Bismillah

689

۶تا۱۲شعبان المعظم۱۴۴۰ھ  بمطابق ۱۲تا۱۸۱اپریل۲۰۱۹ء

مودی کی آمد پر مقبوضہ کشمیر فوجی چھاؤنی میں تبدیل،راستے سیل،مزید3 کشمیری شہید

(شمارہ 680)

مودی کی آمد پر مقبوضہ کشمیر فوجی چھاؤنی میں تبدیل،راستے سیل،مزید3 کشمیری شہید

مجاہدین جیش کا بڈگام میں فوجی گشتی پارٹی، سرینگر کے علاقے جواہر نگر میں بنکر اور کولگام میں سی آر پی ایف کیمپ پر تباہ کن گرنیڈ حملے، متعدد اہلکار شدید زخمی، بھاری نقصان
بھارتی وزیراعظم کے دورہ کے دوران مکمل ہڑتال ،مظاہرے،وادی جنگ زدہ علاقے کا منظر پیش کرتی رہی،گھر گھر تلاشی سے خوف وہراس،درجنوں گرفتار
انڈین فورسز اہلکاروں پر پتھراؤ کے الزامات پر کشمیری نوجوانوں کی اندھا دھند گرفتاریاں،سمبل سے گرفتار نوجوان نئی دہلی منتقل،مسلمان افسر کو کپواڑہ میں کچلا گیا
شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر مکینوں کا جینا دوبھر،گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ ،لڑکی کو کولگام،دونوں نوجوانوں کو دربگام میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا
یوم یکجہتی کشمیر پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستان ، افغانستان،لندن، ٹوکیو، برسلز سمیت دنیا بھر میں مظاہرے،عالمی قوتوں سے بھارتی جارحیت رکوانے کامطالبہ

سرینگر(نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیراعظم کی آمد پر وادی مکمل طور پر فوجی چھاؤنی میں تبدیل، جگہ جگہ فوجی تعینات ، تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کردیئے گئے، تازہ ریاستی دہشگردی میں 3 کشمیری شہید کردیئے گئے،کپواڑہ میں فوجی گاڑی نے مسلمان افسر کو کچل دیا،بھارتی وزیراعظم کے دورہ کے دوران مکمل ہڑتال ،مظاہرے،وادی جنگ زدہ علاقے کا منظر پیش کرتی رہی،گھر  گھر تلاشی سے خوف وہراس،درجنوں گرفتار،شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر مکینوں کا جینا دوبھر،گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ ،لڑکی کو کولگام،دونوں نوجوانوں کو دربگام میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا،یوم یکجہتی کشمیر پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستان ، افغانستان،لندن، ٹوکیو، برسلز سمیت دنیا بھر میں مظاہرے،عالمی قوتوں سے بھارتی جارحیت رکوانے کامطالبہ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے بدترین ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے 2مزید کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا جس پر پلوامہ اور دیگر علاقوں میں زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ کولگام میں عشرت جان نامی ایک کشمیری لڑکی کو بھی قتل کر دیا گیا ہے۔اس دوران پلوامہ اور بانڈی پورہ میں کشمیریوں کی جانب سے مکمل ہڑتال کی گئی اور تمام کاروباری مراکز بند رہے۔ بھارتی فورسز نے احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی ہے اوربھارتی فوج کی بھاری نفری تعینات کر کے مظاہروں پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج اور سی آر پی ایف نے شاہد احمد اور عنایت احمد نامی نوجوانوں کو بابا محلہ دربگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی آمد پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی اور بہادر کشمیریوں نے مظاہرے کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا،بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق حریت پسند رہنماؤں کی اپیل پر غیور کشمیریوں نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا استقبال مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال سے کیا۔ وادی بھر میں ٹرین کی آمد و رفت معطل اور ٹریفک نہ ہونے کے برابر تھی۔ادھر بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے شہریوں کو گھروں میں محصور کر کے غیراعلانیہ کرفیو نافذ کر رکھا تھا، احتجاجی مظاہروں میں شریک درجنوں نوجوانوں کو گرفتارکرلیا گیا، پلوامہ، بارہمولہ اور دیگر اضلاع میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 10نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ادھر  کپواڑہ ضلع میں بھارتی فوجی گاڑی نے محکمہ جنگلات کے مسلمان آفیسرکو کچل ڈالا-سمبل کے علاقے سے کشمیری نوجوان کوگرفتارکر کے نئی دہلی منتقلی کر دیا گیا۔دونوں واقعات کے خلاف کپواڑہ اور بانڈی پورہ میں ہزاروں کشمیریوں نے احتجاج کیا،اس موقع پر قابض فوج اور سی پی آر ایف نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے بدترین لاٹھی چارج-آنسو گیس کی شیلنگ اور پلیٹ گن کے چھرے بر سائے گئے -جس کے نتیجے میں درجنوں مظاہرین زخمی ہو گئے ادھر شوپیاں میں بھی نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر مکینوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے

 سرینگر(نیٹ نیوز)مجاہدین جیش کا بڈگام میں فوجی گشتی پارٹی، سرینگر کے علاقے جواہر نگر میں بنکر اور کولگام میں سی آر پی ایف کیمپ پر تباہ کن گرنیڈ حملے، متعدد اہلکار شدید زخمی، دشمن کو بھاری نقصان کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بڈگام چاہ ڈورہ میں جیش محمد کے جانباز مجاہدین نے بھارتی فوجی گشتی پارٹی پر اس وقت گرنیڈ حملہ کیا جب وہ کیمپ سے نکل کر علاقے میں گشت کے لئے  جارہی تھی ،گرنیڈ فوجیوں جمگھٹے میں زبردست دھماکے سے بلاسٹ ہوگیا ، دھماکے کی آواز پورے علاقے میں سنائی دی گئی، حملے میں سی آر پی ایف کے متعدد اہلکار زخمی ہوگئے، کامیاب کارروائی کے بعد مجاہدین بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ادھر سرینگر کے علاقے جواہر نگر میں مجاہدین نے سی آر پی ایف کے بنکر پر گرنیڈ حملہ کیا ، گرنیڈ بنکر کے اندر جاکر زور دار دھماکے سے بلاسٹ ہوگیا،متعدد اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔علاوہ ازیں مجاہدین جیش نے کولگا م کے علاقے لرو میں قائم سی آر پی ایف 18 بٹالین کیمپ پر گرنیڈ حملہ کیا۔ گرنیڈ کیمپ کے اندر جاکر زور دار دھماکے سے پھٹا جس کے نتیجے میں متعدد قابض فوجی شدید زخمی ہوگئے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online