Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

بھارت کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ سے2خواتین شہید،9زخمی

(شمارہ 675)

بھارت کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ سے2خواتین شہید،9زخمی

متعدد مکانات تباہ، اٹھمقام اور گردونواح میں 100 گولے برسائے، گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، تعلیمی ادارے بند
ایک کی آسیہ کے نام سے شناخت،فائرنگ سے آٹھ مقام کی شہری آبادی محصورہوکررہ گئی، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

نیلم(نیٹ نیوز) بھارتی فوج نے 2018 ء کے آخری روز بھی سیز فائر کی خلاف ورزی جاری رکھی اور آزادکشمیر کی وادی نیلم کے ضلعی ہیڈ کوارٹر اٹھمقام پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں 2 خواتین شہیداور 4خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے جبکہ درجنوں مکانات اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا،بھارتی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، حفاظتی اقدامات کے پیش نظر تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند کردیے گئے۔ جن علاقوں  پر بمباری کی گئی ان میں اٹھمقام، جات بگنہ، بن چھتر، راوٹہ، چک مقام، پالڑی اور شاہکوٹ شامل ہیں، انڈین آرمی نے سول آبادی پر 100 گولے برسائے۔مظفرآباد کے قریب لائن آف کنٹرول کے کیرن سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو ایک بار پھر نشانہ بنایا گیا، بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید ہوگئیں، جس کی شناخت آسیہ بی بی کے نام سے ہوئی۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے آٹھ مقام کی شہری آبادی محصور ہوکر رہ گئی ہے جب کہ فائرنگ سے دو خواتین زخمی بھی ہوئیں جنہیں فوری طور ڈی ایچ کیو اسپتال اٹھ مقام منتقل کیا گیا، زخمیوں میں صدف ضیاء  اورانصر بی بی شامل ہیں۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor