Bismillah

648

۳۰رمضان المبارک تا۶شوال ۱۴۳۹ھ  بمطابق    ۱۵تا۲۱ جون۲۰۱۸ء

قابض فورسز وادی میں اسرائیلی طرز کی کارروائیاں کررہی ہے، حریت قیادت

(شمارہ 647)

قابض فورسز وادی میں اسرائیلی طرز کی کارروائیاں کررہی ہے، حریت قیادت

مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا گراف آسمان کو چھو رہا ہے ،گھروں اور باغات کو بھی شدید نقصان پہنچایا جارہا ہے

سرینگر(نیٹ نیوز)بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز کی کاروائیاں کر رہی ہے۔ کشمیری قیادت نے بھارتی فورسز کے ہتھکنڈوں کو بدترین سامراجیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں بزدلی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔انہوں نے مقبوضہ وادی میں اخوانی کلچر کوختم کرنے کے کٹھ پتلی حکمرانوں کے دعوے کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا اس وقت کشمیر میں   انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا گراف آسمان کو چھو رہا ہے لیکن کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔کشمیری قائدین نے شہداء کی قبروں کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کشمیر میں تمام اخلاقی، انسانی، مذہبی اقدار کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔ مشترکہ قیادت نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کیلئے اپنے وفود مقبوضہ علاقے میں بھیجیں اور بھارتی دہشت گردی رکوانے کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔حریت کانفرنس کے قائدین نے بھارتی فورسز کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عظیم جد وجہد مقصد کے حصول تک جاری رکھیں گے۔حریت رہنماؤں نے ہندوستانی جیلوں میں قید کشمیریوں کے ساتھ ناروا سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ کشمیریوں کو جیلوں، تھانوں اور تفتیشی مراکز میں پہنچا دیا جاتا ہے جبکہ انکے گھروں اور باغات کو بھی سخت توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online