Bismillah

668

۷تا۱۳ربیع الاول۱۴۴۰ھ  بمطابق       ۱۶تا۲۲نومبر۲۰۱۸ء

پکتیکا میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ،کنڑ میں 7 چوکیاں فتح،83 اہلکار ہلاک

(شمارہ 650)

پکتیکا میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ،کنڑ میں 7 چوکیاں فتح،83 اہلکار ہلاک

پکتیکا میںضلعی سربراہ قتل،کاروان پر حملے میں ٹینک ، فوجی گاڑی تباہ، 10 اہلکار کام آئے،تخار میں مجاہدین کابھاری ہتھیاروں سے وسیع حملہ،9 ہلاک
ننگرہار کے مہمنددرہ، پچیرآگام، غنی خیل اور حصارک اضلاع میں دشمن کو نشانہ بنایاگیا،لوگر میںپولیس گاڑی دھماکے سے تباہ،درجنوں ہلاکتیں ہوئیں
ضلع وازیخوا میں 16 جنگجوحقائق کا ادراک مجاہدین سے آملے،ضلع اورگون کے قریب امریکی فوجی کے اڈے پر میزائل داغے گئے جو ہدف پر گرے
ننگرہارمیں3 گاڑیاں تباہ ،سوار تمام افراد جل مرے،مجاہدین نے صوبہ میدان میں کابل، قندہارقومی شاہراہ کٹھ پتلی فورسز کی آمدورفت کیلئے بند کردی

کابل(نیٹ نیوز) افغانستان میں اتحادیوں پر طالبان کے کڑے وار،پکتیکا میں فوجی اڈے پر میزائل حملہ، کنڑ میں7 چوکیاں فتح،مجاہدین نے مختلف کارروائیوں کے دوران 83 اہلکار ٹھکانے لگا دیئے،نورستان میں امریکی ڈرون حملے  میں 11افراد شہید،پکتیکا میںضلعی سربراہ قتل،کاروان پر حملے میں ٹینک ، فوجی گاڑی تباہ، 10 اہلکار کام آئے،تخار میں مجاہدین کابھاری ہتھیاروں سے وسیع حملہ،9 ہلاک،ضلع وازیخوا میں 16 جنگجوحقائق کا ادراک مجاہدین سے آملے،ننگرہار کے مہمنددرہ، پچیرآگام، غنی خیل اور حصارک اضلاع میں دشمن کو نشانہ بنایاگیا،لوگر میںپولیس گاڑی دھماکے سے تباہ،درجنوں ہلاکتیں ہوئیں،ننگرہارمیں3 گاڑیاں تباہ ،سوار تمام افراد جل مرے،مجاہدین نے صوبہ میدان میں کابل، قندہارقومی شاہراہ کٹھ پتلی فورسز کی آمدورفت کیلئے بند کردی۔ تفصیلات کے مطابق پکتیا میں کاروان پر حملہ میں ٹینک و گاڑی تباہ ہوگئی جبکہ 10 ہلاک و زخمی ہوئے، ضلع گردہ سیڑئی کے سٹوکنڈاو کے علاقے میں مجاہدین نے فوجی کاروان پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک ٹینک، ایک رینجر گاڑی تباہ ہونے کے علاوہ 5 اہلکار ہلا ک جبکہ 4 زخمی ہوئے۔لوگر میں پولیس گاڑی بم دھماکے سے تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں سوار تمام اہلکار جل مرے،صوبہ تخار ضلع چاہ آب کے یتیم تپہ کے  علاقے میں واقع جنگجوؤں کی چوکیوں پر مجاہدین نے ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے وسیع حملہ کیا،  جس کے نتیجے میں 4 چوکیاں فتح ہونے کے علاوہ 8 اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی اور دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ذرائع کے مطابق مجاہدین نے 9 کلاشنکوفیں، 2 کلاشنکوفیں، 2 ہینڈگرنیڈ اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرکے بحفاظت اپنے مراکز لوٹ کو لوٹ گئے۔صوبہ میدان سے اطلاع ملی ہیکہ سلطان خیل، سلار اور پتنگ کے علاقوں میں مجاہدین نے فوجی کاروان اور گشتی پارٹی پر اسی نوعیت کا حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 7 فوجی ہلاک جبکہ 4 زخمی اور  تین ٹینک بھی تباہ ہوئے۔ صوبہ پکتیکا ضلع اورگون کے مرکز کے قریب جارح امریکی فوجوں کے اڈے پر مجاہدین نے میزائل داغے، جو اہداف پر گر کر غاصب دشمن کے لیے جانی و مالی نقصانات کے سبب بنے۔دوسری جانب صوبہ میدان ضلع سیدآباد کے سلطان خیل کے علاقے میں کٹھ پتلی فوجوں پر ہونے والے حملے میں ایک فوجی مارا گیا۔ادھر الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے کابل، پکتیا اور غزنی صوبوں میں  دشمن پر حملہ کیا۔کابل شہر کے قندہار اڈہ کے علاقے میں حکمت عملی کے تحت ہونے والے دھماکہ سے فوجی رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار دو اہلکار لقمہ اجل بن گئے۔دریں اثناء  ضلع چارآسیاب کے للندر کے علاقے میں بم دھماکہ سے فوجی ٹینک تباہ اور اس میں سوار پانچ اہلکار ہلاک ہوئے۔اسی طرح رات کے وقت ضلع شکردرہ کے میدانک کے علاقے میں واقع فوجی چوکی  پر ہونے والے حملے میں چار اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔دوسری جانب صدر مقام گردیز شہر کے ابراہیم خیل کے علاقے میں کٹھ پتلی فوجوں پر ہونے والے حملے میں دو اہلکار ہلاک ہوئے۔علاوہ ازیں سیکورٹی فورسز پر صوبہ ننگرہار کے چپرہار اور بٹی کوٹ اضلاع میں حملے اور دھماکے ہوئے۔ دولت زئی کے علاقے میں بم دھماکہ سے جنگجوؤں کی رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار دو شرپسند لقمہ اجل بن گئے۔افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں11 افراد جاں بحق ہوگئے۔صوبہ نورستان کے گورنر حافظ عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ ویگال ضلع میں کیا گیا، اس علاقے میں پہلے ایک حملہ ہوا جس میں ایک جنگجو زخمی ہوا، اسے دیکھنے کے لیے مقامی لوگ اور طالبان گھر میں جمع ہوئے تو ڈرون حملہ ہوگیا۔الخندق آپریشن کے  سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ کنڑ ضلع چپہ درہ میں حملہ کیا۔مجاہدین نے دیگل ارو دیگر علاقوں  میںہلکے و بھاری ہتھیاروں سے وسیع کاروائی کا آغاز کیا،  جس میں  اللہ تعالی کی نصرت سے سات چوکیاں فتح ہونے کے علاوہ 9  اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی اور دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online