Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

سری لنکامیں اجتماعی قبر سے278انسانی ڈھانچے برآمد

(شمارہ 675)

سری لنکامیں اجتماعی قبر سے278انسانی ڈھانچے برآمد

خواتین و بچے بھی شامل ہیں،کئی کے ہاتھ پاؤں  بندھے تھے،باقیات نکالنے میں4 ماہ لگے،شناخت کیلئے فارنسک ٹیسٹ ہوگا

کولمبو (نیٹ نیوز)سری لنکا میں خانہ جنگی ختم ہونے کے ایک دہائی بعد دریافت ہونے والی اجتماعی قبر سے 278 ڈھانچے برآمد کئے گئے ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق منار کے علاقے میں خواتین، بچوں سمیت کئی افراد کو دفنایا گیا تھا، جہاں تامل ٹائیگرز سرکاری فورسز سے برسرپیکار رہے تھے۔ ان  کا کہنا تھا کہ اجتماعی قبر مزدروں نے رواں سال مارچ میں تعمیراتی کام کے دوران دریافت کی تھی۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ 118دن تک کام کے بعد خواتین و بچوں سمیت دیگر 278 افراد کی باقیات نکالی گئی ہیں جن میں سے کئی کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے۔ حکام کا کہا ہے کہ ہلاک شدگان کی شناخت اور موت کی وجوہات جاننے کیلئے فارنسک جانچ ہوگی۔ واضح رہے کہ منار سری لنکا میں تامل ٹائیگرز کیخلاف جنگ کا مرکز تھا، جہاں 4 دہائیوں تک خونی جنگ جاری رہی جس کا خاتمہ 2009 میں فوج کی فیصلہ کن کارروائی کے نتیجے میں ہوا۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor