Bismillah

664

۸تا۱۴صفر المظفر۱۴۴۰ھ  بمطابق    ۱۹تا۲۵اکتوبر۲۰۱۸ء

اوچھے بھارتی ہتھکنڈے کشمیریوں کوجدوجہد آزادی سے نہیں روک سکتے (حریت رہنما)

(شمارہ 660)

اوچھے بھارتی ہتھکنڈے کشمیریوں کوجدوجہد آزادی سے نہیں روک سکتے (حریت رہنما)

بھارت چاہے جتنے مظالم کرلے اسے ایک نہ ایک دن کشمیر چھوڑنا پڑے گا،مشن کو ہر قیمت پر اس کے منطقی انجام تک جاری رکھا جائے گا

سرینگر(نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوزو بھارتی مظالم  پر اپنے ردعمل میں حریت کانفرنس کے قائدین سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق ، محمد یٰسین ملک اور غلام نبی سمجھی نے کہاکہ بھارت کی جانب سے اوچھے ہتھکنڈے کشمیریوں کو جدوجہد آزادی سے نہیں روک سکتے ، ان کا کہنا تھا کہ بھارت چاہے جتنے مظالم کرلے اسے ایک نہ ایک دن کشمیر چھوڑنا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق  مقبوضہ کشمیر کے طول وعرض میں قابض بھارتی فورسز کی نہتے کشمیری عوام کے خلاف ظالمانہ کارروائیوں پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کو اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روکا نہیں جاسکتا۔  حریت رہنماؤں نے قابض بھارتی فوجیوں کی طرف سے نہتے کشمیری عوام پر ظلم و تشدد کی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی بدترین پامالی قراردیا۔ حریت رہنماؤں نے سوپور، کپواڑہ، ہندواڑہ اور جموں میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے کشمیری نوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری شہداء کی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر اس کے منطقی انجام تک جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے عظیم قربانیوں کو تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھاجائے گا

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online