Bismillah

664

۸تا۱۴صفر المظفر۱۴۴۰ھ  بمطابق    ۱۹تا۲۵اکتوبر۲۰۱۸ء

بگرام ایئر بیس پر میزائلوں کی بارش،6 امریکیوں سمیت115اہلکار ہلاک،ہیلی کاپٹر تباہ

(شمارہ 660)

بگرام ایئر بیس پر میزائلوں کی بارش،6 امریکیوں سمیت115اہلکار ہلاک،ہیلی کاپٹر تباہ

2 امریکیوں کو لوگر ،4 کو بگرام میںنشانہ بنایا گیا،مقرکے اڈے پرشدید جھڑپ میںفورسز پسپا،درجنوں ہلاکتیں، ہیلی کاپٹر ضلع خاک سفید میں مار گرایا
فراہ میں 3اعلیٰ افسران سمیت 6فوجی بھی نشانہ بنے، بادغیس پولیس کا کمانڈر ٹھکانے لگا دیا گیا، جوزجان، پروان، زابل، فاریاب کی متعددچوکیاں فتح
ضلع فراہ میں مجاہدین کی تباہ کن کارروائی،درجنوں اہلکار ہلاک، 2 ٹینک تباہ،2 کمانڈروں سمیت 25 سرنڈر،ضلع چرخ میں فوجی سپلائی کانوائے پر حملہ
جوزجان ضلع کا کنٹرول بھی مجاہدین نے سنبھال لیا،ہیلی کاپٹر کی تباہی کے بعد بزدل دشمن کا جائے وقوعہ پر موجود عام شہریوں پر ڈرون سے حملہ ، 3افراد شہید ،3 زخمی

کابل(نیٹ نیوز) امارت اسلامیہ میں طالبان کے اتحادیوں پر تابڑ توڑ حملے، بگرام ایئربیس پر میزائلوں کی بارش،غزنی میں فوجی اڈے پر قبضہ، 12 ٹینک تباہ، مجاہدین نے مختلف کارروائیوں میں 6 امریکیوں سمیت115 اہلکاروں کو ہلاک اور سینکڑوں کو زخمی کردیا، ضلع خاک سفید میں مجاہدین نے ہیلی کاپٹر مار گرایا،2 امریکیوں کو لوگر ،4 کو بگرام میںنشانہ بنایا گیا،مقرکے اڈے پرشدید جھڑپ میںفورسز پسپا،فراہ میں 3اعلیٰ افسران سمیت 6فوجی بھی نشانہ بنے، بادغیس پولیس کا کمانڈر ٹھکانے لگا دیا گیا، جوزجان، پروان، زابل، فاریاب کی متعددچوکیاں فتح،ضلع فراہ میں مجاہدین کی تباہ کن کارروائی،درجنوں اہلکار ہلاک، 2 ٹینک تباہ،2 کمانڈروں سمیت 25 سرنڈر،ضلع چرخ میں فوجی سپلائی کانوائے پر حملہ،جوزجان ضلع کا کنٹرول بھی مجاہدین نے سنبھال لیا،ہیلی کاپٹر کی تباہی کے بعد بزدل دشمن کا جائے وقوعہ پر موجود عام شہریوں پر ڈرون سے حملہ ، 3افراد شہید ،3 زخمی۔تفصیلات کے مطابق غزنی کے بعد لوگر میں حملے تیز ہوگئے ہیں  4امریکی فوجی طالبان کے حملوں میں ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق طالبان نے لوگر میں بھی حملے تیز کردیئے ہیں  طالبان نے اس وقت امریکی فوجیوں کونشانہ بنایاجب صبح سویرے امریکی وافغان فوجی اپنے اڈے سے کسی مشن پر روانہ ہورہے تھے   طالبان کے حملے میں 2امریکی فوجی موقع پرہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ مقامی انتظامیہ نے بھی واقع کی تصدیق کی ہے حملہ کابل گردیز شاہراہ پر دو روزقبل لوگ کے محمداغی کے علاقے میں طالبان نے امریکی فوجیوں کونشانہ بنایاتھا جس میں ایک فوجی ہلاک ہونے کی تصدیق اتحادی افواج نے بھی کی تھی لیکن اس حملے میں بھی دو فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔دوسری جانب طالبان نے غزنی میں پھر بڑی کارروائی کی مقر کے فوجی اڈے پرقبضہ کرلیا ہے لڑائی میں بارہ فوجی بھی مارے گئے ہیں طالبان کے مطابق اس اڈے پرموجود سیکورٹی اہلکار لوگوں سے بھتہ وصولی میں ملوث تھے جس کی وجہ سے طالبان نے حملہ کیا۔ افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کے تابڑ توڑ حملے جاری ہیں، جس کے نتیجے میں65 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ جوزجان، پروان، زابل، فاریاب کی متعدد چوکیوں پر قبضہ کرلیا گیا۔ کارروائیوں میں 6ٹینک بھی تباہ ہوئے۔ کابل سے موصولہ اطلاعات کے مطابق فراہ کے ضلع خاک سفید میں طالبان نے ایک ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا، جس میں سوار 3اعلیٰ افسران سمیت 6فوجی مارے گئے۔افغان حکام نے 2پائلٹوں سمیت 5اموات کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث تباہ ہوا۔ ہیلی کاپٹر میں 3اعلیٰ فوجی افسر توریالئی، عبدالوارث اور عبدالرشید سمیت 6اہلکار سوار تھے۔ اسلامیہ کے مجاہدین نے اینٹی ایئر کرافٹ گن سے نشانہ بنا کر مار گرایا۔ بزدل دشمن نے بعد میں جائے وقوعہ پر موجود عام شہریوں پر ڈرون سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 3افراد شہید اور اتنے ہی زخمی ہوگئے۔ طالبان نے صوبہ پروان میں افغان خفیہ ادارے این ڈی ایس کے دفتر پر بم حملے کئے، جس کے نتیجے میں 4افراد ہلاک اور 4زخمی ہوگئے۔ صوبائی ترجمان واحدہ شاہکار کے مطابق تمام متاثرین خفیہ ادارے کے اہلکار ہیں۔ پروان ہی کے صدر مقام چاریکار شہر کے خلازئی کے علاقے میں بموں سے 2فوجی ٹینک تباہ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 9 اہلکار ہلاک، جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔ایک ٹینک صوبہ زابل کے ضلع نوبہار کے مقام لوڑگئی اور 3ٹینک فاریاب کے ضلع دولت آباد میں تباہ ہوئے۔ طالبان ترجمان کے مطابق دونوں واقعات میں 35 اہلکار مارے گئے، جبکہ مجاہدین نے 3چوکیوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ ہرات کے ضلع گلران میں بم دھماکے سے پولیس چیف عبدالرسول عرف غازی زخمی، جبکہ محافظ ہلاک ہوگیا۔ طالبان نے جوزجان کے ایک ضلع قوش تپہ میں ایک چوکی پر قبضہ کرکے 3ہیوی مشین گنیں، مارٹر توپ اور بڑی مقدار میں گولہ بارود ضبط کرلیا گیا۔حملے میں 4اہلکار ہلاک ہوئے۔ دوسرے ضلع قرقین کے مربوطہ علاقے میں فوجی بیس اور چوکی پر قبضہ کرکے 10اہلکار قتل کر دیئے گئے۔ صوبہ میدان میں بھی 2اہلکار ہلاک اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کر لیا گیا۔ بادغیس کی 2چوکیاں فتح ہوئی۔ کارروائی میں 5اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے، جبکہ دیگر جان بچا کر بھاگ نکلے۔طالبان سے جھڑپوں کے دوران افغان سکیورٹی فورسز کیآپریشن کمانڈر سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔باد غیس صوبے کی پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ طالبان اور افغان سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں کے دوران بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔بادغیس صوبے کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ طالبان کے حملے میں صوبائی ریزرو پولیس کے کمانڈر عبدلحکیم مودودی 4اہلکاروں سمیت ہلاک ہو گئے ہیں۔ افغان صوبے جوزجان کے ایک ضلع پر قبضہ کر لیا ہے جب کہ شمالی صوبے سرائے پل کے دارالحکومت پر قبضہ کے لیے شدید جھڑپیں جاری ہیں۔افغان حکام نے تصدیق کی کہ طالبان نے ملک کے شمالی صوبے جوزجان کے ضلع خام آب پر قبضہ کر لیا ہے۔فراہ میں مجاہدین نے کارروائی کرتے ہوئے2 ٹینک تباہ کردیئے جبکہ دو کمانڈروں سمیت 25 سرنڈرکرگئے۔ترینکوٹ میں  مجاہدین کے حملہ میں 4 ٹینک تباہ، 15 فوجی ہلاک وزخمی ہوئے۔ادھر زابل میںبھی چوکی فتح کرلی گئی، 18 فورسز ہلاک وزخمی ہوئے ،الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے کابل، لوگر، لغمان،بلخ اور بغلان صوبوں میں دشمن کو نشانہ بنایا،جبکہ صوبہ ننگرہار میں درجنوں فوجی مجاہدین سے آملے۔امریکی و کٹھ پتلی فوجوں کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے الخندق آپریشن کے سلسلے میں کابل، بغلان اور قندوز صوبوں میں نشانہ بنایا۔صوبہ بغلان ضلع مرکزی بغلان کے شش کپو کے علاقے پر مجاہدین نے امریکی غاصبوں اور کٹھ پتلی کمانڈوز کے کاروان پر شدید حملہ کیا، جس میں 3 امریکی اور 4 اجرتی قاتل ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوئے۔علاوہ ازیں امریکی و کٹھ پتلی فوجوں پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے پروان اور لوگر صوبوں میں حملہ کیا۔آمدہ رپورٹ کے مطابق صوبہ پروان ضلع بگرام کے مربوطہ علاقے میں واقع جارح امریکی فوجوں کے ملکی سطح پر سب سے بڑے اڈے بگرام ایئربیس پر مجاہدین نے میزائل داغے، جو اہداف پر گر کر صلیبی دشمن کے لیے جانی و مالی نقصانات کے سبب بنے۔دوسری جانب  صوبہ لوگر کے صدر مقام پل عالم شہر کے گازشرکت کے قریب مجاہدین نے امریکی فوجوں اور کٹھ پتلی کمانڈوز پر گھات کی صورت میں شدید حملہ کیا،جس کے نتیجے میں 2 امریکی فوجی ہلاک جبکہ 3 زخمی ہونے کے علاوہ دشمن کو مالی نقصانات کا سامنا بھی ہوا۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online