Bismillah

668

۷تا۱۳ربیع الاول۱۴۴۰ھ  بمطابق       ۱۶تا۲۲نومبر۲۰۱۸ء

غزہ ، براہ راست فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید،270 زخمی،خواتین سمیت درجنوں گرفتار

(شمارہ 657)

غزہ ، براہ راست فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید،270 زخمی،خواتین سمیت درجنوں گرفتار

ایک لاش صہیونی فورسز نے قبضے میں لے لی،کئی زخمیوں کی حالت نازک،غزہ میں اقوام متحدہ کی فوج تعینات کرنے کی تجویز،فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کیلئے مصر سرگرم
تحریک ’حق واپسی‘ کے شہداء کی تعداد 180 ہوگئی،ٹرمپ نے غزہ کیلئے مختص20کروڑ ڈالر روک لئے، آتش گیر جہازوں سے یہودی کالونیوں میں آگ بھڑک اٹھی

مقبوضہ بیت المقدس(نیٹ نیوز) غزہ میں دہشگرد صہیونی فورسز کی جانب سے براہ راست فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید جبکہ 270 زخمی ہوگئے،ا یک لاش صہیونی فورسز نے قبضے میں لے لی،کئی زخمیوں کی حالت نازک،تحریک ’حق واپسی‘ کے شہداء کی تعداد 180 ہوگئی،کریک ڈاؤن میں خواتین سمیت درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا،بیت المقدس میں یہودیو ں کے لئے مزید 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا اسرائیلی منصوبہ،غزہ میں اقوام متحدہ کی فوج تعینات کرنے کی تجویز،فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کیلئے مصر سرگرم،ٹرمپ نے غزہ کیلئے مختص20کروڑ ڈالر روک لئے، آتش گیر جہازوں سے یہودی کالونیوں میں آگ بھڑک   اٹھی۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی افواج کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں 2 فلسطینی نوجوان شہید جب کہ 2 سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ پٹی میں صیہونی فورسز نے ہزاروں فلسطینی مظاہرین پر آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا اور براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید اور 270 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔وزارت صحت نے دو فلسطینی نوجوانوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا ہے کہ 250 سے زائد شہریوں کو اسپتال لایا گیا جن میں خواتین، بزرگ اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت نہایت نازک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔غزہ پٹی پر ہزاروں تارکین وطن فلسطینی ہر جمعے کو جمع ہو کر اپنے گھروں کو جانے کی اجازت دیئے جانے کے لیے مظاہرہ کرتے ہیں۔غزہ سرحد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید نوجوان شہید ہو گیا۔۔ غزہ کی پٹی کی سرحد پر اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی شمالی سرحد پر’زیکیم‘ کے مقام پر ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کیا اور اس کے بعد اس لاش قبضے میں لے لی۔ادھر اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کیلئے 20 ہزار رہائشی یونٹ تعمیر کرنے کا پلان تیار کر لیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیت المقدس کی نام نہاد اسرائیلی بلدیہ اور اسرائیلی لینڈ اتھارٹی نے ایک مشترکہ تعمیراتی منصوبے پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا  اس منصوبے کے تحت مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے مزید 20 ہزار گھروں کی تعمیر کو آگے بڑھانا ہے، ان میں سے 12600 مکانات بالکل نئے ہوں گے جبکہ 800 رہائشی فلیٹس کو شہری ترقی کے منصوبے کے تحت بنایا جائے گا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے غزہ کی شہری آبادی کے تحفظ کو بہتر بنانے کیلیے تجویز پیش کی ہے کہ اقوام متحدہ کے پرچم تلے فوج اور پولیس تعینات کی جائے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے غزہ کی شہری آبادی کے تحفظ کو بہتر بنانے کیلیے 4 تجاویز پیش کی ہیں، گوٹیرش کے مطابق غزہ میں اقوام متحدہ کی موجودگی کو بڑھایا جائے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ترقیاتی سرگرمیاں تیز کی جائیں،حساس علاقوں میں مبصرین کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے اور اقوام متحدہ کے پرچم تلے فوج اور پولیس تعینات کی جائے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کیلئے مختص20کروڑ ڈالر کی معاشی امداد کسی اور مد میں خرچ کرنے کا حکم دیا ہے۔امداد کی معطلی جون میں منظور ہونے والے ٹیلر فورس ایکٹ کے تحت ہوئی جس کے تحت فلسطینی حکام کو اسرائیل کے خلاف کارروائیاں کرنے والوں کے اہلخانہ کو وظیفے نہ دینا کا پابند کیا گیا ہے۔قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 28 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار کیے جانے والے شہریوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 21 مشتبہ فلسطینی مزاحمت کاروں کو اسرائیل کے خلاف مزاحمتی سرگرمیوں کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر اسرائیل نے فلسطینیوں کے آتشی کاغذی جہازوں اور گیسی غباروں کے نتیجے میں 5 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔عبرانی میڈیا کے مطابق سوموار کو فلسطینیوں کے کاغذی جہازوں اور آتش گیر غباروں کی مدد سیکئی مقامات پر آگ لگ گئی۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے کئی گھنٹوں تک آگ بجھانے کی کوشش کی مگر آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online