Bismillah

668

۷تا۱۳ربیع الاول۱۴۴۰ھ  بمطابق       ۱۶تا۲۲نومبر۲۰۱۸ء

شام، روسی طیاروں کی بمباری سے5 بچوں سمیت 22 شہری شہید

(شمارہ 650)

شام، روسی طیاروں کی بمباری سے5 بچوں سمیت 22 شہری شہید

تہہ خانے کوبھی نشانہ بنایا گیا، درعا میں شہید ہونے والوں کی تعداد93ہو گئی،50 ہزار افراد بے گھر ہو کر اردن کی طرف نقل مکانی کر چکے،اقوام متحدہ کی رپورٹ
 روسی جنگی طیاروں کے صوبہ درعا کے قصبہ المسعفرا نامی میں 35 حملے ،جنوبی شام کو شرقی الغوطہ یا حلب بننے کی اجازت نہیں دے سکتے، نمائندہ خصوصی اسٹیفن ڈی مستورا

دمشق(نیٹ نیوز)جنوبی شام میں روسی طیاروں کی بمباری سے5 بچوں سمیت مزید22 شہری شہید ہو گئے۔انسانی حقوق کے شامی گروپ نے جمعرات کوبتایا کہ روسی جنگی طیاروں نے صوبہ درعا کے قصبہ المسعفرا نامی میں 35 حملے کیے، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ان حملوں میں ایسے تہہ خانے کو بھی نشانہ بنایا گیا،جہاں شہریوں نے پناہ لے رکھی تھی۔ وہاں بمباری سے5 بچوں سمیت22 شہری شہید ہوئے۔ صوبہ درعا میں بشار فوج کی کارروائی کے دوران روسی بمباری سے10روز کے دوران93سے زائد شہری شہید ہو چکے ہیں۔ دریں اثنااقوام متحدہ کے شام کے لئے نمائندہ خصوصی اسٹیفن ڈی مستورا نے کہا  ہے کہ ہم جنوبی شام کو شرقی الغوطہ یا حلب بننے کی اجازت نہیں دے سکتے جہاں کثیر تعداد میں شہری ہلاکتیں ہوئیں۔تاہم حالات اسی طرف جا رہے ہیں۔ڈی مستورا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ویڈیو کانفرنس میں کہا کہ علاقے میں50 ہزار افراد بے گھر ہو کر اردن کی سرحدوں کی طرف نقل مکانی کر چکے ہیں۔علاوہ ازیں روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ رو س نے شام سے اپنی1140 فوجی اور13 جنگی طیارے واپس بلا لئے ہیں۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online