Bismillah

672

۶تا۱۲ربیع الثانی۱۴۴۰ھ  بمطابق       ۱۴تا۲۰دسمبر۲۰۱۸ء

یمن،4 حوثی لیڈر ہلاک،صعدہ میں باغیوں کی بچھائی 400 بارودی سرنگیں تلف

(شمارہ 662)

یمن،4 حوثی لیڈر ہلاک،صعدہ میں باغیوں کی بچھائی 400 بارودی سرنگیں تلف

سرکاری فوج نے البیضا اور الحدیدہ گورنریوں میں باغیوں کو نشانہ بنایا،سرنگیں ضلع باقم کے متعدد دیہات اور فارموں میں تباہ کی گئیں
مغربی بی ساحلی محاذ الحدیدہ میں عرب اتحادی فوج کے تعاون سے حوثیوں کی چھانیوں اور کیمپوں پر تباہ کن حملے کیے گئے،شدید مالی نقصان بھی ہوا

صنعا(نیٹ نیوز)یمن کی سرکاری فوج نے البیضا اور الحدیدہ گورنریوں میں تازہ کارروائیوں میں 4حوثی لیڈروں کو ہلاک کردیا۔یمن کے عسکری ذریعے کے مطابق البیضا میں فوج کی کارروائیوں میں حوثی کمانڈر جمال یحیی الدیلمی، محمد العنسی اور مطر محسن مقدم جبکہ الجوف میں عبدالکریم العزی کو ہلاک کیا گیا۔ العزی حوثیوں کا امداد کی تقسیم کا انچارج تھا۔مغربی ساحلی محاذ الحدیدہ میں عرب اتحادی فوج کے تعاون سے حوثیوں کی چھانیوں اور کیمپوں پر تباہ کن حملے کیے گئے۔ البلاکمہ اور محوی کے مقامات پر حوثیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا۔محوی کے مقام پر کی گئی کارروائیوں میں دسیوں جنگجو زخمی ہوگئے جبکہ الملاجم اور المحوی  میں اسلحہ کے ذخائر کو بھی تباہ کیا گیا۔ ادھر یمنی فوج کی انجنیئرنگ ٹیموں نے عرب اتحاد کی مدد سے صوبہ صعدہ کے شمالی ضلع باقم میں حوثی ملیشیا کی بچھائی گئی 400 بارودی سرنگیں اور دھماکا خیز ڈیوائسز نکال کر تلف کردی ہیں۔ یمنی فوج کے تیسرے بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل عزیز الخطابی نے بتایا ہے کہ ضلع باقم کے متعدد دیہات اور فارموں میں حوثی ملیشیا نے بارودی سرنگیں اور دھماکا خیز ڈیوائسز نصب کر رکھی تھیں۔فوج کی انجنیئرنگ ٹیموں نے حوثیوں کے قبضے سے آزاد کرائے گئے ان علاقوں میں یہ بارودی سرنگیں اور دھماکا خیز ڈیوائسز نکال کر ناکارہ بنا دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حوثیوں نے ان میں سے زیادہ تر بارودی سرنگوں اور بموں کودیہات میں واقع فارموں ، شہری آبادیوں اور عوامی شاہراہوں کے قْرب وجوار میں چھپا رکھا تھا۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online