Bismillah

677

۱۱ تا۱۷جمادی الاولیٰ۱۴۴۰ھ  بمطابق ۱۸تا۲۴جنوری۲۰۱۹ء

عرب اتحاد نے2 علاقے آزاد کرالئے،21حوثی باغی ہلاک

(شمارہ 675)

عرب اتحاد نے2 علاقے آزاد کرالئے،21حوثی باغی ہلاک

30 سے زائدباغی زخمی ہوگئے،شمال مغربی یمن میں باغیوں کا گھیرا تنگ،بغاوت ختم ہونے تک جنگ جاری رہے گی،جنرل النخعی، الحدیدہ میں ازسر نو صف بندی
سعودی فورسز نے نجران کی جانب داغا گیا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کردیا،باغیوں کی جانب سے یمنی حکومت سے جنگ بندی سمجھوتے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری

صنعا (نیٹ نیوز) یمن میں سرکاری افواج اور عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کا گھیرا تنگ کرتے ہوئے شمال مغربی صوبے حجہ کے سرحدی شہر حرض کے مشرق میں نئے علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے، جھڑپ میں21حوثی باغیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق یمنی فوج اور عرب اتحادنے اچانک حملہ کر کے حرض شہر اور المخازن گاؤں کے اندر حوثی ملیشیا کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا اور یمنی فوج کے ہراول دستے حیران کے محاذ پر پہنچ گئے۔اس دوران لڑائی میں 11 باغی مارے گئے ہیں۔ ادھر یمن کی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل عبداللہ النخعی نے کہا ہے کہ تمام اہداف پورے ہونے، آئینی حکومت کا مکمل کنٹرول  واپس آنے، بغاوت کا خاتمہ ہونے اور شورش زدہ ملک میں امن و استحکام یقینی بنائے جانے تک مختلف محاذوں پرعسکری کارروائیاں جاری رہیں گی۔ النخعی نے مارب صوبے میں صراوح کے محاذ پر عسکری کارروائیوں اور ان کے نتیجے میں یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کی کامیابیوں کو سراہا۔علاوہ ازیں یمن کے صوبے مارب میں یمنی فوج نے صراوح ضلع میں حوثی ملیشیا کے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا۔ کارروائی کے دوران حوثیوں کے 10 ارکان مارے گئے اور 30 سے زیادہ زخمی ہو گئے،ادھرسعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے حدی شہر نجران کی جانب یمن سے حوثی شیعہ باغیوں کے داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو تباہ کر دیا ہے۔ حوثی شیعہ باغیوں نے گذشتہ 24 گھنٹے میں سعودی سرزمین کی جانب یہ دوسرا میزائل داغا ہے۔ ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے سویڈن میں اقوام متحدہ کی ثالثی میں یمنی حکومت کے ساتھ دسمبر کے اوائل میں طے شدہ جنگ بندی سمجھوتے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ پہلے تو وہ یمن میں ساحلی شہر الحدیدہ اور دوسرے علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کررہے تھے اور ہتھیار چلا رہے تھے۔اب انھوں نے ایک مرتبہ پھر سعودی عرب کے جنوبی شہروں کی جانب میزائل داغنا شروع کردیے ہیں۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online