Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طالبان حملوں میں 9امریکیوں سمیت77اتحادی ہلاک،15ٹینک و گاڑیاں تباہ

(شمارہ 675)

طالبان حملوں میں 9امریکیوں سمیت77اتحادی ہلاک،15ٹینک و گاڑیاں تباہ

امریکہ نے مدرسہ،6مساجدخون میں نہلادیں،11افغان شہید،میدان وردگ اور ہلمند میں 3 دیہات پر طیارے رات بھر بم برساتے رہے
ضلع ناوہ میں مجاہدین کے حملوں میں افسر سمیت 3 اہلکارہلاک،2ٹینک تباہ ہو گئے،زابل میں 3 چیک پوسٹوں،بھاری ہتھیار وں پر قبضہ،3 فوجی گرفتار کر لئے
 ہرات اورفاریاب میں29 اہلکارہلاک،غزنی میںٹینک بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ، سوار 6 اہلکار لقمہ اجل بن گئے،بدخشان وننگرہارمیں6 اہلکار کام آئے
بگرام اور ننگرہار میںامریکی بیس  اور فورسز پر حملے میں 15 ہلاکتیں ،نادعلی میں چوکیوں پر لیزر گن سے حملہ،12 ہلاک،امریکیوں کو ہرات اور فاریاب میں نشانہ بنایا گیا
امریکی صدر فوج کم نہیں کرنا چاہتے،گریٹ مرکس، کابل انتظامیہ کیساتھ بیٹھنے کیلئے دبائو طالبان نے مستردکردیا،موقف تبدیل نہیں ہوا،ذبیح اللہ مجاہد

کابل(القلم نیوز)افغانستان میں الخندق آپریشن تیز،طالبان حملوں میں 9 امریکیوں سمیت 77 اتحادی ہلاک، درجنوں زخمی، 15 ٹینک و گاڑیاں تباہ، کئی چوکیوں پر مجاہدین کا قبضہ،میدان وردگ اور ہلمند میں امریکی بمباری میں مدرسہ، 6 مساجدکو خون سے نہلا دیا گیا، 11 بے گناہ افراد شہید، طیارے رات بھر گولے برساتے رہے،دوسری جانب پینٹاگان کے دبائو پر امریکی حکومت انخلا سے مکر گئی، طالبان نے بھی کابل انتظامیہ کے ساتھ بیٹھنے کیلئے دباؤ مستر کردیا گیا، ترجمان طالبان ذبیح اللہ کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف تبدیل نہیں ہوا،ضلع ناوہ میں مجاہدین کے حملوں میں افسر سمیت 3 اہلکارہلاک،2ٹینک تباہ ہو گئے،زابل میں 3 چیک پوسٹوں،بھاری ہتھیار وں پر قبضہ،3 فوجی گرفتار کر لئے ہرات اورفاریاب میں29 اہلکارہلاک،غزنی میںٹینک بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ، سوار 6 اہلکار لقمہ  اجل بن گئے،بدخشان وننگرہارمیں6 اہلکار کام آئے۔بگرام اور ننگرہار میںامریکی بیس  اور فورسز پر حملے میں 15 ہلاکتیں ،نادعلی میں چوکیوں پر لیزر گن سے حملہ،12 ہلاک،امریکیوں کو ہرات اور فاریاب میں نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ ہرات ضلع شن ڈنڈ کے سنگ چارج اور بخت آباد کے علاقوں میں امریکیوں اور افغان فوجوں نے طالبان کے مورچوں پر حملہ کیا اور لڑائی چھڑ گئی جس میں پانچ امریکی اور پانچ افغان اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ 4 امریکی اور سات کمانڈوز زخمی ہوگئے۔امریکی اور افغان فوج 2 مکانات کو منہدم کرکے فرار ہوگئی۔ ڈرون حملے میں 4 طالبان مارے گئے جبکہ 2 زخمی ہوئے۔ دوسری جانب صوبائی دار الحکومت ہرات شہر کے حلقہ نمبر 8 کے علاقے میں کاروائی میں ایک افسر ہلاک ہوگیا۔ صوبہ فاریاب ضلع جمعہ بازار سے اطلاع ملی کہ تپہ قشلاق اور دشت کے علاقوں میں طالبان نے افغان اہلکاروں پر حملہ کیا جس سے 4 ٹینک تباہ، 10 اہلکار ہلاک، 8 زخمی، جبکہ دیگر فرار ہو گئے۔طالبان نے ایک ایم 16 بندوق قبضے میں لے لی۔ضلع دولت آباد بازار قلعہ، آچہ اور قوچہ قلعہ کے علاقوں میں فوجی کاروان پر حملوں سے افغان اہلکاروں کو نقصانات کا سامنا کرناپڑا تا ہم تفصیلات معلوم نہ ہو سکیں۔افغان طالبان کے افغانستان کے مختلف صوبوں میں الخندق آپریشن کے سلسلے میں کارروائیوں کے دوران کمانڈر سمیت 22اہلکار ہلاک جبکہ 7 گاڑیاں و ٹینک تباہ ہو گئے۔ طالبان نے افغان فوج کو غزنی، پکتیکا، پکتیا، لغمان، میدان، کاپیسا اور قندوز صوبوں میں نشانہ بنایا۔صوبہ غزنی ضلع شل گر کے بندہ سردہ کے علاقے میں فوجی مرکز کے قریب سپیشل فورس اہلکاروں کا ٹینک بارودی سرنگ کا نشانہ بن کر تباہ ہوگیا اور اس میں سوار 6 اہلکار لقمہ اجل بن گئے۔ ضلع قرہ باغ کے صاحب زادہ اور مشکی کے علاقوں میں فوجی کاروان پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے حملے کے نتیجے میں ایک فوجی رینجر ،ایک آئل ٹینکر اور ایک بڑی گاڑی تباہ ہونے کے علاوہ 4 اہلکار ہلا ک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ صدرمقام غزنی شہر کے قلعہ جوز کے علاقے میں واقع چوکی پر طالبان کے حملے میں تین اہلکار مارے گئے جبکہ تازہ دم اہلکاروں کی بکتربند ٹینک بارودی سرنگ کا نشانہ بن کر تباہ ہو گئی اور اس میں سوار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔مجاہدین نے صوبہ غزنی کے صدرمقام اور ضلع شلگر میں حملہ کیا۔آمدہ رپورٹ کے مطابق صدرمقام غزنی شہر کے شہباز کے علاقے میں مجاہدین نے کٹھ پتلی فوجوں کے کاروان پر ہلکے وبھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا،جس کے نتیجے میں پانچ سیکورٹی اہلکار ہلاک جب کہ تین زخمی ہونے کے علاوہ ایک بکتربند ٹینک بھی بارودی سرنگ سے تباہ ہوا۔دوسری جانب مذکورہ علاقے میں بم دھماکہ سے ایک اور بکتربند ٹینک تباہ اور اس میں سوار چار اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔ادھر ضلع نادعلی کے ھزارگان کے علاقے کے پارچاو کے مقام پر واقع چوکی پر حملہ ہوا، جس سے 2 ٹینک تباہ، 8 اہلکار ہلاک، جبکہ 4 مزید زخمی ہوئے۔ضلع مارجہ سے اطلاع ملی ہے کہ ضلعی مرکز کے قریب واقع چوکی پر لیزر گن حملہ ہوا، جس سے 4 اہلکار ہلاک، جبکہ ایک زخمی ہوا۔ادھر صوبہ پروان ضلع بگرام میں واقع جارح امریکی فوجوں کے ملکی سطح  سب سے بڑے اڈے بگرام ایئربیس پر مجاہدین نے میزائل داغے، جو اہداف پر گر کر دشمن کے لیے جانی و مالی نقصانات کے سبب بنے۔علاوہ ازیں پینٹاگون کے دبائو پر امریکی حکومت افغانستان سے فوجی انخلا سے مکر گئی۔ وائٹ ہائوس نے واضح کردیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کے احکامات نہیں دیئے۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان گریٹ مرکس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر افغانستان میں فوج کم نہیں کرنا چاہتے۔ ادھر کابل انتظامیہ کیساتھ بیٹھنے کیلئے دبائو طالبان نے مستردکردیا- طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ کابل حکومت کیساتھ مذاکرات پرموقف تبدیل نہیں ہوا۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor