Bismillah

668

۷تا۱۳ربیع الاول۱۴۴۰ھ  بمطابق       ۱۶تا۲۲نومبر۲۰۱۸ء

بھارت اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے تحریک آزادی سے دستبردار نہیں کرسکتا، سید علی گیلانی

(شمارہ 657)

بھارت اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے  تحریک آزادی سے دستبردار نہیں کرسکتا، سید علی گیلانی

کشمیری اپنی آخری سانس تک اپنے حقوق کے لیے لڑتے رہیں گے اور دنیا کی کوئی طاقت انہیں اس سے روک نہیں سکتی،حریت رہنما

سرینگر(نیٹ نیوز) بھارت اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے حریت پسندوں کو تحریک آزادی سے دستبردار نہیں کرسکتا،کشمیری اپنی آخری سانس تک اپنے حقوق کے لیے لڑتے رہیں گے اور دنیا کی کوئی طاقت انہیں اس سے روک نہیں سکتی۔  بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے  16سال پرانے ایک جھوٹے مقدمے میں نوٹس بھیجنے کو بلا جواز اور متعصبانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے آزادی پسند رہنماؤں کو حق پر مبنی موقف سے دستبردار نہیں کیا جاسکتا۔ورٹ کے مطابق حریت ترجمان نے کہا کہ سیدعلی گیلانی کا تنازعہ کشمیر کے حوالے سے ایک واضح موقف ہے اور وہ اس مسئلے کو عوامی امنگوں اور خواہشات کے مطابق پر امن طریقے سے حل کرانے کے خواہشمند ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران سید علی گیلانی کو اپنے موقف سے دستبردار کرانے کیلئے اب تک ہر ہتھکنڈہ آزما چکے لیکن انہیں اپنے مذموم مقصد میں کامیابی نہیں ہوئی۔رپورٹ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ کشمیری اپنی آخری سانس تک اپنے حقوق کے لیے لڑتے رہیں گے اور دنیا کی کوئی طاقت انہیں اس سے روک نہیں سکتی۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے بیان میں نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند تحریک حریت جموں وکشمیرکے راہنما راجہ معراج الدین کلوال کے گھر پر انفورسمنٹ دائریکٹوریٹ کے اہلکاروں کے چھاپے اور نظر بند رہنما کے اہلخانہ کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجہ معراج الدین کو ایک طرف جھوٹے مقدمے میں تہاڑجیل میں نظر بند کیا گیا ہے جبکہ دوسری طرف ان کی والدہ ، اہلیہ اور بچوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online