Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

کنٹرول لائن پر بلا اشتعال بھارتی گولہ باری، فائرنگ سے 6 شہید

(شمارہ 684)

کنٹرول لائن پر بلا اشتعال بھارتی گولہ باری، فائرنگ سے 6 شہید

متعدد زخمی،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ،لوگوں نے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی شروع کردی، اقوام متحدہ نوٹس لے
نکیال، سیالکوٹ،بجوات ، چپراڑ ، سجیت گڑھ ، ہرپال ، باجڑہ گڑھی اور دیگر سیکٹروں میں آبادی کو نشانہ بنایاگیا،متعدد افراد زخمی

راولپنڈی(نیٹ نیوز)کنٹرول لائن پر مختلف سیکٹرز میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ سے 6 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، بھارتی فورسز نے نکیال، سیالکوٹ،بجوات ، چپراڑ ، سجیت گڑھ ، ہرپال ، باجڑہ گڑھی اور دیگر سیکٹروں میں آبادی کو نشانہ بنایا،اموات میں اضافے کا خدشہ ہے،لوگوں نے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری لائن کے بجوات ، چپراڑ ، سجیت گڑھ ، ہرپال ، باجڑہ گڑھی اور دیگر سیکٹروں پر ورکنگ باؤنڈری لائن کے قریب واقعہ درجنوں پاکستانی دیہات کے سینکڑوں عوام نے بھارتی سیکورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ وگولہ بھاری  سے شہادتوں  اور مکانوں اور املاک کو نقصان پہنچنے کے بعد محفوظ مقامات پر نقل مکانی کرلی۔بجوات سیکٹر میں محفوظ مقامات پر منتقل ہونے والوں میں امجد اور دیگر مردوخواتین اور بچے بچیاں شامل ہیں۔ نقل مکانی کرنے والوں کا کہنا تھا کہ بھارتی سیکورٹی فورسز اور بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول اور سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری لائن پر واقعہ پاکستانی دیہاتوں کو نشانہ بنایا جس کی وجہ سے مکین خوف زدہ وپریشان ہوئے حالانکہ چناب رینجرز اور پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور صورتحال کے پیش نظر محفوظ مقامات پر منتقل ہوئے ہیں جس کی وجہ سے طلبہ وطالبات کا تعلیمی نقصان بھی ہوا ہے اور گھریلو معمولات زندگی بھی متاثر ہوئی ہے جس کا اقوام متحدہ نوٹس لے کر بھارت کے خلاف کاروائی کرے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor