Bismillah

664

۸تا۱۴صفر المظفر۱۴۴۰ھ  بمطابق    ۱۹تا۲۵اکتوبر۲۰۱۸ء

شام، روسی حملوں کے بعد ادلب سے 30 ہزار افراد کا انخلاء

(شمارہ 660)

شام، روسی حملوں کے بعد ادلب سے 30 ہزار افراد کا انخلاء

بشار اور روسی فورسز کی شام کے شہروں پر بمباری جاری، ادلب اور ہما میں وحشیانہ بمباری سے ابتک درجنوں افراد شہید ہو چکے ہیں
بڑے زمینی حملے کی تیاری جاری، اسدی فورسز کو کارروائی کیلئے ایران کی حمایت حاصل ہے،انسانی المیے کو روکنے کیلئے کردار ادا کیا جائے

دمشق(نیٹ نیوز)ادلب پر روسی اور بشار فوج کے حملوں کے بعد تقریباً 30 ہزار افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف چلے گئے۔اقوام متحدہ نے خبردار کیا کہ جنگ سے بچنے کے لیے 8 لاکھ شہریوں کا انخلا ہو سکتا ہے۔روسی طیاروں اور بشار فوج نے ادلب اور حمص پر بمباری جاری رکھی ہوئی ہے جبکہ بڑے زمینی حملے کی تیاری کی جارہی ہے۔ اس کارروائی کو ایران کی حمایت حاصل ہے۔ ادلب اور ہما میں وحشیانہ بمباری سے ابتک درجنوں افراد شہید ہو چکے ہیں۔ دریں اثناترکی کے صدر رجب طیب اردگان  نے کہا ہے کہ ادلب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ادلب کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے   خبردار کیا کہ اگر بڑا زمینی حملہ ہوا تو پوری دنیا اس کی قیمت چکائے گی۔ ترک صدر نے کہا ادلب میں تباہی اورانسانی المیے کو روکنے کیلئے روس اور ایران بھی اپنا کردار ادا کریں۔ اس سے قبل ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے انقرہ میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ ترکی ادلب میں مستقل فائر بندی چاہتا ہے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online