نبیﷺ نے تمام اصول وقواعد سکھا دیے ہیں۔انہی کی یاددھانی اور امت کو اس پر لانے کے لیے یہ مہم جاری رہے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online