Bismillah

686

۱۴تا۲۰رجب المرجب۱۴۴۰ھ  بمطابق ۲۲تا۲۸مارچ۲۰۱۹ء

فلپائن میں طوفان اور سیلاب سے 68 افراد ہلاک

(شمارہ 675)

فلپائن میں طوفان اور سیلاب سے 68 افراد ہلاک

100زخمی،لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں گھر تباہ،انتباہ کے باوجود احتیاطی تدابیر نہیں کی گئیں،اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

منیلا(نیٹ نیوز) فلپائن میں طوفان اور سیلاب کے باعث مختلف واقعات میں 68 افراد ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن میں ہلاکت خیز طوفان کے ساتھ بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ لینڈ سلائیڈنگ، درختوں کے گرنے اور سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے واقعات میں 68 افراد ہلاک ہوگئے۔موسمی تغیر سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ریسکیو اداروں کو متحرک کردیا گیا ہے۔ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ریسکیو چیف کا کہنا ہے کہ بڑے شہروں سے سیلاب کے پانی کی نکاسی، بجلی کی بحالی اور ملبہ  اْٹھانے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے تاہم نواحی علاقوں میں صورت حال انتہائی خراب ہے جہاں سے مزید لاشیں ملنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔سب سے زیادہ ہلاکتیں پہاڑی سلسلے بیکول کے علاقے میں ہوئی جہاں 57 لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ 11 افراد کی ہلاکتیں وسطی جزیرے سمار میں ہوئیں۔مقامی انتظامیہ کی جانب سے طوفان کی پیشگی اطلاع دی گئی تھی لیکن یہ طوفان ٹائیفون کی طرح طاقت ور نہیں تھا اس لیے احتیاطی تدابیر نہیں اپنائی گئیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online